جرم
آندھرا تین لاکھ سے زائد کورونا کیسز والی ملک کی تیسری ریاست

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے 9،652 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.06 لاکھ ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی یہ ریاست مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد تین لاکھ سے زائد کورونا کیس والی تیسری ریاست بن گئی۔
آندھرا پردیش میں اب تک 306،261 افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اورفی الحال ریاست میں 85130 فعال کیسز ہیں اور اب تک 218،311 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جبکہ 2820 لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں اب تک 615،477 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تمل ناڈو میں یہ تعداد 349،654 ہے۔
بدھ کی صبح مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد64531 سے بڑھ کر 27،67،274 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران 1092 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 52،889 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحت مندہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 20،37،871 ہوگئی ہے۔ کرونا کے فعال کیسز ایک بار پھر 676،514 ہو گئے ہیں جن کی مجموعی تعداد منگل کو 673،166 تھی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے:
ریاست ……………..ایکٹیو کیسز ……..شفایاب ……….ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار —– 1078 —— 1421 —— 30
آندھرا پردیش ——— 85130 — 218311 —- 2820
اروناچل پردیش ——- 921 —— 1949 ——– 5
آسام ————- 23704 —- 58294 —- -203
بہار ————- 28692 —- 80330 —— 476
چنڈی گڑھ ————– 1032 —– 1243 ——- 30
چھتیس گڑھ ———– 5828 —– 10847 —— 158
دادر نگر حویلی دمن دیو ———— 425 —— 1524 ——– 2
دہلی ————- 11068 — 139447 —- 4226
گوا ————– 3861 —— 8356 —– 116
گجرات ———– 14279 —– 63703 —- 2820
ہریانہ ———– 7081 —– 41298 —– 557
ہماچل پردیش —— 1293 ——- 2923 —— 19
جموں وکشمیر ——- 6879 ——- 21886 —- 561
جھارکھنڈ ———- 8708 ——– 15507 —– 262
کرناٹک ——— 79798 ——- 156949 —- 4201
کیرالہ ———– 16333 ——— 31390 —- 175
لداخ ———— 598 ———– 1395 —– 17
مدھیہ پردیش ——- 10521 ——— 35713 — 1141
مہاراشٹر ——– 156920 ——– 437870–20687
منی پور ———– 1958 ———- 2789 —– 18
میگھالیہ ———– 766 ———– 685 —— 6
میزورم ———- 481 ———— 379 —— 0
ناگالینڈ ——— 1848 ———– 1664 —— 8
اوڈیشہ ——— 18856 ——— 45315 —– 362
پڈوچیری ———- 3364 ———- 4909 —– 123
پنجاب ———- 11740 ——— 21762 —– 898
راجستھان ——– 14119 ——– 48960 —– 898
سکم ———- 450 ———– 755 ——- 2
تمل ناڈو —— 53860 ——- 289787 —– 6007
تلنگانہ ——– 20990 ——- 73991 —— 719
تری پورہ ———– 2083 ——— 5497 ——- 65
اتراکھنڈ ——– 4073 ——– 8724 —— 164
اترپردیش —— 50242 ——- 109607 —– 2585
مغربی بنگال — 27535 ——— 92690 —— 2528
مجموعی ———- 676514 ——- 2037870 —- 52889
جرم
میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔
جرم
ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔
جرم
رام پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، گائے کے محافظوں نے ایک ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مارا پیٹا، ایف آئی آر درج

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں 14 اپریل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ جوان پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر مبینہ گائے کے محافظوں کی طرف سے حملہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ عدالت کے حکم پر 13 مبینہ گائے کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس سے موصولہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا۔ ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان بھیم سنگھ اپنے ڈرائیور راجندر سنگھ کے ساتھ بریلی جارہے تھے۔ رام پور بریلی روڈ پر خالصہ ڈھابہ کے قریب ویگن آر کے ڈرائیور نے سی آر پی ایف کے ایک ریٹائرڈ جوان کی کار کو ٹکر مار دی۔ الزام ہے کہ مکیش پٹیل، روی شرما اور پردیپ ساگر سمیت 8-10 لوگ ویگن آر کار سے نیچے اترے۔ انہوں نے بھیم سنگھ کی گاڑی کی تلاشی لی اور گائے ذبیحہ کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔
الزام ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ فوجی کی شکایت نہیں سنی۔ مبینہ گائے کے محافظوں کی شکایت پر سپاہی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد بھیم سنگھ نے عدالت میں اپیل کی۔ درخواست جمع کر کے مکیش پٹیل، روی شرما، پردیپ ساگر اور تقریباً 10 دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت کی گئی۔ عدالت نے دودھ تھانے کو دفعہ 173(4) بی این ایس ایس کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانے نے بدھ کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا