(جنرل (عام
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2379 ایکٹو کیسز کا اضافہ
ملک میں کورونا وائرس وبا کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2379 کے اضافے کے ساتھ فعال معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 109568 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17,092 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار 326 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس بیماری سے 29 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 5,25,168 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 14 ہزار 684 مریض صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 590 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.54 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.25 فیصد ہے۔
اس دوران ملک میں 4,12,570 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 86.32 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج صبح 8 بجے تک 9,09,776 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک 197.84 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 165 فعال کیسز بڑھ کر 29,669 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3724 اضافے کے ساتھ 65,43,017 ہو گئی ہے، اس دوران 15 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70,023 ہو گئی ہے۔
جرم
ناگپاڑہ نقب زنی کا کیس حل، مسروقہ مال برآمد ۴ گرفتار

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ۶ جنوری کو نقب زنی کے کیس میں پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور ۷۲ لاکھ کا مسروقہ مال زیورات اور ڈائمنڈ بریچ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزمین زیورات بہار لیجاکر فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کر چکے تھے۔ اس سے قبل ہی پولس نے تین ملزمین پھلے موہن ۴۰ سالہ، سنتوش رام جیون مکھیا، اور لالو موہن مکھیا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف سانتا کروز میں بھی کیس درج ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس کے ڈی سی پی پروین منڈے نے دی ہے۔
جرم
ممبئی ملنڈ میں گٹکا کے خلاف پولس کی کارروائی ۲ کروڑ کا مال ضبط ۱۰ گرفتار

ممبئی پولس نے گٹکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک تین ٹرک ۱۰ گاڑیاں اور ایک کار سمیت ۱۴ گاڑیوں کو ضبط کر, اس میں سے دو کروڑ کے گٹکا کا مال ضبط کر۱۰ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکار نے گٹکا پر پابندی عائد کر رکھی ہے, اس کے باوجود گٹکا فروخت کرنے سے متعلق اطلاع پولس کو ملی۔ ڈی سی پی زون ۸ کی سربراہی میں پولس ٹیم نے ملنڈ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گٹکا ضبط کر عادل ابوبکر، سراج الحق سمیت ۱۰ کو گرفتار کیا ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے اور اس میں مزید ملزمین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ پولس یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ سامان اور گٹکا یہاں سے لایا گیا تھا, چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے ممنوعہ گٹکا لایا گیا تھا اور یہاں سے فروخت کیا جانا تھا۔
سیاست
ممبئی کو بنیادی سہولیات میسر کرنا ہماری ترجیحات، سماجوادی پارٹی کا انتخابی منشور جاری، شہری مسائل حل کا ابوعاصم اعظمی کا دعوی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتخابات کے لیے سماجوادی پارٹی نے آج ایک پریس کانفرنس میں انتخابی منشور جاری کیا۔ پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے عوام کے بنیادی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منشور پیش کیا۔ ابوعاصم اعظمی نے انتخابی منشور میں بنیادی سہولیات کے ساتھ مفت پانی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ممبئی کے ہر خاندان کو روزانہ 700 لیٹر صاف اور مفت پینے کا پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے میونسپل اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا اور ضرورت مند طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ اور مفت سہولیات فراہم کرنا وہی طبی شعبہ اور محکمہ صحت میں ممبئی کے ہر وارڈ میں جدید طبی سہولیات، محلہ کلینک اور مفت ادویات کا انتظام کرنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ یکساں روزگار کے مواقع کے لیے کاوشیں بھی شامل ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے خصوصی منصوبے بنانا بھی انتخابی منشور کا حصہ ہے۔ جھگی جھونپڑیوں کے مکینوں کے لیے بہتر سہولیات، پکے مکانات اور شہر کو گڑھوں سے پاک سڑکیں فراہم کرنا سمیت بی ایم سی کے کام کاج میں شفافیت لانا اور بدعنوانی (کرپشن) کو ختم کرنا بھی انتخابی منشور کا بنیادی جز ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی ممبئی کی ترقی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد صرف وعدے کرنا نہیں بلکہ ممبئی کو ایک بہترین اور خوشحال شہر بنانا ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
