Connect with us
Tuesday,22-September-2026

(جنرل (عام

اہلِ بیت کے ساتھ ساتھ تمام صحابہ کا ادب و احترام ایمان کا حصہ ہے عرس غریب نواز کے موقع پر شبِ نعت کامیابی سے ہمکنار

Published

on

kgn

مالیگاؤں (خیال اثر )
محبتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مدارِ ایمان ہے۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے منسوب ہر شئے کا ادب و احترام بھی ایمان کا حصہ ہے۔ جس طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اہلِ بیت کا ادب و احترام لازمی ہے اسی طرح صحابۂ کرام کا ادب و احترام بھی ایمان کا حصہ ہے۔ ماہ رجب المرجب میں نیاز امام جعفر صادق کا اہتمام حضرت امیر معاویہ کے یوم وصال پر کرکے اہلِ ایمان اس فاتحہ میں امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے ساتھ ساتھ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں بھی ایصال ثواب کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کل نماز عشاء مسجد خانقاہ برکتیہ اسلام پورہ مالیگاؤں میں نوری مشن و ادارۂ حجّۃ الاسلام کے زیر اہتمام ہونے والی محفلِ نعت میں حضرت مولانا محمد نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی (صدرالمدرسین دارالعلوم سیدناامیرحمزہ و ضلعی صدر تحریک فروغ اسلام) نے کیا۔ حضرت مفتی نعیم رضا مصباحی کی صدارت میں منعقدہ اس محفل میں ممبئی سے تشریف لائے مشہور و معروف ثناء خواں اولاد امام جعفر صادق حافظ و قاری حضرت سید عبدالوصی قادری رضوی نے اپنے مسحور کن انداز میں نعت و مناقب کے نذرانے پیش کیے۔ ثناء خوانی کے دوران کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ پورا مجمع جو مسجد کے اندر اور باہر تھا؛ سبحان اللہ ماشاءاللہ اور نعرہائے تکبیر و رسالت کی صدائیں بلند کرنے لگا۔مسجد خانقاہ برکتیہ کے خطیب امام مولانا حافظ تجمل حسین قادری امجدی نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ الحاج عتیق الرحمن رضوی نے حمد و نعت پیش کی۔منتظمین کی جانب سے الحاج شبیر پنجابی صاحب نے سید صاحب کی گل پوشی کی۔ جب کی علما و حفاظ کی کثیر تعداد بھی زینت بزم ہوئی۔ جن میں علامہ احمد رضا ازہری، مفتی عرفان رضا مصباحی، مولانا عبداللہ رضوی، حافظ نوید رضا، حافظ اظہار رضوی، حافظ شاہد رضا، حافظ احسان رضا وغیرہ قابل ذکر ہیں جبکہ آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء، رضا اکیڈمی، تحریک فروغ اسلام، ماتریدی ریسرچ سینٹر، اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن، مفتی اعظم فاؤنڈیشن، بزم رضائے صابری کے علاوہ دیگر تنظیموں اداروں کے ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے۔صلاۃ و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔ آخر میں اسلامی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ بزمِ نور کو سجانے میں ادارۂ حجّۃ الاسلام و نوری مشن کے ذمہ داران افضال رضوی، ابرار رضوی، صفوان رضوی، مجاہد رضا، شعیب رضوی،قاری ہاشم رضا، شعیب رضا،محمد سعید رضا، شہباز اختر رضوی، عامر سہیل رضوی، ظفر رضوی وغیرہ نے اپنی خدمات پیش کیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

(جنرل (عام

پی ایم مودی نے دبئی کے حکمران کے بھائی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا، شاہی خاندان سے تعزیت کی۔

Published

on

Modi..5

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دبئی کے حکمران کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور سماج کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ اپنے پیغام میں پی ایم مودی نے شاہی خاندان اور دبئی کے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا، “عزت مآب شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ معاشرے کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو آنے والی نسلیں اہمیت دیں گی۔ میں شاہی خاندان اور عوام کے تئیں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں”۔ اس سے پہلے، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی عدالت نے اعلان کیا کہ پیر کی صبح شیخ احمد بن راشد المکتوم کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 76 سال تھی۔ دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔” عدالت عالیہ شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے آج پیر کی صبح مرحوم شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر سوگ منایا ہے۔ آدھے مستول پر، آج پیر، مؤثر،” حکومت دبئی کے میڈیا آفس نے ایکس پر پوسٹ کیا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے بھائی کو ذاتی خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ احمد بن راشد المکتوم دبئی کے آنجہانی حکمران شیخ راشد بن سعید المکتوم کے چوتھے اور سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ انہوں نے دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کے نائب چیئرمین، اے. آر. ایم کے گروپ چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ہولڈنگ، اور ال وصل اسپورٹس کلب کے صدر۔ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، شیخ احمد نے دبئی میں سنٹرل ملٹری بیس میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں الوصل اسپورٹس کلب کی ویب سائٹ کے مطابق، بیس کے کمانڈر ان چیف بن گئے۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں شیخ احمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات میں گھڑ دوڑ کو فروغ دینے کے لیے جبل علی ریس کورس قائم کیا۔ شیخ احمد بن راشد المکتوم 60 سال سے الوصل اسپورٹس کلب کے صدر ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : فلسطینی بچوں سے اظہار ہمدردی پر پولیس کارروائی کے خلاف شکایت

Published

on

FIR

ممبئی : ممبئی کے باندرہ میں ۱۵ ستمبر کو فلسطین اور غزہ کے بچوں کی حمایت واظہار یکجہتی میں پتنگ بازی کے معاملہ میں پولیس ہراسائی اور بلا کسی سمن اور نوٹس کے طلبا و سماجی کارکن کے گھر کی تلاشی لینے کے خلاف ۲۶ سالہ سماجی کارکن اور طالبہ ہرشدا بور اڈے نے پولیس کمشنر سے شکایت کی ہے اور خاطی افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے, اس شکایت کے ساتھ انہوں نے متعلق ثبوت بھی پیش کئے ہیں. شام پانچ بجے پولیس واکولہ میں واقع طالبہ کے گھر پر داخل ہوتی ہے اور ۲بجکر ۴۵ منٹ تک تلاشی مہم انجام دیتی ہے. ہرشدا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ گھر کی تلاشی کا پولیس کے پاس کوئی بھی حکمنامہ نہیں تھا اور پولیس نے پرائیوٹ پنچنامہ کیا ہے جو سراسر غیر قانونی ہے. شکایتی مکتوب میں ہرشا نے بتایا کہ وہ ایک طالبہ ہے اور ممبئی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے باندرہ میں پتنگ بازی کی تھی جس کے بعد ۱۷ستمبر کو پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر تلاشی لی اور انہیں اور ان کے دوستوں و دیگر طلبا کو ہراساں کیا ہے, پولیس کو تلاشی سے قبل قانونی نوٹس دینا چاہئے تھا جو ہر شہری کا حق ہے, لیکن پولیس نے ایسا نہیں کیا جس طرح سے پولیس نے پتنگ بازی پر یہ کارروائی کی ہے یہ دستور کی دفعہ آرٹیکل ۱۹ کی خلاف ورزی ہے کیونکہ آزادی اظہار رائے کا ہر شہری کو حق حاصل ہے ہرشدا نے مطالبہ کیا ہے کہ باندرہ اور واکولہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو اور اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے۔ اس پورے معاملے کی انکوائری اعلی افسران کی نگرانی میں سائبر سیل کے معرفت کروائی جائے اور جو بھی پولیس اہلکار خاطی ہے ان پر کارروائی ہو۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کیسل روڈ پر دل دہلا دینے والے حادثے میں تین افراد ہلاک، ایک زخمی

Published

on

Mumbai Coastal Road

ممبئی؛ ممبئی کی کوسٹل روڈ پر ایک بی ایم ڈبلیو کار فلمی انداز میں پل سے نیچے گر گئی۔ یہ کوئی فلمی سین نہیں بلکہ ایک دل دہلا دینے والا حادثہ تھا۔ پولیس نے لاپرواہی اور تیز رفتار ڈرائیونگ سمیت الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق 20 ستمبر 2026 کو صبح تقریباً 05:03 بجے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیوکار (رجسٹریشن نمبر ڈی ڈی 01 سی 6302) میرین ڈرائیو سے حاجی علی کے قریب پہنچی۔ جا رہی ہے کوسٹل روڈ کی شمالی طرف کی لین پر سفر کرتے ہوئے، خاص طور پر لال لاجپت رائے کالج اور لوٹس برج کے قریب، یہ گاڑی کوسٹل روڈ پل کے پاس سے گزری۔ یہ ایک ایسے علاقے میں گرا جہاں کار پارکنگ کی تعمیراتی سرگرمیاں جاری تھیں۔ حادثے میں چار افراد شامل تھے۔ نائر ہسپتال، ممبئی کے طبی اہلکار۔ نے ان میں سے تین کو مردہ قرار دیا ہے۔ ایک شخص زخمی ہوا ہے اور اس وقت ممبئی کے نیر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ زخمی شخص کا نام: 1) آدتیہ کلپیشور اوسوال، عمر 23 سال، جب کہ مرنے والے کی عمر تین سال ہے۔ جو اموات ہوئی ہیں ان میں 1) دھریہ درشن سیٹھ، عمر 17 سال 2) آدتیہ جکاسانیہ، عمر 19 سال 3) شاہنے گجر، عمر 21 سال، تاردیو تھانہ پولیس کے افسران اور ٹیم موقع پر موجود ہے، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ ڈی سی پی جینیٹ مینا نے تصدیق کی کہ اس معاملے میں ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان