سیاست
آگرہ:25نئے مریضوں کی تصدیق، مجموعی تعداد526ہوئی
اترپردیش کے ضلع آگرہ میں سنیچر کو 25 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 526 ہوگئی جس میں سے 126مریض مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پربھو این سنگھ نے نئے معاملوں کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ 30اپریل کی صبح سے دو ئی کی صبح تک ضلع میں 93 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 126 مریضوں صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔جبکہ 15 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
سنیچر کو جن نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سبزی فروش، کیبل ٹھیک کرنے والے مکینک اور رکشا چلانے والے شامل ہیں۔پول ٹیسٹنگ میں آٹو ڈرائیور کی بیٹی میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ سبزی فروشوں میں بسئی منڈی کے چار اور سکندرآباد منڈی کے ایک شخص شامل ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایس آر اے اسکیم کے تحت فلیٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی, سرکاری دستاویزات سمیت دیگر فرضی لیٹر تیار کرنے کا بھی الزام

ممبئی : ممبئی پولیس نے رکن پارلیمان کانگریس کی سنیئرلیڈر ورشا گائیکواڑ اور یو بی ٹی شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے پوتنیس ذاتی اسسٹنٹ پی اے سمیت چار افراد پردھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں ایس آر اے کے نام پر گھر دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین میں ورشا گائیکواڑ کا پی اے وشوناتھ جادھو, روپیش بالیکر, ابھیشیک گجر, شلیش کوکنے شامل ہیں۔ ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 318(4),336(2),336(3),338,340(2 ) ,3(5) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ آکاش رادھے شیام شونی 42 سالہ واکولہ کے ساکن نے یہ شکایت درج کی ہے۔ 2017 ء سے ایس آر اے بازآبادکاری پروجیکٹ میں گھر دلانے نام پر 50 سے زائد افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 2023 ء میں شکایت کنندہ نے ایس آر اے دفتر میں جاکر بازآبادکاری پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات بتائی اور الاٹمنٹ لیٹر, تابع لیٹر اور گھر کی چابی تک وہاں ظاہر کی جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اعتماد میں لے کر ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں بعد ازاں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اندھیری, سانتا کروز واکولہ, باندرہ۔ ماٹونگا میں بازآبادکاری پروجیکٹ میں مکان دلانے کے نام پر ملزمین نے دھوکہ دہی کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ایس آر اے میں افسران سے بہتر تعلقات ہے متعدد علاقوں کی 20 لاکھ سے 28 لاکھ تک مکان کی قیمت طے کی گئی تھی اور شیلش کوکنے 5لاکھ روپے ٹوکن پیشگی رقم بھی وصول کیا کرتا تھا اب تک ان ملزمین نے تقریبا 5 کروڑ 57 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر تو درج کر لی گئی ہے, لیکن اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب یوپی کا بدمعاش ممبئی سے گرفتار، پولس کی بڑی کارروائی یوپی پولس ملزم کو لے کر یوپی روانہ

ممبئی : ممبئی پولس نے اترپردیش سیتا پور کے گینگسٹر اور گینگ لیڈر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ یہاں اپنی شناخت چھپا کر مقیم تھا۔ ممبئی پولس کو اطلاع ملی کہ وہ بے یو ہوٹل میں روپوش ہے۔ جس کے بعد یلو گیٹ پولس نے سیتا پور میں تین مقدمات میں مطلوب گینگسٹر اور گینگ لیڈر نشانت راجیش سنگھ ۲۳ سالہ کو گرفتار کیا ابتدائی تفتیش میں اس نے پولس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں اس نے بتایا کہ وہ یوپی سے تعلق رکھتا ہے اور بعد ازاں ممبئی پولیس نے اترپردیش پولس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سیتا پور میں تین مقدمات جس میں چوری، غیر قانونی ہتھیار، گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب ہے جس کے بعد یو پی پولیس نے آج ممبئی میں آکر ملزم کا تابع لیا اور اسے اترپردیش لے کر روانہ ہو گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی وجے کانت ساگر نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایک انتہائی نایاب سرجری : راجہ واڑی اسپتال ٹیم نے 46 سالہ خاتون کے رحم سے 5.5 کلوگرام، 30 سینٹی میٹر کا ٹیومر کامیابی کے ساتھ نکال لیا

ممبئی مانخورد سے تعلق رکھنے والی ایک 46 سالہ خاتون پچھلے دو سالوں سے صحت کے مسائل جیسے کہ پیٹ میں مسلسل سوجن، پیٹ میں درد اور سانس لینے میں دشواری کا شکار تھی۔ ان علامات کی روشنی میں، اس نے بی ایم سی کے زیر انتظام سیٹھ وڈیلال چھتربھوج گاندھی اور گھاٹکوپر میں مونجی امیڈاس وورا میونسپل جنرل ہسپتال (راجہ واڑی ہسپتال) میں گائنیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں علاج شروع کیا۔ ہسپتال کی ٹیم نے مریض کے رحم سے تقریباً 5.5 کلوگرام وزنی اور 30 سینٹی میٹر کے ٹیومر کو کامیابی کے ساتھ نکال دیا۔
چونکہ اس کی علامات نمایاں طور پر بگڑ گئیں، اس کی طبی تاریخ کا ایک جامع جائزہ، جسمانی معائنہ اور ضروری تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔ ان ٹیسٹوں سے تقریباً 30 سینٹی میٹر کی پیمائش کے یوٹرن ٹیومر کا انکشاف ہوا۔ ابتدائی تشخیص نے تجویز کیا کہ ماس ایک ‘جاینٹ لیوومیوما’ (فبروڈ) تھا۔ سرجری کے دوران اور بعد میں ممکنہ پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور منصوبہ بندی کی گئی تھی، اور طریقہ کار بعد میں انجام دیا گیا تھا۔ڈاکٹر سوادینا بی موہنتی، ڈاکٹر شالینی باگڑیا، ڈاکٹر اروا کامبلے، اور ڈاکٹر کاجل سالوی نے گائنیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کی گئی سرجری میں اہم کردار ادا کیا۔ اینستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر چھاوی کی رہنمائی میں ڈاکٹر شریاش اور ڈاکٹر نیترا نے اینستھیزیا ٹیم کا انتظام کیا۔ مزید برآں، سرجیکل اسٹاف نرس نیلاکشی گورو اور ان کی ٹیم نے سرجری کے دوران اہم مدد فراہم کی۔ ٹیومر کے بڑے سائز اور خون کی نالیوں کے وسیع نیٹ ورک کی وجہ سے، سرجری انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی۔ طریقہ کار کے دوران ہٹائے گئے 5.5 کلوگرام ٹیومر کو ہسٹوپیتھولوجیکل امتحان کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔ سرجری کے بعد، مریض کو خصوصی نگہداشت ملی اور پانچویں دن اسے بہترین صحت کے ساتھ ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اس طرح کے بڑے یوٹیرن ٹیومر کے کیسز انتہائی نایاب ہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
