Connect with us
Tuesday,11-August-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ابوعاصم کا ایوان میں سائبر جرائم پر قابو پانے اور فوری رقومات واپس دلانے کا مطالبہ، ڈیجیٹل اریسٹ کا قانون میں کوئی نظم نہیں : دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : ممبئی میں سائبر جرائم کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ سی بی آئی، پولس اور سرکاری افسر بتا کر دھوکہ دہی اور ڈیجٹیل اریسٹ کے ناموں پر شہریوں کو دھوکہ بازی کا شکار بنایا جاتا ہے, اس پر سرکار کیسے قدغن لگائے گی کیونکہ یہ معاملہ یومیہ جاری ہے اور اہلیہ نگر سمیت ممبئی میں لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی ہو چکی ہے۔ اس کے لئے سرکار اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دے گی اور ڈیجیٹل اریسٹ گرفتاری کے نام پر ڈرا دھمکا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے, اس لئے اس پر کارروائی ضروری ہے۔ یہ مطالبہ آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعطمی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بیشتر کیسوں میں پیسوں کا مطالبہ کرنے کے بعد یہ پیسہ دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتا ہے اور اس کی حصولیابی کو ایک گھنٹہ میں یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہا کہ آج ’’ڈیجیٹل گرفتاری‘‘ کے نام پر موبائل فون پر آن لائن دھوکہ بازی کی جارہی ہے۔ اگرچہ قانون میں “ڈیجیٹل گرفتاری” کا کوئی نظام نہیں ہے، سائبر جرائم متوسط ​​طبقے اور بزرگ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے خوف کا ماحول ہے۔

کبھی پارسل یا کورئیر میں غیر قانونی سامان ملنے کا جھوٹا الزام لگایا جاتا ہے اور کبھی متاثرہ کے نام بکنگ دکھا کر ڈرایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا سے معلومات جمع کرتے ہوئے یہ ملزم سی بی آئی یا نارکوٹکس آفیسر ظاہر کرتے ہیں، لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں اور جھوٹے مقدمات سے بچانے کے بہانے آن لائن پیسے اپنے اکاوٴنٹ میں منتقل کرتے ہیں۔ دھوکہ دپئ کا شکار متاثرین زندگی کی کمائی آمدنی اس میں برباد کرتے ہیں اور مایوسی میں خودکشی پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اعظمی نے ایوان میں مطالبہ کیا کہ حکومت سائبر جرائم میں اضافے پر قدغن لگانے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرے، مواصلات کے تمام ذرائع سے عوامی بیداری پیدا کرے، ہیلپ لائنز کو قابل رسائی اور موثر بنائے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ متاثرین کی منتقلی کی گئی رقوم فوری طور پر واپس کی جائے اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ میرے اس مسئلہ پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور وزیر مملکت برائے داخلہ یوگیش کدم نے ایوان کو اہم معلومات فراہم کیں اور اس معاملے پر حکومت کی طرف سے کی جا رہی کارروائی کا تفصیلی بیان پیش کیا۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایوان میں واضح کیا کہ ڈیجیٹل گرفتاری کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر کال کرتا ہے تو یہ سمجھ لینا ضروری ہے کہ وہ دھوکہ باز ہے اور اس پر اعتماد نہ کیا جائے, کیونکہ قانونی طریقہ کار میں ڈیجیٹل گرفتاری کا کوئی نظم نہیں ہے سائبر جرائم سے متعلق بیداری مہم جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی سائبر دھوکہ باز بزرگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ اس میں ایک آئی اے ایس افسر کو بھی نشانہ بنایا گیا, اگر کسی کے ساتھ سائبر ٹھگی کی واردات ہوتی ہے تو وہ ۱۹۳۰ پر فورا کارروائی کے لیے رابطہ کرے انکی معاونت کی جائے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

Published

on

ARRESTED..8

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

Published

on

arrested...-1

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پولیس کی کارروائی کے دوران سانتا کروز نقب زنی کا معمہ حل، چوری کی رقومات بینک میں جمع کرنے والے کا بھی خلاصہ، ایک گرفتار

Published

on

Arrest...8

ممبئی : سانتا کروز علاقہ میں نقب زنی کے معمہ کو حل کر کے پولیس نے 76.36 لاکھ روپے کی نقدی سمیت دیگر زیورات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانتا کروز علاقہ میں 20 جون سے 27 جون کے درمیان جوہو تارہ روڈ پر واقع ایک گھر کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چوری نے نقب زنی کے غرض سے داخلہ لیا اور یہاں الماری میں موجود زیورات نقدی اور سونے کے بسکٹ لے کر فرار ہوگیا, اس معاملہ میں پولیس نے ٹیکنیکل تفتیش کے دوران ملزم چندن کملیش مکھیا 26 سالہ دربھنگہ ساکن کو گرفتار کیا کرلیا اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے مبئی میں حاضر کیا گیا اس معاملہ میں مزید مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم کی مدد سے چور نے اپنے شناسا کیلاش شاہ کو رقم اور چوری کا مال سے زمین خریدنے کو کہا تھا اس لئے کیلاش شاہ نے نقدی رقم جمع کی اور اسے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کیلاش شاہ نے چوری کی رقم 46.31 لاکھ روپے جمع کی ہے اس لئے اسے نوٹس دیا ہے۔ پولیس نے 200 گرام سونے کے زیورات رولیکس کمپنی کی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کے ایڈیشنل کمشنر ابھینو دیشمکھ ڈی سی پی موہیت کمار گرگ کی رہنمائی میں انجام دی گئی, جبکہ سانتا کروز کے سنیئر پولیس انسپکٹر دتاترے مسویکر نے اس چوری کے معمہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان