Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

دہلی میں ایک چوتھائی بجٹ تعلیم کے شعبے کے لئے مختص

Published

on

Manish-Sasodiya

دہلی حکومت نے منگل کے روز مالی سال 2021-22 کے لئے 69000 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا اور اگلے مرحلے میں اپنے سبھی مراکز پر سب کے لئے مفت کووڈ-19 ویکسین دستیاب کرانے کا اعلان کیا۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ’حب الوطنی کے موضوع‘ پر اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں طبی خدمات کی توسیع کے لئے 1293 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں، اور 50 کروڑ روپے عام آدمی مفت کووڈ ویکسین سکیم کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ مسٹر سسودیا محکمہ خزانہ کا چارج سنبھال رہے ہیں۔

انہوں نے آئندہ مراحل میں تمام سرکاری اسپتالوں میں کووڈ۔19 کا مفت ویکسینیشن کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ حکومت چاہتی ہے کہ 2047 تک ہر فی کس آمدنی سنگاپور کے برابر ہو جائے۔

مسٹر سسودیا نے کہا کہ رواں برس دہلی حکومت اسکولوں میں حب الوطنی کے کورسز شروع کرے گی۔ دہلی میں پہلا سینک اسکول بھی کھولا جائے گا۔ دہلی میں ورچوئل ماڈل اسکول بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ 16377 تعلیمی شعبے کے لئے اور 9934 کروڑ روپے طبی شعبے کے لئے مختص کئے گئے۔

دہلی میں 500 فلیگ ماسٹ کے لئے 45 کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ دو مالی برسوں میں تمام غیر مجاز کالونیوں میں پانی کی فراہمی کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہلی میں خصوصی محلہ کلینک کھولے جائیں گے۔

مسٹر سسودیا نے کہا کہ آپ حکومت نے یوگ کو فروغ دینے کے لئے دہلی کی کالونیوں میں یوگا انسٹرکٹر کی تقرریوں کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ دہلی حکومت نے آرٹس، ثقافت اور سیاحت کے شعبے کے لئے 521 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ سیشن کا آغاز پیر کو صبح گیارہ بجے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے خطاب سے ہوا۔ اس کے بعدمسٹر سسودیا نے سال 2020-21 کے لئے اقتصادی سروے پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com