جرم
رائے بریلی میں ایک شخص نے پھندا لگا کر کی خودکشی
اترپردیش میں رائے بریلی نگر کے مہیپال محلے میں ایک شخص نے مشتبہ حالات میں پھندا لگا کر اپنی جان دےدی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےئے بھیج دیا ہے۔مہیپال نگر محلے میں 34سالہ نیلیش پانڈے نے ممکن ہے کہ کل رات پھندالگا کر جان دےدی۔گھروالوں کو بدھ کو اس کی لاش پھندے سے لٹکی ملی۔
متوفی طلاق شدہ تھا اور کوئی کام بھی نہیں کرتا تھا جبکہ اس کے والد سرکاری ملازم تھے۔متوفی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا اور نشہ کا عادی تھا۔گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہونے پر اس نے غصہ میں آکر اپنی جان دےدی۔
مشتبہ حالات میں ہوئی اس موت کو پولیس بادی النظر میں خودکشی مان رہی ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سارا معاملہ واضح ہوگا۔
جرم
پونے کی نابالغ عصمت دری اور قتل کیس میں عدالت کا فیصلہ، 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو سزائے موت

عدالت نے 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو مہاراشٹر کے پونے ضلع کے نصرا پور میں تین سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو عصمت دری اور قتل کیس میں مجرم قرار دیا۔ پونے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ایس آر۔ سالونکھے نے ملزم بھیم راؤ کامبلے کو موت کی سزا سنائی۔ اپنے دلائل میں، استغاثہ نے ایسے مقدمات سے متعلق سپریم کورٹ کے 12 اہم فیصلوں کا حوالہ دیا، جس میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ یہ کیس سپریم کورٹ کی طرف سے بیان کردہ “نایاب سے نایاب” کے زمرے میں آتا ہے۔ جرم کی نوعیت اور بربریت کو دیکھتے ہوئے، جج نے کامبلے کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کسی نرمی یا کم سزا کا مستحق نہیں ہے۔ جج نے یہ بھی کہا کہ مقتولہ کے جسم پر لگے زخم اس واقعے کی بربریت کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
ملزم کامبلے کے خلاف درج کیے گئے پچھلے جنسی زیادتی کے مقدمے پر غور کرتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ وہ قانون سے واقف ہے اور اس نے پورے مقدمے کے دوران اپنے کیے پر کوئی پشیمانی نہیں دکھائی۔ عدالت نے یہ فیصلہ دو ماہ کے اندر سنایا۔ ملزم نے جرم یکم مئی کو کیا۔ پولیس نے واقعہ کے 15 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کی۔ 28 مئی کو الزامات عائد کیے گئے، اور حتمی دلائل 21 جون کو ختم ہوئے۔ یکم مئی کو پونے کا بھور تعلقہ اس سنسنی خیز واقعے نے ہلا کر رکھ دیا۔ ملزم 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے نے معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ مبینہ طور پر اس نے اسے پتھر سے کچل دیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی دوپہر کو لاپتہ ہوگئی اور اس کے گھر والوں نے اسے جگہ جگہ تلاش کرنا شروع کردیا۔ تلاشی کے دوران اس کی مسخ شدہ اور خون میں لت پت لاش ملی۔علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کمبلے کو لڑکی کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، جس سے پولیس کو اس کی شناخت کرنے اور اسے حراست میں لینے میں مدد ملی۔
جرم
ممبئی : خودساختہ پولس افسر ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتار, کرائم برانچ کی کارروائی

ممبئی : خودساختہ فرضی پولس افسر سمیت دو افراد کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو فرضی پولس شناختی کارڈ اور متعدد سرکاری اسٹیکر کار پر چسپاں کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ یہ پولس کا اسٹیکر چسپاں والی کار کا استعمال کر کے لوگوں کو بینک سے قرض دلانے کے نام پر لوگوں کا اعتماد حاصل کرتے اور ان سے پیسہ وصول کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ اس جرائم میں ملوث ۵۴ سالہ فرد کو گرفتار کیا گیا ہے, جو سنئیر پولس افسر ہونے کا دعویٰ کیا کرتا تھا۔ اس کے فرضی دستاویزات کے ساتھ پولس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف ممبئی کے کستوربا مارگ، ساکی ناکہ، کھیرواڑی پولس میں معاملات درج ہیں۔ یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے, اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے دی۔ لیلا اندھیری ہوٹل میں ایک پارٹی میں شرکت کے دوران خودساختہ پولیس افسر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی کار سے پولس کی تختی بھی برآمد ہوئی ہے, جسے ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری فرضی کارڈ بھی ملا ہے۔
جرم
ممبئی : یوم عاشورہ پر عزاداروں کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، ممبئی پولس کی مستعدی سے ملزم فیاض پریم جی گرفتار، تفتیش میں مزید خلاصہ کی امید

ممبئی پولس نے یوم عاشورہ اور شام غریباں جلوس کو نشانے بنانے کی سازش کو ناکام کرتے ہوئے ایک فیاض نامی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس نے زہریلی کیپسول گولی تقسیم کرکے محرم کے جلوس میں تباہی و کہرام برپا کرنے کی سازش کی بھی۔ ممبئی پولس کے ڈی سی پی جینت مینا نے بتایا کہ ملزم نے زہریلی گولی تقسیم کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ یہ گولی درد سے راحت دیتی ہے ایسے میں اس کے قبضے سے ۱۴ ہزار سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی پولیس نے ایک بڑی سازش کو محرم کے دوران بے نقاب کرتے ہوئے بیک وقت 30,000 افراد کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔
جینت مینا نے بتایا کہ گزشتہ شب محرم کے جلوس کے دوران ایک شخص ایسی چیز فروخت کر رہا تھا جو گولی جیسی ساخت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس گولی سے درد کا خاتمہ ہو گا۔ اس گولی سے ایک سلمان سید نامی بیمار ہو گیا۔ اسی معاملہ میں پولس نے گزشتہ رات حراست فیاض نامی ایک شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ محرم کے دوران سوگوران حسین کو نشانہ بنانے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں تقسیم کر رہا تھا۔ منصوبہ یہ تھا کہ جلوس میں شریک جانثاران حسین کو نشانہ بنایا جائے۔
ممبئی پولیس کے محتاط کے سبب ایک بڑا سانحہ ٹل گیا اور سازش ناکام ہو گئی۔ ملزم کا مقصد واضح نہیں ہے۔ زہریلا مادہ زنک فاسفائیڈ زہر سے بھرا ہوا تقسیم مادہ شرکا جلوس کو نقصان پہنچانے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ فیاض پریم جی کا تعلق ویمن نگر، پونے سے ہے۔ اس کے پاس بی بی اے کی ڈگری ہے۔ ملزم پینٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ 50 کلو زنک فاسفائیڈ کا آرڈر چند روز قبل اس نے کیا تھا اس کا منصوبہ تھا کہ وہ کیپسول میں اس زہریلی مادہ کی آمیزش کر کے گولیاں تقسیم کرے اس لئے وہ بھنڈی بازار علاقہ ممبئی میں ہی وہ مقیم تھا۔ وہ 2025 میں ایران اور عراق گیا تھا۔ اس کے سفری وجوہات معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اس نے 15 دن پہلے ڈونگری میں مکان کرائے پر لیا تھا اس کے قبضے سے 14,900 کیپسول ضبط کرلئے گئے ہیں۔ اس کا منصوبہ 30,000 افراد کو نشانہ تھا۔ لیکن پولس کی مستعدی کے سبب وہ زہریلی کیپسول تقسیم کرنے سے قاصر رہا۔ پولس اس معاملہ پر ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں اس کے دورہ کی تفصیلات سمیت دیگر افراد سے بھی بازپرس کی جارہی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
