Connect with us
Wednesday,18-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ہائی ٹینشن لائن کی چپیٹ میں آیا تعزیہ جلوس، 24 لوگ جھلس گئے

Published

on

Tazia Procession

اتر پردیش میں محرم پر تھانہ کنیورا گاؤں میں نکالا گیا تعزیہ ہائی وولٹیج کرنٹ کی لپیٹ میں آگئی۔ جس کی وجہ سے جلوس میں شامل 24 افراد جھلس گئے۔ ان میں سے 13 سنگین لوگوں کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے، جب کہ دیگر کو گاؤں کے ہی ایک نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

منگل کو کنیورا گاؤں کے تعزیہ دار محمد سلیم ولد ایاد علی تقریباً 150 اہل علم کے ساتھ چوک سے تعزیہ اٹھا کر چلبیلا گاؤں میں واقع کربلا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دوپہر تقریباً تین بجے جلوس کنیورا گاؤں میں واقع نہر کے قریب پہنچا ہی تھا کہ اوپر سے گزرنے والی 33 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار کی چپیٹ میں آگیا۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایم سنجے کھتری، ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے سمیت تمام پولس اور انتظامی افسران پہنچے۔ اس کے بعد جھلسے ہوئے لوگوں کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے 13 لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، اس لیے انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا، جب کہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ شام تقریباً سات بجے پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں تعزیہ کو واپس چوکے پر بھیج دیا گیا۔

یہ لوگ جھلسے : کنیورا گاؤں کے تعلیم، سوہیل، شمس الدین، سلمان، شہباز، عرفان، کیف، وسیم، ریشماں، حنا، سرتاج، خوشبو بیگم، سونو، انوری بیگم، اندرجیت، سنیل، محمد سلیم، انوری بانو، محمد کیف، افسر، عرفان علی، عرفان، گل فین علی و دیگر دو لوگ جھلس گئے تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی فلسطین کی حمایت میں احتجاج، مظاہرین زیر حراست

Published

on

Protest

ممبئی : ممبئی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنا مظاہرین کو اس وقت مہنگا پڑا, جب فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو ہی پولس نے نصف شب سے حراست میں لیا۔ ممبئی کے مختلف علاقوں میں فلسطین کے لئے اظہار ہمدردی کے لئے احتجاج کرنے کا اعلان کرنے والے رہنما کو آزاد میدان میں جانے سے روکنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی زیر حراست لیا۔ چونا بھٹی پولس نے معراج صدیقی، گرگاؤں پولس نے کامریڈ پرکاش ریدی، ایم آئی ڈی سی پولس فیروز میٹھی بوروالا کو زیر حراست لیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کی اجازت طلب کی تھی, لیکن پولس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا, باوجود اس کے مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ فیروز میٹھی بوروالا نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ سے باز رکھنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی ہمیں حراست میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں وشو ہندو پریشد بجرنگ دل کی دھمکی کے بعد پولس نے احتجاج کو کچلنے کے لئے یہ کاروائی کی ہے۔ ہندو تنظیموں نے یہ واضح دھمکی دی تھی کہ اگر مسلمان اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں, تو وہ اسرائیل کی حمایت میں سڑکوں پر اتریں گے۔ اس دھمکی کے بعد ہی پولس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں پر کارروائی کی ہے, جو سراسر غیر قانونی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ نظم و نسق کی برقراری کے لئے اجازت کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں پولس نے الرٹ جاری کیا ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

Published

on

powai-lake

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‎میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔

پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
‎یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
‎اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
‎جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
‎یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
‎پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔

Continue Reading

سیاست

سپاٹ پاؤں کا وزیراعلی : نتیش رانے کی ادھو پر تنقید

Published

on

Nitish Uddhav

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے دریافت کیا جائے کہ اگھوری پوجا کیا ہے, وہ اس کے ماہر ہے۔ ان کے کرجت کے بنگلہ میں کیا کیا دبایا گیا ہے, یہ بھی معلوم کیا جائے ساتھ ہی ماتوشری میں کیا کیا جاتا ہے, یہ بھی دریافت کیا جائے۔ انہوں نے ادھو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں سپاٹ پیر کا وزیر اعلی بھی قرار دیا ہے۔ نتیش رانے نے سمندری کے تحفظ اور سمندری کشتیوں سے سمندر میں گشت کو یقینی بنانے اور جدید کشتی سے گشت کو یقینی بنانے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حفاظت ترجیحاتی بنیادوں پر کی جائے گی, اب تک سمندری ساحل کو محفوظ بنانے کیلئے جدید کشتی کی تعیناتی کی گئی ہے, اور پانچ کشتی شامل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈرون سے بھی سمندر کی حفاظت کی جارہی ہے, یہاں غیر قانونی سر گرمی اور مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کا عمل بھی جاری ہے سمندر محفوظ رہے اس کی ضروری ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com