سیاست
متھن چکرورتی 7 مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے؟ مودی کی کولکتہ ریلی میں کریں گے شرکت
بالی ووڈ کے معروف اداکار متھون چکرورتی اتوار کو بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن وزیر اعظم نریندر مودی کی بریگیڈ گراؤنڈ ریلی میں شریک ہوں گے۔ متھن نے گذشتہ ماہ ہی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد سے ہی ان کے بی جے پی میں شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں ۔ تاہم ، متھن چکرورتی کے بی جے پی میں شمولیت کی خبروں پر کوئی بھی کھل کر بات نہیں کررہا ہے۔ متھن کے بی جے پی میں شمولیت کے سوال پر ، مغربی بنگال کے بی جے پی کے نائب صدر ارجن سنگھ نے کہا ، ‘اگر وہ بی جے پی میں آتے ہیں تو یہ بنگال اور ہماری پارٹی دونوں کے لئے اچھا ہوگا۔ اگر وہ وزیر اعظم کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے تو بنگال کے عوام خوش ہوں گے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی راجیہ سبھا ممبر رہ چکے ہیں۔ انہیں اپریل 2014 میں ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا میں بھیجا تھا اور اپریل 2014 سے دسمبر 2016 تک ایوان میں رہے۔ بنگال میں 294 نشستوں کے لئے آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ 27 مارچ کو ہوگی۔ نتائج 2 مئی کو سامنے آئیں گے۔ انتخابات سے قبل سیاسی پارٹیاں بنگال کی سیاست اور فن ثقافت سے منسلک مشہور شخصیات کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کا مقابلہ کررہی ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کماٹی پورہ علاقے میں 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ فروشوں کباڑی کے خلاف بے دخلی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ محکمہ نے کل (28 اپریل 2026) کماٹی پورہ علاقے میں مختلف مقامات سے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ بیچنے والوں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی۔ یہ کارروائی میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر (زون-1) چندا جادھو، اسسٹنٹ کمشنر (ای ڈیپارٹمنٹ) شری آنند کنکال کی سربراہی میں اس کارروائی میں کماٹی پورہ گلی نمبر 1 سے 15، شکلاجی اسٹریٹ، شنکر پوپلا مارگ، سدھارتھ نگر، بپتی مارگ کے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکر اور پرانے اسکریپ بیچنے والے شامل ہیں تجاوزات ہٹانے والی 05 گاڑیوں، 01 جے سی بی اور دیگر آلات کی مدد سے یہ واگزار کروایا گیا۔ اس آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن کے 15 افسران اور ملازمین سمیت مناسب پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

ممبئی : عید الاضحی سے قبل سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کر کے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کو ایک رسمی خط پیش کیا، جس میں ان سے ریاستی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اہم اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ایم ایل اے اعظمی نے انہیں بتایا کہ عید الاضحی 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔ جیسے جیسے عید الاضحی قریب آرہی ہے, بروقت اور مضبوط انتظامی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ انتظامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور مذہبی تنظیموں کو مدعو کر کے عید الاضحی سے متعلق مسائل کا ازالہ کرے اور اس میں مسلمانوں کو عید الاضحی کے دوران درپیش مسائل سننے کے بعد انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائے تاکہ عید الاضحی میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں مغربی مضافاتی علاقے میں صفائی کے کام کا سروے… سڑکوں کی صفائی کا کام مسلسل ضروری، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

ممبئی کے عام شہریوں کو صفائی ستھرائی کا کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے بعد سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرا پائیں صفائی کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینا اور انتظامیہ کا موثر امیج بنانے کے لیے روزمرہ کے کاموں میں تسلسل ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے کہا کہ ممبئی میں عوامی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام قواعد کے مطابق اور وقت پر شروع کیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے آج صبح ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کیا اس معائنہ کے دورے میں پی ایسٹ سیکشن میں ملاڈ (مشرق) میں کرار نالہ، سپترشی نالہ، شیواجی چوک نالہ، پی ساؤتھ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں پیرامل نالہ، اوشیوارا ندی، پی ویسٹ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں رام چندر نالہ، پی ویسٹ سیکشن میں پونلا ہانس، ویسٹ نالہ، پونلا ہانس سیکشن کی صفائی کا کام شامل ہے اگرچہ مانسون شروع ہونے میں ابھی وقت باقی ہے, لیکن میونسپل کارپوریشن مانسون کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت 31 مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔ نیز نالیوں میں تیرتا ہوا کچرا اور کیچڑ فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کام میں مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے انہیں وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر شرما نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی۔
‘پی ایسٹ’ اور ‘پی ویسٹ’ ڈویژنل کمیٹی کے چیئرمین حیدر علی اسلم شیخ، مقامی کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹوانہ، مقامی کارپوریٹرسدھارتھ شرما، ڈپٹی کمشنر (زون 4) ڈاکٹر بھاگیہ سری کاپسے، اسسٹنٹ کمشنر (پی ایسٹ) روپالی سرملکر، اسسٹنٹ کمشنر (پی نارتھ) کندن والوی، اسسٹنٹ کمشنر (پی ساؤتھ) انیرودھا کلکرنی، اسسٹنٹ کمشنر (کے ویسٹ) شری اس موقع پر چکرپانی آلے سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
