سیاست
بجلی سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سخت شرائط سے بنکروں کو پریشانی

مالیگاؤں(خیال اثر) مہاراشٹر حکومت کی وزارت ٹیکسٹائل نے ریاست کے سبھی پاور لوم مراکز کے بنکروں کی سبسڈی جاری رکھنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن طلب کیا ہے جس کیلئے ویب سائٹ بھی متعارف کروائی گئی ہے جوکہ فی الحال سرور جام کی زد میں ہے۔ دوسری طرف بجلی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے آن لائن طریقہ کار اور طلب کردہ معلومات فراہم کرنا انتہائی دشوار ثابت ہو رہا ہے جس کی روشنی میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی اور اس رجسٹریشن کے پریشان کن طریقہ کار کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاور لوم بنکر ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ بجلی بل سبسڈی کے ساتھ ادا کرتا ہے۔ سبسڈی حاصل کرنے کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی اور بجلی بل میں سبسڈی سے متعلق اس سے بڑا ثبوت کیا ہوسکتا ہے ؟ آن لائن رجسٹریشن سے متعلق حکومت کی کیا نیت ہے ہمیں نہیں پتہ لیکن رجسٹریشن میں جس طرح کی معلومات طلب کی جا رہی ہے اس سے مالیگاؤں اور بھیونڈی کے بنکروں کو پریشانی ہو رہی ہے کیونکہ آن لائن رجسٹریشن میں بجلی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے پاور لوم کارخانے کا پلاٹ مالک ، پاور لوم پرمٹ اور بجلی کنکشن ایک ہی آدمی کے نام پر ہونے کی شرط لگائی گئی ہے جبکہ مالیگاؤں اور بھیونڈی میں پاور لوم بنکروں کی اکثریت اس طرح کی صورت حال سے نبرد آزما ہے کہ یہاں کئی کئی پاور لوم پرمٹ بہنوں اور بھائیوں کے نام پر ہیں پلاٹ کسی اور کے نام پر ہے جہاں کارخانہ جاری ہے وہیں بجلی کنکشن برسوں سے کسی اور کے نام پر ہے اور بجلی بل اسی کے نام پر آتا ہے اور بنکر باقاعدگی سے بجلی بل ادا کرتا ہے۔اس طرح کی صورت حال کے بعد ریاستی حکومت نے آن لائن رجسٹریشن میں جو معلومات طلب کی ہیں اس کی وجہ سے بے چینیاں بڑھ رہی ہیں۔ بھیونڈی اور مالیگاؤں میں یہ تمام چیزیں ایک شخص کے پاس نہیں ہے ایسے میں کیا ان کو سبسڈی نہیں مل سکتی؟
مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ کو مزید کہا کہ مالیگاؤں اور بھیونڈی میں بجلی کنکشن کسی اور کے نام پر ہے، پاور لوم پرمٹ کسی اور کے نام پر، جگہ کسی اور کے نام پر بعض مرتبہ کارخانہ کسی اور کے نام پر ہے اور دوسرا بنکر کرائے سے لیکر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے ایسے حالات میں اس طرح کی شرائط پر عمل درآمد کیسے ہوسکتا ہے؟ اور جو دشواریاں حاوی ہیں اس سے بنکروں کی پریشانیاں واضح ہیں لہذا ماضی سے لیکر ابتک ریاستی حکومت جس طرح بجلی بلوں پر سبسڈی دیتی آئی ہے وہی طریقہ کار استعمال کیا جائے یا پھر ایک سادے طریقہ کار کا استعمال کرکے بجلی سبسڈی کا فارم پُر کروایا جائے ، لوم کا پرمٹ ، پلاٹ بجلی کنکشن کس کے نام پر ہے اس کی ضرورت نہیں ، تمام گفتگو کے بعد مفتی صاحب نے وزیر موصوف سے کہا کہ بنکروں کا وفد آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔ اس پر وزیر اسلم شیخ نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے کئی وزراء کورونا پازیٹیو ہوچکے ہیں ہم احتیاطی تدابیر کے مرحلے سے گزر رہے ہیں گزشتہ آٹھ دس دنوں سے وفود ملاقات کا سلسلہ بند ہے اس کے باوجود اگر دو چار نمائندہ بنکر ملاقات کیلئے آتے ہیں تو بروز جمعرات دوپہر ایک بجے سے دو بجے کے درمیان اس معاملے پر گفتگو ہوسکتی ہے اور آن لائن رجسٹریشن میں بجلی سبسڈی حاصل کرنے سے متعلق کوئی نا کوئی سہولت ضرور نکل آئےگی ایسے میں مفتی صاحب نے یہ بھی بتایا کہ بروز جمعرات کو مالیگاؤں اور بھیونڈی کے مشترکہ وفد کی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات ہوگی اور اس مسئلے پر گفتگو کرکے کوئی نا کوئی راستہ نکالا جائے گا۔اس مفصل ملاقات پر اسلم شیخ نے معاملے کی یکسوئی کا مثبت تیقن دیا۔
واضح رہے مذکورہ آن لائن رجسٹریشن کا مسئلہ 2018 کا ہے مگر بنکر دوستی کا دم بھرنے والے اس وقت کے ایم ایل اے ( جو اب سابق ہوچکے ہیں ) خاموش رہے جس سے ایک بار پھر اُن کی صنعت دشمنی اجاگر ہوتی ہے اور اُن کے والد پاور لوم صنعت کو بہرے پن کی وجہ بتا کر شہر کی لائف لائن پاور لوم صنعت کو شہر سے باہر کرنے کی بات بھی کرچکے ہیں۔
سیاست
مہاراشٹر میں غیر قانونی گرجا گھروں پر چلائے جائیں گے بلڈوزر، تبدیلی مذہب کو روکنے کے لیے سخت قانون، وزیر چندر شیکھر باونکولے کا بڑا اعلان

ممبئی : مہاراشٹر میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی بی جے پی اب مذہب کی تبدیلی کے معاملے پر سخت موقف اختیار کرے گی۔ بی جے پی مہاراشٹر کے سابق صدر اور ریاست کے وزیر محصول چندر شیکھر باونکولے نے بدھ کو اسمبلی میں ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت سخت قانون بنائے گی۔ ریونیو منسٹر چندر شیکھر باونکولے نے اسمبلی کے ایم ایل ایز کی تشویش پر یہ یقین دہانی کرائی۔ بدھ کو ایم ایل اے انوپ بھایا اگروال، اتل بھاتکھلکر اور دیگر ایم ایل اے نے ریاست میں مذہب کی تبدیلی کو روکنے سے متعلق سوالات پوچھے۔ ان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، ریونیو کے وزیر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ ریاست میں مذہبی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے ایک سخت قانون بنایا جائے گا۔
مہاراشٹر کے وزیر محصول چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بات کریں گے۔ باونکولے نے کہا کہ تبدیلی مذہب مخالف قانون کو سخت دفعات کے ساتھ کیسے لایا جائے۔ انہوں نے ایوان میں کہا کہ دھلے-نندربار کے ڈویژنل کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ علاقے میں غیر مجاز گرجا گھروں کی چھان بین کریں اور انہیں چھ ماہ کے اندر منہدم کریں۔ اس پر بی جے پی ایم ایل اے اتل بھاتکھلکر نے سوال کیا کہ جب پہلے ہی معلوم ہے کہ یہ غیر قانونی ہے تو پھر چھ ماہ کا وقت کیوں دیا جا رہا ہے؟ غیر مجاز مذہبی عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
اس پر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ کارروائی کرنے سے پہلے شکایات کی جانچ ضروری ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے سنجے کوٹے نے کہا کہ مذہب کی تبدیلی نہ صرف نندوربار بلکہ ریاست بھر کے قبائلی علاقوں میں ہو رہی ہے۔ اگروال نے دعویٰ کیا کہ نواپور (ضلع دھولے) میں قبائلیوں اور غیر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے کا لالچ دیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کی پڑوسی ریاست گجرات نے آنجہانی سی ایم وجے روپانی کے دور میں تبدیلی مذہب مخالف قانون نافذ کیا تھا۔ جن میں سے بعض دفعات کو عدالت نے روک دیا تھا۔ ملک کی بہت سی دوسری ریاستوں نے بھی تبدیلی مذہب مخالف قوانین بنائے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کو بڑی راحت، سی بی آئی نے تھانہ کا کیس بند کر دیا، کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل

ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے تھانے کے کوپری پولیس اسٹیشن میں درج ہفتہ وصولی اور دھمکی کے معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ سنگھ نے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر سنگین الزامات لگانے کے ساتھ کئی سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کو کلوزر رپورٹ پیش کی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق 2016-17 میں پیش آئے اس معاملے میں جرم ثابت کرنے کے لیے ثبوت دستیاب نہیں ہے اور نہ تھےنہ ہی یہ کوئی متنازع معاملہ ہے۔
سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شکایت کنندہ اگروال کی مالیاتی لین دین میں بے ایمانی رونما ہوئی ہے اور وہ جھوٹے دیوانی اور فوجداری مقدمات کے ذریعے لوگوں کو پھنسانے کے لیے معروف ہے۔ اس کے علاوہ، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اگروال اور بلڈر سنجے پنمیا کے درمیان تصفیہ بغیر کسی دباؤ یا زبردستی کے ہوا تھا۔
پرم بیرسنگھ کے خلاف ممبئی کے میرین ڈرائیو، گورےگاؤں، اکولا اور تھانے نگر تھانوں میں کل پانچ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان میں سی بی آئی نے کوپری پولیس اسٹیشن میں ہفتہ وصولی کے معاملے کی تحقیقات کو بند کر دیا ہے، لیکن دیگر چار معاملات کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔
سیاست
قانون ساز کونسل میں غدار پر ہنگامہ 10 منٹ تک کارروائی ملتوی

ممبئی مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا, جب قانون ساز کونسل میں مراٹھی مانس کو ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہمی کے مسئلہ پر بحث جاری تھی۔ شیوسینا لیڈر انیل پرب نے ایوان میں مراٹھی مانس کے گھر اور فلاح کے لئے کام کرنے کی سرکار کو تلقین کی اور ان سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا, اس پر وزیر سنبھو راج دیسائی اور انیل پرب میں لفظی جھڑپ ہوئی اور کیونکہ انیل پرب نے سوال کیا کہ سرکار مل مزدوروں کے لئے قانون سازی کب کرے گی, اس پر سمبھوراج نے کہا کہ ۲۰۱۹ سے ۲۰۲۲ تک قانون سازی کیوں نہیں کی گئی, اسی دوران انیل پرب نے ایوان میں غدار لفظ کا استعمال کیا جس پر سنبھوراج دیسائی برہم ہو گئے اور کہا کہ “آئی لا غدار کو نلا منتے” یعنی غدار کس کو کہا اس پر انیل پرب نے کہا کہ اس وقت آپ جس کی جوتے چاٹتے تھے۔ اس دوران کونسل میں ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑا, اس کے بعد ایوان میں یہ واضح کیا گیا کہ ایوان کے کام کاج ریکارڈ سے یہ لفظ حذف کر دیا گیا۔ مراٹھی مانس کو گھر ترجیحاتی بنیادوں پر فراہم کرنے سے متعلق ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۲ میں کوئی قانون نہیں تھا۔ اس پر انیل پرب کو غصہ آیا اور لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا