Connect with us
Sunday,22-November-2026

(جنرل (عام

پرائیویٹ بجلی کمپنی کی زائد بل وصولی, میٹر تبدیلی اور من مانی ریڈنگ کیخلاف تحریک کا انتباہ

Published

on

light-bill-malegaon

مالیگاؤں (خیال اثر )
آج شہر کی عوام پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ذریعے انجام دیئے جانے والے کا موں کو لیکر مطمئن نظر نہیں آرہی ہے. جس طرح مالیگاؤں پاور سپلائی لمٹیڈ کی جانب من مانی بجلی وصولی, زائد بل, فائن بل, رینٹل بل, مختلف قسم کے ٹیکس و سروس بل, میٹر تبدیلی, اندھا دھن ریڈنگ اور شکایات پر فوری عمل نہ ہونے سے غریب عوام کے ساتھ کارخانے دار بھی پریشان ہو رہے ہیں.

آج بروز منگل 23 فروری 2021 کو مالیگاؤں سینٹرل بہوجن سماج پارٹی اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے مشترکہ وفد نے مہا وترن کے مختلف سینٹرز پر ہنگامی دورہ کیا. ان تمام سینٹرز پر مختلف بجلی مسائل سے پریشان مزدور طبقہ, چھوٹے پاورلوم مالکان اور گھریلو بجلی بل و دیگر مسائل کو لیکر اسے جگہ پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی. نیز ان مسائل کو بجلی کمپنی کے اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے کہ اگر بجلی کے مسائل جلد از جلد حل نہیں ہوئے تو تحریک و بائیکاٹ کا راستہ اختیار کیا جائے گا. اس طرح کا اظہار و خیال بہوجن سماج پارٹی کے زمہ داران میں آنند جی آڑاو (ضلع پربھاری), سنتوش جی شندے (ضلع صدر) اور ظہور بھائی زم زم (مالیگاؤں سینٹرل صدر) نے کیا.

اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا نے کہا کہ پرائیویٹ بجلی کمپنی شہریان کے ایک طرح سے عذاب ہے کیونکہ غریب عوام سے لیکر امیر طبقہ تک کے تمام افراد سے مختلف کیٹگریز میں زائد بجلی بل وصول کی جا رہی ہے. انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گھریلو بجلی سو یونٹ تک مفت فراہم کی جائے.

مالیگاؤں پاور سپلائی لمٹیڈ کے کچھ بل اسطرح سے وصول کئے جاتے ہیں. جس میں اگر گھریلو بل ہے تو صفر سے لیکر سو یونٹ تک ( 3.46 پیسہ فی یونٹ), سو سے تین سو تک (7.43 پیسہ فی یونٹ), تین سو سے پانچ سو تک (10.32 پیسہ فی یونٹ), پانچ سو سے ہزار سے زائد (11.71 پیسہ فی یونٹ) اور اس کے علاوہ 110 روپیہ رینٹل کے نام پر اور مزید دیگر طرح کے ٹیکس ملاکر زائد تین سے چار سو روپیہ یعنی اگر آپ کے گھر کا بجلی بل صفر بھی ہے یا میٹر بند ہے تک بھی تین سے چار سو روپیہ بل آئے گا. اگر آپ کا مکان بند ہے تو پھر سو یونٹ فکس بل بھیج دیا جاتا ہے.

اس طرح سے انڈسٹریل زون اور شاپنگ سینٹرز کے بل میں صفر سے دو سو یونٹ تک (7.35) اور دو سو سے زائد یونٹ پر الگ سے بل لگ کر آئے گا. جس میں 403 روپیہ رینٹل اور چار سے پانچ سو روپیہ ٹیکس و دیگر سروسز چارج بھی شامل کیا جائے گا. اس کے علاوہ پاورلوم کارخانے داروں کیلئے کارخانے چالو یا بند رکھنے کی صورت میں بھی پورا بل دیا جائے گا. اس طرح سے چار ماہ کے سلیب میں بھی بجلی بل وصولی پر زائد رقم کا لی جاتی ہے.

آج شہر مختلف مسائل سے دوچار ہے. ایک جانب مسلسل لاک ڈاؤن کا خطرہ اور دوسری جانب بجلی کمپنی کا عتاب سے شہریان پریشان حال ہیں. بہوجن سماج پارٹی اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ہنگامی دورہ میں آنند آڑاہ, سنتوش شندے, ظہور بھائی زم زم, شیخ مشیر, ایوب پٹھان, بھیکن رزاق, گوتم آہیرے, ابو فرحان, عرفان اسماعیل, سدھارتھ مگرے, نظام تنبولی, خالد ٹیکر, رئیس عثمانی اور دیگر بہوجن و ایم ڈی ایف اراکین شریک رہے.

(جنرل (عام

جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم نے اے آئی سے نقل کے خدشات کے درمیان امتحانی بدنظمی پر استعفیٰ دے دیا

Published

on

سیئول : جنوبی کوریا کے وزیر تعلیم چوئی کیو جن نے اتوار کو اس وقت استعفیٰ دے دیا جب صدر لی جے میونگ نے گزشتہ ہفتے کے قومی کالج کے داخلے کے امتحان سے قبل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے آخری منٹ کی اصولی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن پر مستعفی ہونے کی پیشکش قبول کر لی۔ چوئی نے کہا کہ سنیونگ سے ٹھیک پہلے کی گئی مختلف تبدیلیوں نے عوام کو تکلیف پہنچائی، بشمول ٹیسٹ لینے والے۔ سنیونگ، کالج سکالسٹک قابلیت ٹیسٹ (سی ایس اے ٹی) کا کورین مخفف ہے، جو ملک کا سالانہ کالج داخلہ امتحان ہے، جو گزشتہ جمعرات کو منعقد ہوا تھا۔

انہوں نے وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “انچارج وزیر کی حیثیت سے، مجھے یقین ہے کہ میں اس تنقید سے بچ نہیں سکتا کہ ہم پیشگی تیاری کرنے میں ناکام رہے۔” “اب جبکہ امتحان ختم ہو چکا ہے، میں ذمہ داری کا گہرا احساس محسوس کر رہا ہوں اور اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔” یونہاپ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، چیونگ وا ڈائی کے ترجمان کانگ یو جنگ نے پریس کو دیے گئے نوٹس میں کہا کہ وزیر کے مستعفی ہونے کے اپنے ارادے کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لی نے چوئی کا استعفیٰ قبول کیا۔ کانگ نے کہا کہ چوئی کے جانشین کے لیے نامزدگی کا عمل مناسب طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھے گا۔ وزارت تعلیم کو ٹیسٹ کے موقع تک نئے اینٹی اے آئی چیٹنگ قوانین کا عجلت میں اعلان کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس سے ٹیسٹ لینے والوں اور اساتذہ میں بڑے پیمانے پر الجھن پھیل گئی۔

آخری لمحات میں ہونے والی تبدیلیوں میں امتحان دینے والوں کو امتحانی کمروں میں صرف پنسل لانے کی اجازت اور چھوٹے کیمروں کو روکنے کے لیے اپنے کپڑوں پر اسٹیکرز سے ڈھانپنے والے بٹنوں کو شامل کرنا شامل تھا۔ حکام نے امتحان کے دوران ملک بھر میں موبائل فونز پر تین ایمرجنسی ڈیزاسٹر الرٹس بھی بھیجے تاکہ ان ٹیسٹ دینے والوں کی شناخت میں مدد کی جا سکے جو اپنے فون کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وزارت تعلیم نے جمعہ کو کہا کہ امتحان کے دوران الیکٹرانک آلات سے متعلق دھوکہ دہی کے کل 111 مشتبہ واقعات کا پتہ چلا۔ ان اقدامات نے امتحان لینے والوں اور اساتذہ کی طرف سے تنقید کی، جنہوں نے شکایت کی کہ آخری لمحات میں ہونے والی تبدیلیوں نے ہائی اسٹیک امتحان کے ارد گرد کی بے چینی میں اضافہ کیا۔ سی ایس اے ٹی کو جنوبی کوریا میں بڑے پیمانے پر زندگی کے ایک اہم واقعہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جہاں یونیورسٹی میں داخلہ کیریئر کے امکانات کو بہت زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔

چوئی نے سی ایس اے ٹی سے پہلے پارلیمنٹ میں اپنے ریمارکس پر بھی تنقید کی۔ ایک قانون ساز سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ اے آئی کی مدد سے دھوکہ دہی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، 72 سالہ نے جواب دیا، “مجھے نہیں لگتا کہ میں اپنی عمر کی وجہ سے کر سکتا ہوں۔” اس سال کے تصدیق شدہ ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں ٹاپ سکور کرنے والے نے چھوٹے کیمرہ، اسمارٹ فون اور جنریٹیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا اعتراف کرنے کے بعد اے آئی کی مدد سے دھوکہ دہی پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان سی ایس اے ٹی کے اصول میں اچانک تبدیلیاں کی گئیں۔ ایک شخص جس نے اس سال کے لیگل ایجوکیشن اہلیت ٹیسٹ (ایل ای ای ٹی)، نیشنل لاء اسکول کے داخلے کے امتحان میں کامل اسکور حاصل کیا تھا، دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد جمعرات کو مردہ پایا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات جاری رکھے گی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

راجستھان میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 21 افراد جھلس گئے، 15 زخمیوں کو جے پور ریفر کر دیا گیا

Published

on

جے پور : راجستھان کے کوٹ پتلی-بہروڑ ضلع میں بانسور کے گاؤں بڈھ ملک پور (رسنالی) میں ہفتے کی صبح تعزیتی تقریب کے دوران گیس سلنڈر سے لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں میں سے 15 افراد کو تشویشناک حالت میں جے پور منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 6 افراد کوٹ پتلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا جب اس گھر میں، جہاں تعزیتی تقریب جاری تھی، ایک خاتون نے چائے بنانے کے لیے گیس چولہا جلایا۔ بتایا گیا ہے کہ صحن میں رکھا ہوا گیس سلنڈر لیک ہو رہا تھا۔ جیسے ہی چولہا جلایا گیا، آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس نے سلنڈر، خیمے اور صحن میں بچھائی گئی دریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس گھر میں تقریباً 50 مرد و خواتین جمع تھے جو بڈھ ملک پور کے رہائشی 80 سالہ جے رام کسانا کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے؛ جے رام کسانا کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ بھارتی کسان سنگھ کے کوٹ پتلی-بہروڑ ضلعی صدر اشوک کمار گھنگھل کے مطابق، اہل خانہ کو گیس لیک ہونے کا علم نہیں تھا۔ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر تقریب میں شریک کئی افراد جھلس گئے۔ آس پاس کے دیہاتی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور پانی ڈال کر آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کے بعد، بانسور کے ایس ڈی ایم (ایس ڈی ایم) نونیت کمار اور تحصیلدار صورتحال کا جائزہ لینے اور حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے۔

گھنگھل نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طور پر کوٹ پتلی اور بانسور کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا۔ کوٹ پتلی لے جائے جانے والوں میں سے 12 افراد کو جے پور ریفر کر دیا گیا، جبکہ بانسور لے جائے جانے والوں میں سے 3 افراد کو بھی جے پور منتقل کیا گیا۔ بانسور سے 2 دیگر زخمیوں کو کوٹ پتلی منتقل کیا گیا۔ فی الحال، 6 زخمی افراد کوٹ پتلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ کل 15 مریضوں کو خصوصی علاج کے لیے جے پور بھیجا گیا ہے۔ ایس ایم ایس (ایس ایم ایس) ہسپتال کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشم کٹاریا نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کے جسم کا 20 فیصد سے 40 فیصد حصہ جھلس گیا ہے، جبکہ کچھ مریضوں کے جسم کا 50 فیصد تک حصہ جل گیا ہے۔ ڈاکٹر تمام مریضوں کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زخمیوں کو برن آئی سی یو (برن آئی سی یو) میں داخل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج شروع ہو چکا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی پولیس نے 10 سالہ لڑکا کو والدین کے سپرد کر دیا, پولیس کی انسانیت نوازی اور کاوشوں کی ستائش ڈی سی پی دتہ نلاوڑے

Published

on

ممبئی : ممبئی پولیس نے 10 سالہ گمشدہ لڑکے کو ان کے والدین کے سپرد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی ہے 2 ماہ سے غائب گمشدہ بچہ کو دلی سے تلاش کر نے کے بعد پولیس نے اس کی صحیح سلامت بازیابی کی اور پھر بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا۔ ممبئی پولیس نے ایک بچے کو اپنی والدین سے دو ماہ بعد ملوایا پوائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 ستمبر 2026 ء کو تنگا گاؤں ساکی وہار روڈ دارالعلوم غریب نواز مدرسہ سنی رحمانیہ جامع مسجد سے 10 سالہ رہائشی تھانہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا وہ اچانک غائب ہوگیا ہے اس متعلق 15 ستمبر کو اس کے والد مختار شاہ نے شکایت درج رکوائی پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس نے تنگا گاؤں سمیت اطراف کے علاقہ میں جوگیشوری وکرولی لنک روڈ اور مرکزی راستوں پر بیسٹ بس ڈپو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا پولیس نے گمشدہ بچے کی تلاش کیلئے اس کی رنگین تصاویر جاری کی اور پولیس اسٹیشنوں کے سپرد کر دی گئی اور وائرلیس پیغام بھی عام کیا گیا پولیس نے بچے کا اصل رہائشی مقام تھانہ آنند بھاسکر نگر کلوا میں اس کی تلاش ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر کی اور بچوں کی گمشدگی کا پمفلٹ بھی چسپاں کردیا ڈومبیولی علاقہ میں بچے کی خبر ملی اس کے بعد پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ محمد پور دلی میں ہے جس پر پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ جاکر بچہ کو برآمد کر لیا 10 سالہ لڑکا صحیح سلامت ان کے والدین کے سپرد کر دیا اس معاملہ میں پولیس نے ممبئی اور تھانے کے 100 سے 150 سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ممبئی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو آگاہ کیا اور بالآخر دو ماہ بعد لڑکے کو صحیح سلامت بازیافت کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے والدین کو اس سپرد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق منوج کمار شرما,ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان