(جنرل (عام
حالات کے شکار لوگوں کو حوصلہ چھوڑ کر منشیات کا سہارا نہیں لینا چاہئے:مفتی محمدہارون ندوی

دھولیہ :(خیال اثر)
اسلام میں نشہ آور چیز حرام ہے۔ اسلام جس کام سے منع کرتا ہے اس میں دنیا و آخرت دونوں کا فائدہ ہوتا ہے۔ آج ہمارا معاشرہ نشہ اور نشہ آور ادویات کی وجہ سے تباہی کے اندھے کنویں کی طرف بہت تیزی سے جارہا ہے۔دنیا پریشانیوں اور مصیبتوں کا دوسرا نام ہے،اگر کوئی حالات کا شکار ہوتا ہے تو اس کو حوصلہ چھوڑ کر منشیات کا سہارا نہیں لینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارمفتی محمدہارون ندوی صدر جمعیۃعلماء ضلع جلگاؤں و ڈائریکٹر وائرل نیوز لائیو جلگاؤں،مہاراشٹر نے جمعیۃعلماء دھولیہ کے زیر اہتمام جلسہ عام بعنوان نشہ مخالف مہم سے خطاب کے دوران کیا۔
تنظیم اصلاح معاشرہ جمعیۃعلماء دھولیہ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں ہزاروں مرد و خواتین کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے. مفتی محمدہارون ندوی نے فرمایا کہ نشہ کی عادت معاشرہ کے لئے ایک خطرناک ناسور ہے،جس نشہ کی زیادہ مقدار حرام ہے اس کی کم مقدار بھی حرام ہے۔نشہ آور غذا اور دوا یا انجیکشن وغیرہ کا استعمال طرح طرح کے مہلک مرض کا سبب بھی بنتے ہیں۔اس لئے ہمیں ان نشہ آور اشیاء کا انفرادی اور اجتماعی طور پر بائیکاٹ کرنا چاہئے۔
مفتی محمدہارون ندوی نے منشیات کی روک تھام کے لئے انتظامیہ اور عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان ضمیر فروشوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔انتظامیہ کے ساتھ والدین اور اساتذہ کو بھی چاہئے کہ وہ بچوں پر نظریں رکھیں کہ وہ کن لوگوں میں اٹھتے بیٹھتے ہیں اور ان کے مشاغل کیا ہیں۔
مفتی موصوف نے نشہ مخالف مہم کو مؤثر بنانے کے لئے ذرائع ابلاغ خاص طور پرمیڈیا اور سوشل میڈیاکے وسائل کو نشہ مخالف ذہن سازی کے لئے استعمال کرنے پر زور دیا،اس کے علاوہ نوجوان نسل کی صحت مند سرگرمیوں کی ضرورت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔
موصوف نے سرپرستوں اور ذمہ داروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ نشے کوکبھی شوق میں بھی استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی نشہ کرنے والے یا بیچنے والے شخص کے ساتھ دوستی کریں۔کیونکہ جب کوئی ایک مرتبہ کسی منشیات فروش یا استعمال کرنے والے شخص کے چکر میں پھنس کر نشے کا عادی بن جاتا ہے تو پھر ساری زندگی اس کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے،جس کا نتیجہ تباہی و بربادی ہے۔
مذکورہ پرگروام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک کی آیتوں سے مولوی اصغر جمیل نے کیا بعدہ مولوی شعیب حنیف نے بارگاہ رسالت ماٰب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ نعت پیش فرمایا۔
نشہ مخالف مہم کا یہ پہلا عظیم الشان اجلاس حضرت مولانا قاری مشتاق احمد اشاعتی
امام وخطیب مسجد ہدایت، ہڈکو و استاد مدرسہ فلاح دارین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جمعیۃ کے نہایت فعال رکن مولانا محمد عابد صاحب نے مختصراً لیکن جامع انداز میں پروگرام کی غرض و غایت بیان کی۔ اسی طرح خطیب و امام رحمانی مسجد اہل حدیث حضرت مولانا عبدالواحد رحمانی صاحب نے قرآن و حدیث کی روشنی میں نشے کی قباحت بیان فرمائی اور اس عوام الناس اس مہم میں مکمل تعاون کی درخواست کی۔
حاجی شوال امین
( نائب صدر جمعیۃ علماء دھولیہ) نے نشہ مخالف مہم کی منصوبہ بندیاں نیز نوجوانوں کو نشے کی عادت سے بچانے کے لیے ان کے علاج و معالجے کی معلومات بیان کی ، موصوف نے بتایا کہ الحمدللہ جمعیۃ کی جانب سے کلیان کے نشہ مکت اسپتال میں کچھ بچوں کا علاج کروایا گیا ہے اور مزید علاج شروع بھی ہے، اس سلسلے میں خطیر رقم کی ضرورت بھی ہے، موصوف نے ہر طرح کے فلاحی کاموں کی امداد کے ساتھ اس اہم کام میں اپنا دست تعاون دراز کرنے کی عوام الناس سے اپیل کی ۔
اس عظیم الشان اجلاس میں بطورِ مہمان خاص
حضرت مفتی قاسم جیلانی
( مہتمم مدرسہ فلاح دارین و صدر جمعیۃ علماء دھولیہ)
حضرت مفتی مسعود قاسمی
( استاد مدرسہ ریاض الجنہ، دھولیہ)
حضرت مولانا مشتاق احمد
( استاد مدرسہ قمرالزماں، دھولیہ)
حافظ حفظ الرحمن صاحب
( صدر جمعیۃ علماء ، ضلع دھولیہ)
مولانا ضیاء الرحمن
( صدر جمعیۃ علماء، شہر دھولیہ)
مولانا شکیل قاسمی
مفتی شفیق قاسمی
مولانا ہلال قاسمی
جمعیۃ کے دیگر تمام عہدے داران و ذمے داران کے ساتھ جمعیۃ کی ماتحتی میں قائم تنظیم اصلاح معاشرہ کے تمام معزز علماء و مفتیان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ
یہ عظیم الشان اجلاس ہر اعتبار سے کامیاب رہا، تمام ہی خادمین جمعیۃ نے پروگرام کی کامیابی کے لیے انتہائی کوشش و محنت کی ۔
عین اجلاس سے کچھ دیر قبل ایک خبر ملی جسے سن کر تمام ذمے داران کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ۔ جمعیۃ کے ایک انتہائی مخلص خادم، بے لوث خدمت گزار
نہ ستائش کی تمنا، نہ صلے کی پروا
کے مصداق
سلیم پینٹر المعروف سلیم ملا اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم اس پروگرام کی تیاری میں شروع دن سے ہی نہایت متحرک تھے ۔ مہمان مقرر مفتی ہارون ندوی اور ان کے ساتھ تمام مقامی و بیرونی مہمانان کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔
مدرسہ سراج العلوم کے مہمان خانے کی صفائی سے لے کر تمام تر انتظامات مرحوم نے اپنے ہاتھوں کیے ۔ لیکن مرضی مولا کے آگے سب بے بس ہیں. اچانک سینے میں تکلیف اٹھی. گھر گئے، دواخانے کے لیے لے جایا گیا لیکن راستے ہی میں راہی عدم ہوگئے ۔
دورانِ پروگرام ہی کچھ ساتھی مرحوم کے گھر پہنچ کر انتظامات کی تکمیل کے لیے کوشاں ہوگئے، اختتام کے بعد جمعیۃ کا پورا وفد ساتھ ہی مفتی ہارون ندوی بھی مرحوم کے مکان پہنچ کر ان کے اعزہ کے ساتھ تسلی آمیز جملے بیان کرکے ان کے حق میں مغفرت کی دعا فرمائی ۔
صبح دس بجے مرحوم کی تدفین نئے مسلم قبرستان دھولیہ میں کی گئی ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی دیوالی سے قبل شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ… ایک کروڑ سے زائد کا سامان واپس ،پولس کی کارکردگی کی ستائش ، لوگوں میں خوشی کا ماحول

ممبئی : ممبئی پولس نے دیوالی سے قبل شہریوں کی خوشی لوٹاتے ہوئے ان کے گمشدہ ، چوری شدہ سامان کو واپس کرکے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے ممبئی کے زون ۸ میں ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے آج دیوالی سے قبل شہریوں کے گمشدہ اور دیگر سازوسامان واپس کیا ہے تقریبا ایک کروڑ سے زائد کا سامان جس میں ۲۰۰ سو موبائل واپس کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چوری شدہ اور گمشدہ سامان کو واپس لوٹانے پر لوگوں کی مسرت دوبالا ہو گئی کیونکہ بیشتر نے تو اپنے سامان کی آس و امید ہی چھوڑ دی تھی لیکن پولس نے دوبارہ ان کی چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے ممبئی پولس مختلف پولس اسٹیشنوں کی سطح پر لوگوں کے سامان لوٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے یہ سلسلہ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر شروع کیا گیا ہے اس میں چوری شدہ اور گمشدہ سامان لوٹانے کے بعد ممبئی میں عوام کا پولس پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے اور اب پولس ایسے کیسوں میں بہتر کارکردگی انجام دے رہی جس میں لوگوں کے سامان چوری ہو گئے ہیں یا پھر غائب ہو گئے ہیں پولس نے اب ایسے کئی لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری ہے جو اپنے سامان کو بھول بیٹھے تھے یا پھر انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ ان کے سامان انہیں دوبارہ میسر آئیں گے ۔
(جنرل (عام
ممبئی کے چیمبور اور مالابار ہل بنگلورو میں مقیم بلڈرز کے ذریعہ 4,800 کروڑ کی تعمیر نو سے گزریں گے۔

ممبئی : ایک بنگلور میں مقیم رئیل اسٹیٹ ڈویلپر، پوروانکارا لمیٹڈ، نے ممبئی میں دو بڑے ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا اعلان کیا ہے، جس نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اپنے مغربی پورٹ فولیو میں اہم وزن کا اضافہ کیا ہے۔ کمپنی، جس نے بنگلور میں دو پروجیکٹس بھی شامل کیے ہیں، ان چاروں پروجیکٹوں میں ₹9,100 کروڑ کی کل مجموعی ترقیاتی قیمت (جی ڈی وی) ریکارڈ کی ہے۔ ممبئی میں، پوروانکارا نے جنوبی ممبئی کے اعلیٰ درجے کے مالابار ہل علاقے میں ایک مارکی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔ 1.43 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ پروجیکٹ 0.7 ملین مربع فٹ ترقیاتی صلاحیت پیش کرے گا، جس کی قیمت تقریباً 2,700 کروڑ روپے ہے۔
دوسرا پروجیکٹ چیمبرز میں واقع ہے اور 4 ایکڑ اراضی پر پھیلے 1.2 ملین مربع فٹ کی ترقی پر مشتمل ہے، جس کی تخمینہ قیمت 2,100 کروڑ روپے ہے۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں پراجیکٹ پروانکرا کی ممبئی کے اہم اور ابھرتے ہوئے رہائشی علاقوں میں اپنے دوبارہ ترقی کے نقش کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ پوروانکارا لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر آشیش پوروانکارا نے کہا، “ہماری ترقی کی رفتار مضبوط ہے، جس کی حمایت مسلسل مانگ اور بروقت پراجیکٹ پر عمل درآمد سے ہوتی ہے۔” مالی سال26 کی پہلی ششماہی میں، ہم نے اپنے پورٹ فولیو کو 6.36 ملین مربع فٹ سے زیادہ قابل ترقی رقبہ کے ساتھ بڑھایا جس کی قیمت تقریباً ₹9,100 کروڑ ہے۔
کمپنی نے مالی سال26 کی جولائی-ستمبر سہ ماہی میں ₹1,322 کروڑ کی قبل از فروخت کی اطلاع دی، جو گزشتہ سال کے ₹1,270 کروڑ سے 4% زیادہ ہے۔ مالی سال26 کی پہلی ششماہی کے لیے، کل پری سیلز ₹ 2,445 کروڑ رہی، جو کہ 4% اضافے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق، مالی سال 26 کی دوسری سہ ماہی میں اوسط وصولی ₹8,814 فی مربع فٹ ہو گئی، جو کہ سال بہ سال 7% زیادہ ہے۔ صنعت کے ماہرین نوٹ کرتے ہیں کہ جائیداد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور زمین کی محدود دستیابی کی بدولت ممبئی کی دوبارہ ترقی کی مارکیٹ قومی ڈویلپرز کی طرف سے بھرپور دلچسپی حاصل کر رہی ہے۔ اپنے مالابار ہل اور چیمبور پروجیکٹس کے ساتھ، پوروانکارا شہر کے اعلیٰ قدر کی بحالی کے شعبے میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن حاصل کر رہا ہے۔
(جنرل (عام
حیدرآباد پولیس کمشنر نے ’سیف رائیڈ‘ چیلنج کا آغاز کیا۔

حیدرآباد، شہریوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی عادات کی حوصلہ افزائی کے لیے حیدرآباد کمشنر پولیس وی سی سجنار نے پیر کو محفوظ سواری کا چیلنج کا آغاز کیا، ایک سوشل میڈیا پہل جس کا مقصد سڑک کی حفاظت کو ایک وائرل ٹرینڈ بنانا ہے۔ انہوں نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سواری شروع کرنے سے پہلے ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کریں یا تصویر کھینچیں، خود کو ہیلمٹ پہنے یا سیٹ بیلٹ باندھتے ہوئے دکھائیں، اور ایسا کرنے کے لیے تین دوستوں یا خاندان کے افراد کو ٹیگ کریں۔ چیلنج کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اثر پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، نوجوانوں اور مسافروں میں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے۔ محبت،” سجنار نے شہریوں کو شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے کہا۔ “ایک ساتھ مل کر، ہم حفاظت کو 2025 کے بہترین رجحان بنا سکتے ہیں،” انہوں نے مزید کہا۔ یہ اقدام ہر سفر سے پہلے تین اہم کاموں پر روشنی ڈالتا ہے: سیٹ بیلٹ باندھنا، ہیلمٹ پہننا، اور دوسروں کو اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دینا۔ عوامی شرکت کو ڈیجیٹل چیلنج فارمیٹ کے ساتھ جوڑ کر، پولیس کو امید ہے کہ شہر کی سڑکوں پر حفاظت اور جوابدہی کا کلچر ابھرے گا۔
حیدرآباد پولیس شہریوں کو بیداری مہم میں شامل کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا تیزی سے استعمال کر رہی ہے، تخلیقی صلاحیتوں کو ذمہ داری کے ساتھ ملا رہی ہے۔ محفوظ سواری کا چیلنج کے ساتھ، ان کا مقصد حفاظتی تعمیل کو ایک ایسی تحریک میں تبدیل کرنا ہے جو نظر آنے والی اور اثر انگیز بھی ہو۔ اس ماہ کے شروع میں پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والے سجنار پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ “بہت سے ڈرائیور، بشمول آٹو رکشہ اور کیب/بائیک ٹیکسی ڈرائیور، اکثر وڈیوز دیکھتے ہوئے یا ڈرائیونگ کے دوران ائرفون کا استعمال کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔ یہ خطرناک اور قابل سزا جرم ہے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس ایسے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی،” انہوں نے ‘X’ پر پوسٹ کیا – “خود، مسافروں اور ساتھی سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت – زندگی کو محفوظ رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں ہے،” سجنار نے پہلے نشے میں دھت ڈرائیوروں کو “سڑک دہشت گرد” قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ پولیس افسر نے کہا، “نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے، وہ نہیں جانتے کہ وہ کسی کو ماریں گے یا خود کو۔ وہ خودکش بمباروں کی طرح ہیں۔ وہ سڑکوں پر آنے کے بعد ایک، دو یا زیادہ کو مار سکتے ہیں،” پولیس افسر نے کہا۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا