مہاراشٹر
بھیونڈی میں مارننگ واک کے لئے آنے والے سونے کے زیورات گھر پر رکھ کر آئیں ، پولیس کی شہریوں سے اپیل

بھیونڈی: (نامہ نگار )
بھیونڈی شہر میں صبح 5 بجے سے مارننگ واک کے لئے ورال دیوی تالاب علاقے کے شہریوں کی پورے تالاب کے احاطے میں صبح کے وقت مارننگ واک کرنے والی خواتین اور مرد کا بڑا ہجوم اکٹھا ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں چین اسنیچنگ اور موبائل چھیننے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی روک تھام اور مارننگ واک کو محفوظ بنانے کے لئے بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولیس انسپکٹر سبھاش کوکاٹے کی رہنمائی میں مذکورہ علاقے میں صبح 5 بجے کے وقت پولیس کی ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔
مذکورہ علاقے میں مانسروور چوک ، ورال دیوی باغ ، فینا روڈ واقع تالاب علاقے میں جگہ جگہ پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ صبح کے وقت مارننگ واک کے لئے آنے کے وقت اپنے زیورات نکال کر گھر میں رکھ کر آنے کی اپیل سینیئر پولیس انسپکٹر سبھاش کوکاٹے نے کی ہے۔ اسی طرح احاطے میں بینر وغیرہ لگا کر عوام کو بیدار کیا جارہا ہے۔
جرم
قرض کی آڑ میں دھوکہ دلی کال سینٹر بے نقاب : بجاج فائنانس کے نام پر قرض دلانے پر دھوکہ دھڑی تین ملزمین گرفتار، 105 موبائل کا دغابازی میں استعمال

ممبئی : بلاسودی قرض کی فراہمی کا لالچ دے کر لوگوں کو بے وقوف بنانے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے بے نقاب کیا ہے۔ سائبر پولیس اسٹیشن مغربی ممبئی میں شکایت کنندہ بزرگ شہری 70 سالہ نے شکایت درج کروائی, جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان دغا بازوں کا سراغ لگایا اور دلی میں ایک کال سینٹر کا بھی پردہ فاش کیا, جہاں سے لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا تھا۔ شکایت کنندہ کو 28 اگست 2023 سے 2 نومبر 2024ء تک فریب دیا گیا۔ شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ انہیں بجاج فائنانس دلی سے زیرو صفر سود پر قرض کی فراہمی ہوسکتی ہے۔ اس کی آڑ میں شکایت کنندہ سے متعدد معاملات کی فیس کے نام پر بینکوں سے ایک کروڑ 14 لاکھ روپے وصول کئے۔ اس کے بعد کرائم برانچ نے تفتیش کی اور دلی میں میکسیمم مارکیٹنگ پرائیوٹ لمٹیڈ آنند ویہار میں چھاپہ مار کارروائی کی اور یہ کال سینٹر کا پردہ فاش کر دیا۔ اس میں پولیس نے شہزاد لال خان عرف رحمان 30 سالہ، انوج اتم سنگھ راؤت عرف انیل کمار یادو 30 سالہ اور عامر حسین 34 سالہ کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 105 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے, اس تفتیش میں یہ خلاصہ ہوا ہے کہ یہ موبائل نمبر ملک بھر میں سائبر جرائم میں استعمال کیا گیا ہے اور یہ نمبر 132 جرائم میں استعمال کیا گیا ہے, یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ اور سائبر سیل نے انجام دی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی ایما پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی کرائم ڈٹیکشن دتہ نلاوڑے نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سائبر پر دغا بازی سے الرٹ رہے اور زیادہ سرمایہ کاری کے نام پر نفع بخش کی لالچ میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ سوشل میڈیا پر بلا کاغذات کے قرض کی فراہمی کے دام میں نہ آئے شناساؤں کے کہنے پر کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کرے اور کسی بھی قسم کا موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کرے, اگر کوئی دغا بازی کا شکار ہوتا ہے تو فوری طور پر 1930 پر رابطہ کرے۔
(جنرل (عام
بامبے ہائی کورٹ نے ایکناتھ شندے کے بارے میں متنازعہ گانا بنانے والے اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو گرفتاری سے دی بڑی راحت۔

ممبئی : اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا نام لیے بغیر تبصرہ کرنے کے معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت نے کامرہ کی گرفتاری پر پابندی لگا دی ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی پولیس کو حکم دیا کہ وہ ان کے ‘غدار’ ریمارک کے لیے ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں گرفتار نہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس کو بھی عدالت سے چنئی میں کنال کامرا سے پوچھ گچھ کی اجازت مل گئی ہے۔ اب ممبئی پولیس چنئی جائے گی اور مقامی پولیس کی مدد سے کامرہ کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ یہ حکم جسٹس سارنگ کوتوال اور ایس ایم موڈک کی بنچ نے دیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ درخواست گزار کو کھر میں درج مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ معاملے کی تفتیش جاری رہ سکتی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی چنئی کی مقامی پولیس کی مدد سے کامرہ کا بیان مکمل کر سکتی ہے۔ اس سے پہلے 8 اپریل کو، بمبئی ہائی کورٹ نے کامرہ کی درخواست پر سماعت کی تھی جس میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے کنال کو 16 اپریل تک تحفظ فراہم کیا اور تمام حکومتی جماعتوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا۔
کامرہ نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 19 اور 21 کے تحت آزادی اظہار اور زندگی کے حق کے بنیادی حق کی بنیاد پر اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دراصل کنال کامرا کے خلاف ممبئی کے کھار تھانے میں تین الگ الگ کیس درج ہیں۔ تینوں معاملات میں، مہاراشٹر کے مختلف مقامات سے زیرو ایف آئی آر کے تحت شکایات ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن کو منتقل کردی گئی ہیں۔ یہ ایف آئی آر بلدھانا، ناسک اور تھانے اضلاع سے درج کی گئی ہیں اور اب ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن ان کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق کامرا پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں کنال کامرا کو تین بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پولیس اسٹیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ خار پولیس نے ہیبی ٹیٹ اسٹوڈیو سے وابستہ متعدد افراد سے پوچھ گچھ کرکے ان کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ کیس سے جڑے دیگر لوگوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
سیاست
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے پر تبادلہ خیال، میٹنگ میں شیو سینا یو بی ٹی نے حکومت کی حمایت کی، دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتیں متحد

ممبئی : مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ اس حملے میں 26 لوگوں کی جانیں گئیں۔ شیو سینا (یو بی ٹی) اس میٹنگ سے پہلے ہی مرکزی حکومت کو اپنا تعاون دے چکی ہے۔ پارٹی کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اروند ساونت نے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کو مطلع کیا کہ وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو مکمل تعاون دیں گے۔ ساونت نے کہا کہ ان کی پارٹی اس بزدلانہ، نفرت انگیز حملے کے خلاف ہر فیصلے اور کارروائی میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ دوسری جانب شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ شریکانت شندے میٹنگ میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی جنتا دل (یونائیٹڈ) لیڈر نتیش کمار وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بہار کی وجہ سے میٹنگ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ لیکن انہوں نے حکومت کو مکمل تعاون دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی اروند ساونت نے کرن رجیجو کو خط لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے آپ کا آل پارٹی اجلاس کا پیغام موصول ہوا ہے۔ لیکن مجھے یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ میں چند اہم وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ میں شیو سینا، ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی طرف سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں، جب دہشت گردوں نے 28 معصوم سیاحوں کو ہلاک کر دیا ہے، ہم اس بزدلانہ، نفرت انگیز حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعے شروع کیے گئے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
ایکناتھ شندے کی شیوسینا نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شریکانت شندے پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے غیر متزلزل حمایت کی بات کی۔ شیو سینا نے کہا کہ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے آج نئی دہلی میں ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت اور قومی سلامتی کے جاری خدشات کے پیش نظر، شری کانت شندے قومی اتحاد، سلامتی اور پہلگام حملے سے متاثرہ ہر شہری کے لیے شیوسینا کے مضبوط موقف سے آگاہ کریں گے۔
دہشت گردوں نے منگل کو پہلگام کے بیسران گھاس کے میدان میں سیاحوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری مارے گئے تھے۔ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد یہ وادی میں سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوئے۔ اس حملے کے بعد پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے۔ حکومت اور سیاسی جماعتیں اس حملے کی شدید مذمت کر رہی ہیں۔ سب مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کے مجرموں کو نہیں بخشے گی۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا