Connect with us
Friday,03-April-2026

سیاست

ملک میں دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا

Published

on

minis

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وباء کے فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سے چھتیس گڑھ، گوا اور لکشادیپ میں بالترتیب 49، 40 اور 20 کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جبکہ مہاراشٹر میں 2114 فعال معاملوں میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 11،039 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ سات لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 14،225 مریض صحتمند ہوگئے، جس کی مدد سے صحت ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 62 ہزار 631 ہوگئی ہے۔ وہیں، فعال معاملات 3296 سے کم ہو کر 1.60 لاکھ ہوچکے ہیں اور اس کی شرح 1.49 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 110 مریض فوت ہوگئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 596 ہوگئی۔

مختلف ریاستوں اور مرکزکےزیر انتظام علاقوں میں متاثرہ کورونا کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاست ……….. زیر علاج ….. صحت مند …. موت
انڈمان نکوبار ——- 0 ——- 4932 ——– 62
آندھرا پردیش ——- 1197 —- 879651 —— 7156
اروناچل پردیش —— 11 —— 16762 ——- 56
آسام ————— 1793 —- 214285 —— 1083
بہار ————— 802 —– 257474 —— 1505
چنی گڑھ ———— 182 —– 20462 ——- 335
چھتیس گڑھ ——— 4173 —- 298135 —— 3711
دادرا۔ نگر حویلی
دامان – دیو ——– 4 ——- 3392 ——- 2

بزنس

اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو ‘گڈ فرائیڈے’ کے لیے بند، ایکوئٹی سے لے کر اشیاء تک تمام شعبوں میں تجارت معطل۔

Published

on

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹیں آج، جمعہ، 3 اپریل، 2026 کو گڈ فرائیڈے کی وجہ سے بند ہیں۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں کوئی تجارتی سرگرمی نہیں ہوگی۔ یہ اپریل کے مہینے کی پہلی اور اس ہفتے کی دوسری چھٹی ہے۔ اس سے پہلے 31 مارچ کو مہاویر جینتی کی وجہ سے بازار بند تھا۔ اسٹاک ایکسچینج کے چھٹی والے کیلنڈر کے مطابق، جمعہ کو ایکویٹی سیگمنٹ، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، کرنسی ڈیریویٹوز، این ڈی ایس-آر ایس ٹی، اور سہ فریقی ریپو سیگمنٹس کے ساتھ ساتھ کموڈٹی ڈیریویٹیوز اور الیکٹرانک گولڈ رسیپٹس (ای جی آر) سیگمنٹس میں ٹریڈنگ مکمل طور پر معطل رہے گی۔ سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ریلیف یہ ہے کہ مارکیٹ معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی اور تمام تجارتی سرگرمیاں پیر، 6 اپریل کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی، کیونکہ 4 اور 5 اپریل بالترتیب ہفتہ اور اتوار کو پڑتے ہیں۔ عالمی سطح پر بڑی مارکیٹیں بھی گڈ فرائیڈے کی وجہ سے بند رہیں گی۔ امریکہ سمیت کئی ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس جمعہ کو بند رہیں گی جس سے عالمی تجارت متاثر ہوگی۔ کموڈٹی مارکیٹ کی بات کریں تو ملک کی معروف ایکسچینج ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) بھی آج مکمل طور پر بند رہے گی۔ صبح اور شام دونوں سیشنوں میں تجارت معطل رہے گی، جس کے نتیجے میں سونا، چاندی، خام تیل، تانبا اور دیگر دھاتوں میں کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ اسٹاک مارکیٹ میں اپریل میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں۔ آج گڈ فرائیڈے کے بعد اگلی چھٹی 14 اپریل کو ہوگی، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر۔ 2026 میں اسٹاک مارکیٹ کی کل 20 تعطیلات طے کی گئی ہیں، جن میں سے چار ہفتے کے آخر میں ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ باقاعدہ تجارتی اوقات کے دوران مارکیٹ کل 16 دنوں کے لیے بند رہے گی، جن میں سے پانچ پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر، آج سرمایہ کاروں کے لیے مکمل چھٹی ہے، اور مارکیٹ کی سرگرمیاں صرف اگلے تجارتی دن، پیر کو دوبارہ شروع ہوں گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : خود ساختہ وی آئی پی کے خلاف ٹریفک پولس کی کارروائی، ۸ گاڑیوں کی بتیاں اور سائرن ضبط، ٹریفک محکمہ کی رجسٹریشن منسوخی کی سفارش

Published

on

traffic-police

ممبئی : ٹریفک پولس نے خودساختہ اہم اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بلا کسی اجازت کے وی آئی پی کلچرل فلش بتی اور سائرن کے استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے, اس میں ایسی گاڑیوں اور بتیوں پر کاروائی کی گئی جو خود کو وی آئی پی ثابت کرنے کے لیے گاڑیوں پر بتیاں لگاتے تھے. خصوصی مہم کے تحت یکم اپریل اور ۲ اپریل کو پولس نے شہر میں گاڑیوں پر جبرا سرخ، نیلا، پیلا اور پیلا دیم لائٹ فلش لائٹ کی گاڑیوں پر تنصیب کرنے والوں پر کارروائی کی ہے. اس دوران ۸ گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد لائٹ بتیاں ضبط کی گئیں اور موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت جرمانہ کی بھی کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کوئی پرائیوٹ گاڑیوں پر دیم لائٹ کی تنصیب کرتا ہے تو اس کے گاڑی کا رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ زائد جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹریفک محکمہ اس گاڑی کا رجسٹریشن منسوخی کی سفارش آر ٹی او کو کرے گی۔ ٹریفک پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کوئی پرائیوٹ گاڑی پر لال بتی صرف فلش لائٹ نظر آتی ہے تو وہ اس کی شکایت ٹریفک پولس یا ایکس ٹوئٹر ہنڈل پر کر سکتے ہیں۔ ٹریفک میں ان گاڑیوں سے خلل پیدا ہوتی ہے ایسی متعدد شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد ٹریفک محکمہ نے یہ کارروائی کی ہے۔ ممبئی شہر میں یہ کارروائی اب جاری رہے گی۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

یو اے ای نے ایرانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر پابندی عائد کر دی

Published

on

UAE

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایرانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے نئی سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جن کے تحت انہیں ملک میں داخل ہونے یا اس کے ہوائی اڈوں کے ذریعے دیگر ممالک کے لیے ٹرانزٹ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تازہ ہدایات کے مطابق ایئر لائنز کے نظام میں ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے باعث ایرانی شہری اب یو اے ای کے لیے پروازیں بک نہیں کر پا رہے اور نہ ہی دبئی یا ابوظہبی جیسے اہم ٹرانزٹ مراکز استعمال کر سکتے ہیں۔ ویزا اور سفری قواعد کے ذریعے اس پابندی کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

اگرچہ یہ پابندی وسیع دکھائی دیتی ہے، تاہم کچھ افراد کو اس سے استثنا حاصل ہو سکتا ہے۔ ان میں طویل مدتی رہائشی ویزا رکھنے والے، خصوصی اجازت یافتہ افراد یا وہ لوگ شامل ہو سکتے ہیں جن کے یو اے ای میں خاندانی یا پیشہ ورانہ روابط ہیں۔ ایسے معاملات میں اضافی جانچ پڑتال اور منظوری درکار ہو سکتی ہے۔

حکام نے اس پابندی کو مستقل قرار نہیں دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ موجودہ علاقائی حالات کے پیش نظر ایک عارضی اقدام ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تحت احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔

اس فیصلے سے بہت سے ایرانی مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر وہ افراد جو بین الاقوامی سفر کے لیے یو اے ای کو ایک اہم ٹرانزٹ مرکز کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ ایئر لائنز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سفری اہلیت کی جانچ کریں اور فی الحال متبادل راستوں پر غور کریں۔

صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی سے قبل تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان