Connect with us
Monday,05-October-2026

(جنرل (عام

ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں اضافہ

Published

on

corona

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں ک مقابلے اس سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک بار پھر کم رہی، جس کی وجہ سے فعال معاملات میں تقریباً ڈھائی ہزار کا اضافہ ہوا۔جس سے یہ تعداد 38767 ہو گئی ہے۔
جمعہ کو ملک میں 63 لاکھ 80 ہزار 937 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 53 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 903 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38667 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 46 ہزار 493 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 743 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 88 ہو گئی ہے۔ سرگرم معاملے 2446 بڑھ کر تین لاکھ 87 ہزار 673 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 478 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 732 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار پازیٹیو شرح 2.05 فیصد رہی۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے ، صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 667 بڑھ کر 66475 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 5861 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والےلوگوں کی تعداد بڑھ کر 6180871 ہوگئی ہے ، جبکہ 158 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134730 ہوگئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سی ایس ٹی ایس آئی آر منسوخی کیلئے گرجنا مورچہ کیخلاف کیس درج، نتیش رانے نے کارروائی کو درست قرار دیا, ادیتہ ٹھاکرے کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا بھی مطالبہ

Published

on

nitesh-rane

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایس آئی آر منسوخی کیلئے گرجنا مورچہ کے خلاف کیس درج کر نے کا دعوی کیا ہے ممبئی کے آزاد میدان گراؤنڈ بی ایم سی ہیڈکوارٹر پر بلا اجازت مورچہ نکالنے کے معاملہ میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے اس میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور یہ احتجاجی مظاہرہ شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے اور ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے نے منعقد کیا تھا اور اس احتجاجی مظاہرہ میں ممبئی اور ریاست بھر سے کارکنان شامل ہوئے تھے اب پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ میں ایس آئی آر منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے خطاب میں ایس آئی آر کو ہی غیر قانونی قرار دیا تھا اس کے علاوہ راج ٹھاکرے نے الیکشن بائیکاٹ کی تجویز بھی پیش کی تھی ممبئی پولیس نے بی این ایس کی دفعات 223,189,190 کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے مجمع جمع کر نے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے آزاد میدان پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ منتظمین سمیت دیگر قائدین پر کیس درج کیا گیا ہے۔غیر قانونی مظاہرہ پر کیس درج ہونا لازمی : نتیش رانے بی جے پی لیڈر و وزیر نتیش رانے نے آزاد میدان مظاہرہ کے بعد پولیس کیس درج ہونے پر کہا کہ بلا اجازت غیر قانونی مظاہرہ پر کیس درج ہونا لازمی ہے کیونکہ یہاں بابا صاحب امبیڈکر کا دستور چلے گا انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ ووٹ جہاد کیلئے تھا اس کے ساتھ ہی نتیش رانے نے زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ادھو اور راج ٹھاکرے نے جو احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اس میں ادیتہ ٹھاکرے غائب تھا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اس پر کارروائی ہوگی اور ادیتہ ٹھاکرے فرار ہوسکتا ہے اس لئے اس کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے یہ مطالبہ رانے نے کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کستوربا مارگ پولس ۱۰۰چوری شدہ موبائل برآمد، اصل مالکان کے سپرد

Published

on

Mobile-Recovery

ممبئی کستوربا مارگ پولیس تھانہ کی حد سے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون کے بارے میں موصول شکایتوں کے سلسلے میں سی ای آئی آر پورٹل کے ذریعے دستیاب معلومات کا تجزیہ کرکے اور موبائل فون کی تکنیکی تفتیش کی گئی۔مذکورہ تکنیکی تفتیش کے دوران موبائل فون کی معلومات، آئی ایم ای آئی نمبر اور اس کا استعمال کرنے والے شخص کی معلومات کی تصدیق کرکے کستوربا مارگ پولیس تھانے کے پولیس افسر اور اہلکاروں نے ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر ریاستوں میں تلاش کرکے کل 100 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ برآمد کیے گئے 100 موبائل فون کی اندازاً کل قیمت 22,70,658/- روپے اتنی ہے۔ مذکورہ برآمد 100 موبائل میں سے 18 موبائل شکایت کنندہ / مالکان کو ان کے فون واپس کیے گئے ہیں جن میں 1) راجندر پوری 2) خوش ساو 3) کرپا لودھیا 4) شریا ساٹم 5) اتل ساٹھے 6) پریانکا مستری 7) بنو ترنگ 8) پریم گپتا 9) آدیا شیخ 10) شویتا شاہ 11) سندھیا پنڈت 12) دیپک ساوڈیکر 13) سوربھ جھانگڑ 14) کیتن شیٹے 15) اونکار راؤت 16) جیالال یادو 17) لکشمی اپا کرپا گری 18) پروین دوبے اور باقی شہریوں کو ان کے موبائل فون واپس کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ مذکورہ کارکردگی ڈی سی پی شمالی پری منڈل 3، ممبئی-راجانے کستوربا مارگ پولیس تھانہ، بالاصاحب بنکرانجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر سے مونسون کی مزید واپسی، کونکن علاقے کے لیے گرم اور مرطوب موسم کی الرٹ جاری

Published

on

ممبئی : محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ، 3 اکتوبر 2026 کو اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مونسون مہاراشٹر کے بعض حصوں کے ساتھ ساتھ شمالی ہند کے بقایا علاقوں، پورے گجرات اور مدھیہ پردیش سے مکمل طور پر رخصت ہو چکا ہے۔مونسون کی واپسی کی موجودہ لائن مہاراشٹر میں ہرنائی، بارامتی، پربھنی اور برہماپوری سے گزر رہی ہے، جو آگے بڑھتے ہوئے رائے پور، رانچی اور سپول تک پھیلی ہوئی ہے۔ موسمیاتی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران مراٹھواڑہ، ودربھ اور مدھیہ مہاراشٹر کے مزید علاقوں سے مونسون کی رخصتی کے لیے حالات سازگار ہیں۔ ساحلی مہاراشٹر کے لیے گرم اور مرطوب موسم کا الرٹ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو اس ویک اینڈ پر بڑھتی ہوئی گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی نے 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک کونکن اور گوا کے خطے کے لیے گرم اور مرطوب (ہاٹ اینڈ ہیومیڈ) موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس خشک اور حبس زدہ دور کے بعد علاقے میں معمولی بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔ 6 سے 9 اکتوبر کے درمیان کونکن و گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کی صورتحال ایک طرف جہاں ملک کے مرکزی اور شمالی حصوں سے مونسون رخصت ہو رہا ہے، وہیں جنوبی ریاستوں میں شدید بارش کی تنبیہ کی گئی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں 4 سے 6 اکتوبر کے دوران، جبکہ جنوبی اندرونی کرناٹک میں 5 اور 6 اکتوبر کو بعض مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں، آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں 3 اکتوبر کو متفرق مقامات پر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ ماہی گیروں اور کسانوں کے لیے ہدایت بحر عرب میں چکراتی ہوائی نظام (سائیکلونک سرکولیشن) کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر کو ساحل کیرالہ، لکشدیپ، مالدیپ اور کومورین کے علاقوں سے ملحقہ سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ نیز، بھاری بارش والے علاقوں کے کسانوں کو فصلوں کے نقصان کو روکنے کے لیے کھیتوں سے پانی کے نکاس کا مناسب انتظام کرنے اور کٹی ہوئی فصلوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان