(جنرل (عام
اسکالرشپ کے لئے سالانہ آمدنی سرٹیفکیٹ مسائل تین دنوں میں مرکزی حکومت کو افس سے لیٹر روانہ کیا جائے گا۔ ڈایریکٹر سنیل چوہان
مالیگاؤں (خیال اثر ): جماعت پہلی تا دسویں اقلیتی طلباء کے لئے جاری پری میٹرک اسکالرشپ کے مختلف پریشانیوں کے ازالے کے لئے اور والدین کی سالانہ آمدنی سرٹیفکیٹ تحصیلدار و گزیٹیڈ آفیسر کی بجائے پرانے طرز پر سیلف ڈکلیریشن سرٹیفکیٹ کو قبول کیا جاے اس کے لئے مایناریٹی ایڈیلیڈ ایجوکیشن آفس پونہ معرفت تین دنوں میں مرکزی حکومت کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے مطالبہ پر لیٹر روانہ کیا جائے گا۔ نیز ایک وفد مرکزی حکومت سے جلد ملاقات کریگا.
اس طرح کا تیقن مزکورہ ادارے کے ڈائریکٹر سنیل چوہان نے دیا۔عیاں رہے کہ 27 جنوری 2021 کو پونہ کا وفد اسکولوں کی جانچ کے لئے مالیگاؤں میں آیا تھا۔ریاست بھر میں اسکالرشپ کے مختلف مسایل سے پریشان والدین،اسکولوں، و اساتذہ کے تکالیف کا ازالہ کرنے کے لئیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے وفد نے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ڈایریکٹر سنیل چوہان،آفیسر فراکسی چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر راجیش سرشاگر سے گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے میٹنگ کی جس میں تنظیم کی جانب سے اسکالرشپ کے مسایل تفصیل وار پیش کرتے ہوئے اس کا حل بھی ڈایریکٹر سنیل چوہان کے سامنے پیش کیےگئے جس میں اہم مطالبہ کیا گیا کہ اسکالرشپ کے کاغذات کی جانچ کے لئے ریاست بھر کی اسکولوں میں جانے والے آفیسران کو تحریری یا VC کے ذریعے ہدایت دی جائے کہ سالانہ آمدنی کے سرٹیفکیٹ کو تحصیلدار و گزیٹیڈ آفیسر کا نا مانگتے ہوئے صرف والدین کا سیلف ڈکلیریشن سرٹیفکیٹ منظور کیا جائے جن طلباء کا آن لائن فارم اپلوڈ کیا جا چکا ہے سب کو منظور کیا جائے۔طلباء کو اسکالرشپ کے لئے صفر بیلنس پر اکاؤنٹ کھولنے و چھ مہینے ٹرانجیکشن نا ہونے پر بینک اکاؤنٹ منجمد نا کیا جائے و دو سال تک ٹرانجیکشن نا ہونے پر والدین و طلباء کے بینک اکاؤنٹ بند نا کیا جائے اس کے لئے ریزر بینک آف انڈیا سے آفس لیول پر بھرپور نمائندگی کی جائے، نیز میٹنگ میں یہ ناانصافی پر گفتگو کی گئ کہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان کے لاگنگ پر ویری فائے کیے گئے فارم دوبارہ ویری فائے کرنے کے لئے آ گیے ہیں اور آخری مدت بہت کم دی گئی ہے یہ ایک کام اور اسکولوں کو بڑھا کر پریشانیوں میں اضافہ کیا گیا ہے،اسکالرشپ منظور طلباء کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جلد جمع نہیں کی جاتی ہے اس پریشانی پر تفصیلی بحث ومباحثہ کیا گیا، جو طلباء اسکالرشپ سے محروم ہیں ان کو مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اسکالرشپ دی جائے گی۔ ڈایریکٹر سنیل چوہان نے مختلف پریشانیوں کے حل کا تیقن دیا۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد میں ساجد نثار احمد، ریس احمد سینئر کلرک، فیض احمد، محمد صدیق و دیگر اراکین شامل تھے.
ممبئی پریس خصوصی خبر
دہیسر-بھائیندر لنک روڈ پر تعمیری کاموں کا ہدف دسمبر 2028 مقرر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر نے کیا سائٹ کا معائنہ

ممبئی میٹروپولیٹن علاقے میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے اور سفر کو رواں اور آسان بنانے کے لیے، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سئ ) نے ‘ممبئی کوسٹل روڈ (نارتھ)’ نامی ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ تقریباً 60 کلومیٹر پر محیط اس میگا پروجیکٹ جس میں انٹرچینجز اور لنک روڈز شامل ہیں اس کا مقصد ساحلی راستے کے ذریعے ورسوا اور بھائیندر کے علاقوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔ تعمیراتی کام کو سات پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے : پیکجزاے، بی، سی، ڈی، ای، ایف اور دہیسر-بھائیندر لنک روڈ (ڈی بی ایل آر
)۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بانگر نے میرا-بھائیندر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع بھائیندر انٹرچینج سائٹ (جو دہیسر-بھایاندر لنک روڈ/پیکیج 7 کا حصہ ہے) کا دورہ اور معائنہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ دہیسربھائیندر لنک روڈ ممبئی اور میرا بھائیندر خطوں کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور فی الحال اس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ یہ دہیسر ویسٹ اور بھائیندر ویسٹ کے درمیان سڑک کا براہ راست اور تیز رفتار رابطہ قائم کرے گا۔ اس روڈ پروجیکٹ کی کل لمبائی تقریباً 5.135 کلومیٹر ہے۔ اس منصوبے میں انجینئرنگ کے مختلف ڈھانچے شامل ہیں، جن میں ایلیویٹڈ روڈز (اونچے راستے)، مینگروو کے علاقوں میں ستونوں پر کھڑی سڑکیں، کھاڑیوں (کریکس) کے اوپر اونچے ڈھانچے، نمک کی کیاریوں (نمک کے کھیت) کے اوپر ایلیویٹڈ کوریڈورز، ٹریفک کی تقسیم کے لیے رابطہ سڑکیں اور انٹرچینجز، اور فلائی اوورز شامل ہیں۔
دہیسر-بھائیندر لنک روڈ پروجیکٹ کی مرکزی ایلیویٹڈ روڈ—جو تقریباً 3.83 کلومیٹر لمبی اور 45 میٹر چوڑی ہے—ممبئی کوسٹل روڈ (نارتھ) کے آخری حصے کے طور پر کام کرے گی۔ جناب بانگر نے سائٹ کا دورہ کیا اور ابتدائی کاموں کا جائزہ لیا۔ فی الحال، گیبیئن وال (گیبین وال) کی باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ، پائلنگ (گہری بنیاد) اور پائل کیپس کی تعمیر کا کام بھی پیش رفت کے مراحل میں ہے۔ منصوبے کے کئی حصے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، جن میں 60 پائلز (پائلز)، 5 پائل کیپس (پائل کیپس)، پل کے 4 ستون (پیئرز)، پیئر کیپس اور پل کا نواں حصہ شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر جدید ترین مشینری موجود ہے اور آمدورفت کے لیے ایک عارضی پل کا نظام بھی فعال ہے۔ ‘لانچنگ گرڈر’ (لانچنگ گرڈر) سے متعلق کام اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونا طے پایا ہے؛ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بانگر نے اس حوالے سے تفصیلی معلومات کا جائزہ لیا۔ بانگر نے منصوبے کے لیے درکار اراضی کے حصول کے عمل کو تیز کرنے اور اس سلسلے میں ترجیحی فہرست تیار کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے میرابھائندر میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ حکام کا تعاون حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ حفاظت سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ایس) کی سختی سے پابندی کی جائے، تعمیراتی کام کے دوران جائے وقوعہ پر مناسب رکاوٹیں (بیریکیڈنگ) لگائی جائیں، اور کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد اس مقصد کے ساتھ کیا جائے کہ یہ منصوبہ دسمبر 2028 تک مکمل ہو جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (انفراسٹرکچر) شری گریش نکم اور ڈپٹی چیف انجینئر (ممبئی کوسٹل روڈ – نارتھ) ویبھو گاندھی، متعلقہ انجینئرز اور کنسلٹنٹس کے ہمراہ موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
30 برسوں بعد قانون کے شکنجے میں تین دہائیوں سے مطلوب ملزم کا ممبئی پولیس نے سراغ لگایا، سمتا نگر اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کی قابل ذکر کارکردگی

ممبئی : سنگین جرم کا ارتکاب کر تقریباً تین دہائیوں تک قانونی کارروائی سے دور رہنے والے دو ملزمان کا سراغ لگانے میں ممبئی پولیس کے شمالی زون ۳ کے تحت سمتا نگر اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ روایتی پولیس تفتیش، مقامی سطح پر باریک بینی سے پوچھ تاچھ، خفیہ معلومات نیز دستیاب تکنیکی وسائل کا موثر استعمال کرکے بالترتیب 29 اور تقریباً 30 برسوں سے فرار ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 29 سال کا مفرور و مطلوب ملزم سمتا نگر پولیس کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ سمتا نگر پولیس اسٹیشن347/1997، دفعہ 363, 366, 376 تعزیری جرم تحت ملزم سوکن شیوساگر وشوکرما، عمر 53 سال یہ مقدمہ درج ہونے سے تقریباً 29 سال سے فرار تھا عدالت نے اسے فرار قرار دیا تھا۔ سمتا نگر پولیس نے ملزم کے پرانے پتوں سے نئے سرے سے تفتیش کی کڑیاں ملی۔ اس کے ممکنہ ٹھکانے، رابطے نیز دیگر دستیاب معلومات کی چھان بین کرکے خفیہ مخبروں کے ذریعے معلومات جمع کی گئیں۔ دستیاب تکنیکی معلومات کا تجزیہ کرکے ملزم کا مسلسل تعاقب کیا گیا۔ آخر کار ملزم جیوالا پاڑہ، ٹھاکر ولیج، کاندیولی (مشرق)، ممبئی یہاں ہونے کی قابل اعتماد معلومات حاصل ہوئی۔ اس کے مطابق ٹیم نے منصوبہ بند کارروائی کرکے تاریخ ۳ ستمبر کو اسے مہارت سے حراست میں لیا اور تقریباً 29 سال بعد مذکورہ مقدمے میں گرفتار کیا, گرفتار ملزم کا نام و پتہ سوکن شیوساگر وشوکرما، عمر 53 سال، رہنے والا جیوالا پاڑہ، ٹھاکر ولیج، کانڈیولی (مشرق)، ممبئی ہے مذکورہ کارروائی میں سمتا نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر انکش گائیکواڈ، پولیس سب انسپکٹر بھیمیش کوٹلہ،نے انجام دی ہے۔
تین دہائیوں کے بعد ملزم کا سراغ ڈنڈوشی پولیس کی محنت ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن یہاں 146/1995، دفعہ 376(1) تعزیری کے تحت ملزم محمد مصطفی سید، عمر 48 سال کا تقریباً 30 سال سے تلاش جاری تھا۔ جرم کے وقت وہ قانون سے متصادم تھا۔ اس کے خلاف جووینائل کورٹ، ڈونگری، ممبئی نے سرچ وارنٹ جاری کیا تھا۔ ڈنڈوشی پولیس نے ملزم کے رہائشی بہرام پاڑہ، باندرہ مشرق احاطے میں مسلسل چار دن انتہائی باریک بینی سے سرچ مہم چلائی۔ احاطہ گنجان آبادی اور جھونپڑ پٹی طرز کا ہونے کی وجہ سے ملزم کی شناخت یقینی کرنا چیلنجنگ تھا۔ تاہم، ٹیم نے مقامی پرانے رہائشی، پڑوسی، دکاندار، کارخانہ دار، مالک نیز احاطے کے مدرسہ اور مسجد کے متعلقہ افراد سے براہ راست پوچھ تاچھ کی۔ دستیاب ریکارڈ، ووٹر لسٹ اور دیگر مقامی ذرائع سے ملی معلومات کی چھان بین کرکے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاش کی گئی۔ انتھک کوششوں کے بعد متعلقہ ملزم کی شناخت یقینی کرکے اس کو حراست میں لیا گیا اور جووینائل کورٹ، ڈونگری، ممبئی کے سامنے پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزم کا نام و پتہ محمد مصطفی سید، عمر 48 سال، رہنے والا ڈی/1/70، لکڑی والا گلی، بہرام پاڑہ، باندرہ (مشرق)، ممبئی ہے. اس سرچ مہم میں ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کے پولیس حوالدار گھوگے، پولیس سپاہی پاٹل اور خاتون پولیس سپاہی سونونے نے قابل ذکر کارکردگی دکھائی۔ سنگین جرم میں مطلوب طویل عرصہ فرار رہنے سے ملزم قانون کے شکنجے سے مستقل طور پر بچ نہیں سکتا، یہ ان دونوں کارروائیوں سے واضح ہوا ہے۔ مقامی سطح پر باریک بینی سے پوچھ تاچھ، روایتی پولیس تفتیش کا طریقہ، خفیہ مخبروں کا جال اور دستیاب تکنیکی معلومات کا موثر استعمال کے ہم آہنگی سے کئی سالوں سے فرار ملزم کا سراغ لگانا ممکن ہوا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں “ایم-ڈی” اور “ایم-ڈی-ایم-اے پلس” منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ایم ڈی اسمگلنگ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دفعہ 8 (سی) 22 (سی) این-ڈی-پی-ایس کے تحت ملزم لو گرفتار کیا ہے۔ جوگیشوری سے کاروائی کے دوران ملزم مشتبہ حالت میں پایا گیا, اسکے قبضے سے کل 2.04 گرام وزنی 3 “ایم-ڈی-ایم-اے گولیاں” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 88,000/-)، کل 417 گرام وزنی “ایم-ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 01 ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ایم ڈی اسمگلنگ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دفعہ 8 (سی) 22 (سی) این-ڈی-پی-ایس کے تحت ملزم لو گرفتار کیا ہے۔ جوگیشوری سے کاروائی کے دوران ملزم مشتبہ حالت میں پایا گیا اسکے قبضے سے کل ,25,10,000/-)، بھارتی کرنسی کے 500 روپے کے کل 50 نوٹ (کل نقد رقم روپے 25,000/-)، ایک استعمال شدہ ایپل کمپنی کا آئی فون 15 (اندازہ قیمت روپے 20,000/-)، کل اندازہ قیمت روپے 01,26,43,000/- برآمد کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کے اے این سی دستے کی آزاد میدان یونٹ کی ٹیم ۱۱ ستمبر کو جوگیشوری احاطے میں گشت کر رہی تھی, اس دوران ایک شخص اپنے رہائشی گھر سے منشیات کی فروخت کر رہا ہے اس بارے میں قابل اعتماد خبر حاصل ہوئی۔ اس کے مطابق اے این سی دستے کی آزاد میدان یونٹ ٹیم نے مذکورہ شخص کے رہائشی گھر پر چھاپہ مارا تو مذکورہ کارروائی میں مندرجہ ذیل بیان کردہ مقدمے کا مال برآمد کیا گیا ہے۔
مذکورہ شخص کی جسمانی تلاشی میں برآمدہ مقدمے کا مال :
1) کل 2.04 گرام وزنی 3 “ایم-ڈی-ایم-اے گولیاں” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 88,000/-)
2) 210 گرام وزنی “ایم-ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 63,00,000/-)
3) ایک استعمال شدہ ایپل کمپنی کا آئی فون 15 (اندازہ قیمت 20,000/-) مذکورہ شخص کے گھر کی تلاشی میں برآمدہ مقدمے کا مال
4) 207 گرام وزنی “ایم ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 62,10,000/-)
5) بھارتی کرنسی کے 500 روپے کے کل 50 نوٹ (کل نقد رقم روپے 25,000/-)
کل برآمدہ مقدمے کے مال کی اندازہ قیمت روپے 01,26,43,000/ مذکورہ شخص کے خلاف اے این سی دستہ، آزاد میدان یونٹ نے گناہ نمبر 85/2026، دفعہ 8 (سی) 21 (سی) این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی دیوین بھارتی، پولیس کمشنرممبئی، انیل کنبھارے، پولیس جوائنٹ کمشنر (کرائم)،کرشن کانت اپادھیائے، ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم)، پورنیما چوگلے شرنگی، پولیس ڈپٹی کمشنر، اے این سی دستہ، کرائم برانچ نے انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
