Connect with us
Wednesday,13-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ سمیتی نمبر 5 میں کمپیوٹر بند ہونے سے شہریوں کا کام التواء میں

Published

on

computer-band

بھیونڈی: (نامہ نگار )
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ سمیتی نمبر 5 میں واقع اسیسمینٹ محکمہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے کمپیوٹر بند پڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے کام التواء میں پڑے ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ اس محکمہ سے املاک سے متعلق تمام کاموں مثلاً دیگر باد ، وارث داخلہ ، اسیسمینٹ ، منتقلی جیسے اہم کام کیے جاتے ہیں۔گزشتہ کئی مہینوں سے کمپیوٹر بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو محکمہ کا چکر کاٹنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹر پر ٹائپنگ کرنے والا کوئی ملازم نہیں ہے۔ اس سلسلے میں بار بار سینئر افسران کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے لیکن تقریباً گزش ایک سال سے اس محکمہ میں ٹائپنگ کا کام کرنے والا کوئی ملازم نہیں آیا۔ جس کی وجہ سے ہمیں دوسرے محکمہ سے ملازمین کو بلاکر ٹائپنگ کا کام کروانا پڑتا ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ ہفتہ اسی پربھاگ میں ایک کلرک کو جائیداد کی منتقلی کے نام پر جائیداد کنندہ سے 24 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو تھانہ نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ تاہم محکمہ میں پھیلی بدعنوانی کی وجہ سے کمپیوٹر بند ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں کو دانشتہ طور پر واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔اس طرح کے الزامات جائیداد سے متعلق کام کروانے آئے کئی پراپرٹی ہولڈروں نے عائد کرتے ہوئے میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ محکمہ میں سب سے زیادہ بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں ہر کام کے لئے الگ الگ قیمت طے ہے۔ بغیر پیسہ لئے کوئی بھی کام کرنے کے لئے ملازمین کسی بھی حال میں تیار نہیں ہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

(جنرل (عام

ممبئی میں شدید گرمی کے درمیان 15 مئی سے پانی کی سپلائی میں کمی کا کیا اعلان, پانی کا استعمال احتیاط سے کریں! بی ایم سی نے ممبئی والوں سے کی اپیل۔

Published

on

Water-supply

ممبئی : برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ممبئی میں شدید گرمی کے درمیان 15 مئی سے پانی میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ بی ایم سی نے یہ فیصلہ آبی ذخائر میں پانی کی گرتی ہوئی سطح کو ذہن میں رکھتے ہوئے لیا ہے۔ بی ایم سی نے لوگوں سے پانی کا صحیح استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ موجودہ سپلائی میں 15 مئی سے 10 فیصد تک کمی کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ ممبئی کے آس پاس 7 آبی ذخائر (جھیلیں) ہیں۔ یہ وہی ہیں جو ممبئی کی پیاس بجھاتے ہیں۔ ان میں اپر ویترنا، مودک ساگر، تانسا، درمیانی ویترنا، بھتسا، وہار، تلسی شامل ہیں۔ بی ایم سی نے موسم گرما میں پانی کے بحران سے بچنے کے لیے کٹوتی کا منصوبہ بنایا ہے۔ آبی ذخائر میں تقریباً 24 فیصد پانی رہ گیا ہے۔

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شہر کو پانی فراہم کرنے والے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے پیش نظر 15 مئی 2026 سے ممبئی میں 10 فیصد پانی کی کٹوتی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کٹوتی تھانے، بھیونڈی-نظام پور میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ علاقوں پر بھی لاگو ہوگی۔ کٹوتی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ بی ایم سی نے یہ بھی کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممبئی والوں کو بھاتسا ڈیم سے 1 لاکھ 47 ہزار 92 ملین لیٹر اضافی پانی اور اپر ویترنا ڈیم سے 90 ہزار ملین لیٹر اضافی پانی فراہم کیا جائے گا۔

بی ایم سی نے عوام سے انتہائی احتیاط کے ساتھ پانی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو نہانے کے لیے شاورز کے بجائے بالٹیاں استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ دانت برش کرتے وقت نلکے چلنے سے گریز کریں، پائپوں سے گاڑیاں دھونے سے گریز کریں، اور گھروں اور سوسائٹیوں میں پانی کے رساؤ کو فوری طور پر ٹھیک کریں۔ ہوٹلوں، ریستوراں اور تجارتی اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ پانی کی بچت کے اقدامات کریں۔ ان کوششوں سے پانی کی بچت ہوگی۔ بی ایم سی نے کہا کہ پانی کی یہ 10 فیصد کٹوتی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک کہ کافی بارش نہ ہو اور آبی ذخائر میں پانی کا کافی ذخیرہ نہ ہو۔ بی ایم سی انتظامیہ نے بتایا کہ 11 مئی 2026 تک ممبئی کو سپلائی کرنے والے آبی ذخائر میں کل 340,399 ملین لیٹر پانی باقی ہے، جو سالانہ مطلوبہ ذخیرہ کا صرف 23.52 فیصد ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مہاراشٹر : پونے ضلع کے بارامتی ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ تباہ، طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا اور اڑتا ہوا طیارہ اچانک نیچے آگرا۔

Published

on

plane-crash

پونے : مہاراشٹر کے پونے سے بڑی خبر آئی ہے۔ یہاں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ تربیتی طیارہ تھا۔ حادثہ بارامتی کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد دیہی پولیس فورس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ بارامتی کے گاؤں گوجوابی کے قریب گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ریڈ برڈ کمپنی کا 2 سیٹوں والا تربیتی طیارہ تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی / انجن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی گئی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان