سیاست
مالیگاؤں میں فرقہ پرستی، بدعنوانی کے خلاف اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرم لیڈران کا والہانہ استقبال
مالیگاؤں (خیال اثر)
مالیگاؤں شہر میں موقع موقع سے فرقہ پرست طاقتیں سر اُبھارتی ہیں اور طاقت کے زور پر فرقہ پرستی کرتی ہے پھر چاہے وہ تلواڑہ سے پانی کی فرقہ پرستی ہو، عیدگاہ گراؤنڈ سے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے سے روک لگانے کی فرقہ پرستی ہو یا کسی بھی درجے کی فرقہ پرستی ہو شہر میں فرقہ پرستی کے خلاف جنتادل لیڈران شان ہند نہال احمد اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی شدت سے لڑتے ہیں پھر چاہے تلواڑہ کے پانی کی لڑائی ہو، کرکٹ کے سوال پر نوجوانوں کو فرقہ پرستی کی بھینٹ نہ چڑھنے دینا یا پھر کارپوریشن کی مہا سبھا میٹنگ (کارپوریشن عمارت میں) سات شہیدوں کو حکمت عملی سے خراج عقیدت پیش کرنا. اسی طرح نظریاتی مخالفین یہ ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ 30، 35 سالوں میں شہر میں کوئی تعمیری کام نہیں ہوا تو اس طرح کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں کہ شہر میں تعمیراتی کاموں کا فقدان ہے. عوامی مسائل کے حل کیلئے، فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے آج عوام کی رہنمائی، نمائندگی کوئی کر رہا ہے تو وہ ہے اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد اور جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری و متحدہ محاذ رابطہ کار ساتھی مستقیم ڈگنیٹی جیسے کہ کرونا مہاماری میں شہریان کی خدمات، راشن دکانوں سے عوام کو وقت پر راشن دلانے میں نمائندگی، بیوہ، بزرگوں کے وظیفہ کیلئے نمائندگی، رات کے کرفیو سے پریشان شہریان و چھوٹا کروبار کرنے والوں کیلئے نمائندگی، مالدہ کالونی میں گندگی کے بیچ زندگی گذار رہے لوگوں کیلئے نمائندگی ہو یا پھر شہر میں ہو رہی بدعنوانی کیخلاف طاقت سے بولنا، لڑنا، شان ہند میڈم اور مستقیم ڈگنٹی مالیگاؤں کارپوریشن مہا سبھا حال سے لے کر دیگر آفس و روڈ تک اور ضرورت پڑنے پر ممبئی ہائی کورٹ یا منترالیہ تک عوامی مسائل کے حل کیلئے بیباکی سے لڑتے، بولتے اور مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی سے کام لیتے ہیں. اِن ہی سب خصوصیات سے متاثر ہو کر نوجوانان گولڈن نگر، رضا پورہ و ملن اسٹار سوسائٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد اور بدعنوانی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ آرائی کرنے والے بیباک لیڈر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کا آج رضاپورہ، ملن اسٹار سوسائٹی کے پاس والہانہ استقبال کیا گیا اور ان بیباک عوامی لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانان گولڈن نگر، رضا پورہ نے یہ اُمید جتائے کہ آئندہ بھی شہر میں فرقہ پرستی کے سر کو اُٹھنے سے پہلے کچل دیں اور مزید شہری مسائل کے حل نیز تعمیراتی کام کیلئے سرگرمیاں جاری رکھے.
مذکورہ باوقار با مقصد پروگرام میں انور چندو ، عارف سلوٹی ، انیس ساںٔیکل والے، حاجی امتیاز مکھن ، سید بشیر سید چاند ، انصار ماسٹر ، نہال شیدائی، عباس مینیجر
شکیل صرر، انیس احمد انسے ، ایوب استاد ، گڈون حلوائی، انیس بھائی بیکری والے، ساجد احمد صاحب، پیر محمد ماما، مختار تارم، عبدالمالک حلوائی، الطاف حسین صاحب، آفتاب عالم، ارشاد عالم، شاہد اختر، رضوان احمد، عرفان احمد، ابوذر انصاری، وغیرہ بڑی تعداد میں شرکت تھے.
بزنس
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ, قیمتوں میں 14,500 روپے تک کی کمی

ممبئی، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پیر کو بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس سے سونے کی قیمت 1.37 لاکھ روپے فی 10 گرام اور چاندی کی قیمت 2.13 لاکھ روپے فی کلو سے نیچے آگئی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر 2 اپریل 2026 کو سونے کے معاہدے کی قیمت 7,619 روپے یا 5.27 فیصد گر کر 1,36,873 روپے ہوگئی۔ اب تک کی تجارت میں، سونا 1,36,403 روپے کی کم اور 1,40,158 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ چاندی بھی گرتی رہی۔ چاندی کے معاہدے کی قیمت 5 مئی 2026 کو 14,495 روپے یا 6.39 فیصد گر کر 2,12,277 روپے پر آ گئی۔ سونا اب تک ٹریڈنگ میں 2,11,086 روپے کی کم ترین اور 2,17,702 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس خبر کو لکھنے کے وقت، کامیکس پر سونا 5.50 فیصد کمی کے ساتھ 4,359 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، اور چاندی 6.65 فیصد کمی کے ساتھ 65.08 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ موتی لال اوسوال فائنانشل سروسز لمیٹڈ کے کموڈٹی تجزیہ کار مناو مودی نے کہا کہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے خدشات اور سود کی بلند شرحوں کی توقعات کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ آئی، جبکہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے آخر میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی اور توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے سخت جوابی کارروائی کا انتباہ دیا۔ تہران نے اہم علاقائی اثاثوں پر حملہ کرنے اور ممکنہ طور پر آبنائے کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دے کر جواب دیا۔ یہ تنازعہ اب مسلسل چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے، اور جاری کشیدگی نے عالمی توانائی کی سپلائی میں طویل رکاوٹ کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
بزنس
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ بڑی گراوٹ کے ساتھ کھلی۔

ممبئی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان پیر کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹیں نیچے کھل گئیں۔ صبح 9:28 بجے سینسیکس 1,309 پوائنٹس یا 1.78 فیصد گر کر 73,223 پر تھا اور نفٹی 408 پوائنٹس یا 1.77 فیصد گر کر 22,705 پر تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں ہی گراوٹ دیکھی گئی۔ میٹلز، پی ایس یو بینکس، اور کنزیومر پائیدار اشیاء سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔ ریئلٹی، ڈیفنس، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر، انرجی، انفرا، میڈیا، سروسز اور پی ایس ای انڈیکس بھی سرخ رنگ میں تھے۔ لارج کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس میں بھی کمی دیکھی گئی۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 1,248 پوائنٹس یا 2.28 فیصد گر کر 53,607 پر تھا، اور نفٹی سمال کیپ انڈیکس 387 پوائنٹس یا 2.48 فیصد بڑھ کر 15,331 پر تھا۔ ٹاٹا اسٹیل، ایس بی آئی، بجاج فائنانس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹائٹن، انڈیگو، ایچ ڈی ایف سی بینک، بی ای ایل، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایم اینڈ ایم، ٹرینٹ، ایکسس بینک، ایم اینڈ ایم، بھارتی ایئرٹیل، آئی ٹی سی، کوٹک مہندرا بینک، اور بجاج فنسرز سینسیکس پیک میں نقصان اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ صرف ایچ سی ایل ٹیک سبز رنگ میں تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور تیل کی اونچی قیمتوں کے درمیان مارکیٹیں خطرے سے بچنے والے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا، “عالمی اشارے انتہائی کمزور ہیں، زیادہ اتار چڑھاؤ، اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرف سے مسلسل فروخت مارکیٹ کے جذبات پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سمیت ابھرتی ہوئی مارکیٹیں بیرونی جھٹکوں کا شکار ہیں۔ ایشیائی بازاروں میں بھی زبردست فروخت دیکھی گئی۔ ٹوکیو، شنگھائی، ہانگ کانگ، بنکاک اور سیول سرخ رنگ میں تھے۔ جمعہ کو امریکی بازار بھی سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ہندوستانی بازاروں میں فروخت جاری ہے۔ جمعہ کو، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیز) نے ایکوئٹی سے 5,518.39 کروڑ روپے نکال لیے، جبکہ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئیز) نے 5,706.23 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : سائبر دھوکہ دہی میں سم کارڈ کا استعمال، ناگپاڑہ سمیت اندھیری کے سم کارڈ ایجنٹوں پر کیس درج

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی سائبر سیل نے اب ایسے سم کارڈ فروشوں کے خلاف کیس درج کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے فروخت کردہ سم کارڈ دھوکہ دہی میں استعمال کیا گیا کرائم برانچ نے پانچ سم کارڈ فروشوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو دھوکہ دہی کے کیس میں تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ سائبر دھوکہ دہی کے لیے ایجنٹ اور دکاندار کے معرفت ملزمین سم کارڈ کی حصولیابی کیا کرتے تھے اور یہی نمبر دھوکہ دہی کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔ یہ سم کارڈ فروخت کرنے والے اپنی دکان سے گاہک کے دستاویزات کا غلط استعمال کرکے اگر گاہک ایک سم کارڈ طلب کرتا تو اس کے دستاویز پر ایک دو یا تین سم کارڈ جاری کرواتے تھے اور پھر یہ سم کارڈ یہ لوگ خود کے فائدہ کےلیے استعمال کرتے تھے اور سائبر جرائم میں مفرور ملزمین کو فراہم کرتے تھے سائبر سیل نے ناگپاڑہ سے سم کارڈ فروخت کرنے والے ملزمین محمد سلطان محمد حنیف ، ذیشان کمال کے خلاف آئی ڈی ایکٹ سمیت دیگر دفعات میں کیس درج کیا ہے۔ اسی طرح دیا شنکر بھگوان شکلا، پردیپ کمار برنل والا ، نیرج شیورام کے خلاف کیس درج کیا ہے ان پر بھی غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایماء پر ڈی سی پی سائبر سیل پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے۔ سائبر سیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موبائل نمبر سے متعلق سنچار ساتھی ایپ پر جانچ کرے اگر انہیں اپنے نام پر دیگر نمبر ملتا ہے تو اس پر وہ رپورٹ کرے اور اس معاملہ میں عوام سنچار ساتھی ایپ میں شکایت بھی کر سکتے ہیں۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں7 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
