جرم
ممبئی میں شرابی باپ نے اپنی کمسن بیٹی کو بنایا ہوس کا نشانہ

ممبئی (خیال اثر)
شراب کو ام الخبائث ” یوں ہی نہیں قرار دیا گیا ہے. ایک بار جو بھی اس بنت عنب کے حصار میں جا پہنچتا ہے وہ تا زندگی اس سے نہیں نکل پاتا. جب بھی بنت عنب کے شکار افراد گلے تک اس میں ڈوب جاتے ہیں تب انگور کی اس بیٹی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے. اس کا عادی فرد سماج و معاشرہ اور ہر جائز و ناجائز رشتہ کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے. بنت عنب کی نشیلی بانہوں میں جکڑا ہوا فرد سماج و معاشرہ کے لئے کسی ناسور سے کم ثابت نہیں ہوتا. جام و پیالہ یا ساغر و مینا سے شغل فرمانے والا یہ انسان لمحوں میں انسانیت کا چولا پھینک کر شیطان بن جاتا ہے تب ایسے شیطان نما انسان کی جنسی ہوس کاریاں بڑھتے ہوئے ہر مقدس و متعبر رشتوں کی پامالی کی جانب گامزن ہو جاتی ہیں ایسا ہی ایک دلدوز واقعہ گذشتہ 12 جون کو ممبئی جیسے ترقی یافتہ شہر میں پیش آیا جہاں اجین کے ایک شہری نے جو ممبئی کی کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازم تھا.
عیاں رہے کہ مذکورہ شخص ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت کی وجہ سے انتہائی آسودہ حال زندگی گزار رہا تھا. خطیر تنخواہ اور روپیوں کی فراوانی نے اس انسانی بھیڑیئے کو انگور کی بیٹی نامی سیال حسینہ کی زلف گرہ گیر کا اسیر بنادیا کہ اسے اپنی خود کی کمسن بیٹی کسی غیر حیسنہ کی طرح دعوت نظارہ دینے لگی اور پھر ایک دن یوں ہوا کہ شراب کے نشے میں چور یہ بد قماش شخص اپنی ہی کمسن بیٹی کے اوپر کسی خوںخوار بھیڑیئے کی طرح جھپٹ پڑا اور لمحوں میں اس کی عزت و آبرو اپنے ہوس ناک پنجوں سے نوچ ڈالی . کمسن بچی کی ماں اس دوران کسی بیماری میں مبتلا رہتے ہوئے معالجے کی غرض سے داخل اسپتال تھی . ایک باپ کے ذریعے سگی اور کمسن بچی کا جنسی استحصال ایک دو بار نہیں بلکہ روز بروز ہونے لگا تھا. اپنی سگی بیٹی کے ساتھ زبردستی آبرو ریزی پر جب لڑکی تیار نہ ہوتی تھی تو اس کا ظالم و جابر درندہ صفت باپ بری طرح اسے مارتا پیٹتا بھی تھا. ایسے ہی حالات نے ایک دن جب اس کی ماں صحت مند ہو کر اپنے گھر واپس لوٹ آئی تو اس کی معصوم بچی نے جنس زدہ ماحول سے نقاب اٹھاتے ہوئے اپنے درندہ صفت باپ کی ساری شیطانی حرکات اپنی ماں کے گوش گزار دی تب سارا عقدہ کھلا کہ ایک سگا باپ کیسے ایک جنس زدہ بھیڑئیے کا روپ دھارن کر گیا اور اپنی ہی سگی بیٹی کو اپنی ہوس کا شکار بنانے کے لئے اپنی ہی معصوم بیٹی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتا رہا.
سارا ماجرا سننے کے بعد ماں کے قدموں تلے زمین کھسک گئی مانو اس کے سر پر کوئی بھاری چٹان گر گئی ہو . اپنی معصوم بچی سے اس کی عزت و آبرو اپنے ہی سگے باپ کے ذریعے تار تار کئے جانے کا معاملہ سن کر اس کی صحت مندی پل بھر میں کافور ہو گئی تھی اسے لگا کہ ایک مرض سے تو وہ صحت مند ہو کر اپنے گھر لوٹ آئی ہے لیکن اس کے شوہر نے اپنی کمسن بچی کے ساتھ جو کھیل رچایا تھا اسے وہ جس اذیت اور مرض میں مبتلا کر گیا ہے اس سے وہ شاید ہی کبھی جانبر ہو پائے گی. یہ اذیت پوشی شاید ہی اسے زندہ رہنے دے گی اور جب بھی اپنے شوہر نامدار کے ذریعے اپنی بیٹی کی جنسی ہراسانی کا واقعہ یاد آئے گا تب تب وہ زندہ در گور ہوتی جائے گی. اندر سے ٹوٹی ہوئی ایک ماں اپنے شوہر کے سارے کالے کرتوت معلوم ہونے پر جنسی ہراسانی کی شکار اپنی معصوم بچی کو لے کر پولیس تھانہ جا پہنچی اور اپنے ہی شوہر کے خلاف اپنی بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کی شکایت درج کروائی. سارا معاملہ سننے کے بعد پولیس محمکہ بھی متحرک ہوا اور اس شیطان صفت باپ کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو معلوم ہوا کہ یہ ساری کارستانی ام الخبائث کی ہے کہ اس بھیڑیئے نما باپ کے سر پر اس کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے اور نہ ہی وہ ایسی کسی مذموم اور ذلیل حرکت پر مائل ہوتا.
آج یہ جنس زدہ شیطانی بھیڑیا اپنی ہی سگی بیٹی کی عزت کو بار بار پامال کرنے اور انکار پر ظلم کے پہاڑ توڑنے جیسے جرم کی وجہ سے حوالات کی سلاخیں گن رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اپنی ہی سگی بیٹی کے ساتھ ناجائز رشتہ قائم کرنے کی وجہ سے اسے کڑی سے کڑی سزا کا اہل گردانا جائے. یہاں اس بات کا بھی خلاصہ ہوتا ہے کہ اگر قانون و عدلیہ اس ظالم شخص کو پھانسی پر بھی لٹکا دے تو کیا اس معصوم لڑکی کی عزت و ناموس واپس آ سکے گی اور اس کے گلے میں زور زبردستی کے بل جو بدنامی کا طوق ڈال دیا گیا ہے اس سے وہ معصوم بچی باہر نکل سکے گی. ایسے معاملات میں قانون و عدلیہ بھی مجبور و بےبس نظر آتی ہے کیونکہ قانون و عدلیہ ایسے جنس زدہ شیطانوں کو لاکھ کڑی سے کڑی سزائیں دے دیں لیکن کسی مجبور و بے کس لڑکی کی لٹی ہوئی عزت واپس لوٹا نہیں سکتی. ہائے ری مجبوری قانون و عدلیہ کی. آج ضرورت ہے کہ قانون کی دیوی کی آنکھوں پر بندھی ہوئی کالی پٹی کھول دی جائے تاکہ وہ اپنی کھلی آنکھوں سے ایسی مجبور و بےبس ہوس کی شکار معصوم لڑکیوں کی تار تار عزت کا تماشہ دیکھ سکے.
جرم
مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
جرم
ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا