Connect with us
Friday,05-December-2025
تازہ خبریں

سیاست

اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ہنگامی ملاقات وارڈ نمبر14اور وارڈ نمبر 20 کے مسائل فورأ حل نہیں ہوئے کارپوریشن پر الگ انداز میں دھرنا دیا جائے گا جنید سہارا

Published

on

malegaon-corporater

مالیگاؤں (خیال اثر)

کل مالیگاؤں میں اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن نے کارپوریشن کے کمشنر نتن کاپڑنیس سے ہنگامی ملاقات کی اور دو ٹوک گفتگو کرتے ہوئے ورڈ نمبر14 اور 20 کے ناکارہ لیڈروں کی نااہلی پر اپنا احساس ظاہر کیا. اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن مالیگاؤں صدر محمد اسماعیل نے کمشنر سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ جاہل اور ناکارہ لیڈروں کو مالیگاؤں شہر کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. دور حاضر کے شہری حالات دیکھ کر آنکھیں خون رونے پر مجبور ہیں. چلنے پھرنے کے لیے روڈ گٹر جیسی سہولیات تک مہیا نہیں کر سکتے اور رہا سوال وارڈ میں گندگی کا ,کچروں کا انبار چاروں طرف لگا ہوا ہے اس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر لیڈران تو اپنے عالیشان مکانوں میں محفوظ و مامون ہیں.ا گر عوامی نمائندگان کا یہی حال رہا تو اقلیتی فلاح و بہبود فاونڈیشن مالیگاؤں کارپوریشن کے پاس زبردست دھرنا آندولن(ذرا ہٹ کر) کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری عوامی نمائندگان اور کارپوریشن کی ہوگی. اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر جنید سہارا نے شہری سیاسی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عام افراد یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا ہماری اور ہمارے شہر کی تقدیر کبھی بدلے گی بھی یا پھر ہم ہمیشہ ہی نامساعد حالات کا شکار رہیں گے. شہر کا ایک بڑا طبقہ یہ دیکھ اور سمجھ کر محو حیرت ہے کہ کاش کوئی ایسا عوامی خادم میدان عمل میں آئے جو اپنی تدبیروں سے شہر کی بگڑی ہوئی تقدیر سنوار دے. حالانکہ کہیں سے کوئی بھی امید افزاء آواز سنائی نہیں دیتی ہے لیکن آنے والے دنوں میں ہو سکتا ہے کہ شہر کے بے حس در و دیوار پر کوئی مسیحا دستک دیتے ہوئے مردانہ وار اپنا پرچم لہرا دے کیونکہ امید پر دنیا قائم ہے امید کے برخلاف یہ بھی طے ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اس دلی کی مانند ہو کر رہ گئی ہے جس کے تعلق سے مشہور ہے کہ جو بھی آیا اسی نے لوٹا ہے. شہر کے سبھی لیڈران اور عوامی نمائندگان صرف اور صرف اپنے مالی فوائد کے لئے سرگرداں رہتے ہیں. انھیں کبھی بھی شہر کی تعمیر و ترقی سے کوئی مطلب اور غرض نہیں رہتی اور یہی حال آنے والے وقتوں میں ہوگا بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ آنے والا وقت اس سے بھی برا ثابت ہوگا. مالیگاؤں شہر جو آج دھیرے دھیرے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل ہوتا جارہا تھا وہ کل پلکھوڑ یا املنیر جیسے اجاڑ دیہات کی شکل اختیار کر جائے گا.اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے موقر وفد نے تمام مسائل کے تدارک کے لئے جلد سے جلد ایکشن لینے کو کہا .ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کے ہم جلد سے جلد آپ کا کام کر کر دیں گے۔اس موقع پر اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے ذمہ داران موجود تھے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں کوکین کے ساتھ نائیجریائی گرفتار

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے کوکین کےساتھ مالونی پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک نائیجریائی کو گرفتار کرنےکادعوی کیا ہے اس سے قبضے سے ۱۸۰ گرام کوکین بھی ضبط کی گئی ہے ۔ پولس نے گشت کے دوران مانوچی اگواعرف اولیوار اگوا ۲۷ سالہ کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے کوکین برآمد کی گئی کوکین کے ساتھ نائیجریائی کے قبضے سے کل ۷۲ لاکھ کا اسباب ضبط کیا گیا ہے ۔ پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بابری مسجد کی شہادت کی 33 ویں برسی؛ رضا اکیڈمی کی اپیل پر شہر میں اذانیں دینے کا اعلان

Published

on

ممبئی، 5 دسمبر : بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی کے سلسلے میں رضا اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز سنیچر 6 دسمبر 2025 کو شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر 3:45 بجے اذانیں دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد اس تاریخی واقعے کی یاد تازہ رکھنا اور شہداء بابری مسجد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ جن مقامات پر خصوصی طور پر اذان دی جائے گی ان میں شامل ہیں :
کھتری مسجد، بنیان روڈ
مینارہ مسجد، محمد علی روڈ کارنر
بھنڈی بازار، نیر مانڈوی پوسٹ آفس
رضا اکیڈمی نے عوامِ اہلِ سنت سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر بابری مسجد کی شہادت کو یاد کریں اور اس موقع پر اتحاد و امن کا پیغام عام کریں۔
یہاں یہ اپیل رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری محمد سعید نوری نے کی ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پالگھر کی غیر قانونی عمارت کا گرنا : غیر محفوظ ڈھانچے پر کارروائی کرنے میں ناکامی پر شہری اہلکار گرفتار

Published

on

پالگھر : ایک غیر قانونی رہائشی عمارت کے گرنے کے تقریباً تین ماہ بعد ایک اہم پیش رفت میں جس میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر گلسن گونسالویس کو خطرناک ڈھانچے کے خلاف بروقت کارروائی کرنے میں مبینہ طور پر ناکامی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گونسالویس، جو وسائی ویرار سٹی میونسپل کارپوریشن (وی وی سی ایم سی) کے وارڈ-سی کے سربراہ ہیں، نے غیر مجاز اور غیر محفوظ رمابائی اپارٹمنٹ کے خلاف لازمی کارروائی شروع نہیں کی، اور نہ ہی انہوں نے مقررہ مدت کے اندر ایم آر ٹی پی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کی بے عملی نے اس سانحے کے پیمانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 26 اگست 2025 کو وجئے نگر، ویرار (ایسٹ) میں واقع چار منزلہ رمابائی اپارٹمنٹ گنیش تہوار کے دوران منہدم ہوگیا، جس سے پورے شہر میں صدمہ اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعے میں 17 رہائشی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ یہ عمارت، جس میں 50 فلیٹس تھے، صرف چند سالوں میں ہی بری طرح خراب ہو گئی تھی۔

تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ ڈویلپر نے مکینوں کو یہ یقین دلانے کے لیے گمراہ کیا کہ ڈھانچہ مجاز تھا، جس کی وجہ سے وہ میونسپل ٹیکس ادا کرتے رہے۔ گرنے کے بعد، پولیس نے بلڈر نیتل سائیں، زمین کے مالک اور تین دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بلڈر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، حالانکہ اس کے بعد سے چار کو ضمانت مل چکی ہے۔ پولس کمشنر نکیت کوشک نے تحقیقات کرائم برانچ یونٹ 3 کو سونپ دی تھی، جس نے میونسپل کی غلطیوں کی جانچ جاری رکھی۔ انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عمارت کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود گونسالویس نے مکینوں کے انخلاء کو یقینی نہیں بنایا اور نہ ہی ڈیولپر کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ نتیجے کے طور پر کرائم برانچ کے اہلکاروں نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور جمعرات کی رات تقریباً 1:30 بجے اسے گرفتار کر لیا۔ اگرچہ گونسالویس نے وسائی عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دی تھی، لیکن ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ گرفتاری جاری تحقیقات میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ حکام کو رہائشیوں اور کارکنوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ بلڈرز اور شہری حکام دونوں کو خطے میں غیر محفوظ اور غیر مجاز ڈھانچے کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com