Connect with us
Wednesday,03-September-2025
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں میں لاپتہ ذاکر خان کی لاش کنویں میں ملی

Published

on

doctor-malegao

مالیگاؤں (خیال اثر)

19 دسمبر سے لاپتہ کند ذہن ذاکر خان عرف چھوٹو قریشی کی نعش آج شالیمار ہوٹل سے قبل عرب شاہ بابا درگاہ کے پاس کنویں میں ملی. شیخ لئیق شیخ عتیق، ہارون علی شوکت علی کے علاوہ دیگر صاحبانِ خیر نے نعش کو چار پائی کی مدد سے کنویں سے باہر نکالا، اپوزیشن لیڈر شانِ ہند , شفیق انٹی کرپشن , انصاری ضیاء الرحمن مسکان*و دیگر و سوشل ورکرز نے قلعہ پولس اسٹیشن عملہ کے ساتھ تمام قانونی کاروائی میں بھرپور معاونت کی. رئیس مولانا (سائیکل والے) نے انتہائی خراب حالت کے باوجود نعش کو غسل دیا
کامران حسان انصاری کے مطابق کل مورخہ 25 دسمبر بروز جمعہ کو نئے گرنا پُل ختم ہوتے ہی شالیمار ہوٹل سے قبل چندن پوری شیوار سے لگ کر عرب شاہ بابا کی درگاہ کے پاس کھیت کے ایک کنویں میں بعد نماز جمعہ ایک لاوارث لاش کے ملنے کی اطلاع قلعہ پولس اسٹیشن کو ملی تب وہاں قلعہ پولس اسٹیشن کے عملہ کے علاوہ شیخ لئیق و ھارون علی بھی موجود تھے- قلعہ پولس اسٹیشن نے تحقیقات شروع کی تو آزاد نگر پولس اسٹیشن میں 38 سالہ کند ذہن “ذاکر خان (عرف چھوٹو قریشی)” کے گمشدہ ہونے کی فریاد گھر والوں نے درج کی تھی. جب اس بات کا انکشاف قلعہ پولس اسٹیشن کو ہُوا تو انھوں نے “ذاکر خان” کے بڑے بھائی کو موقع حادثہ پر بُلایا اور ذاکر کے بدن پر کپڑا، پٹّہ، اور جیب میں ملنے والی دماغی امراض کی گولی پر لاش کی شناخت ہوئی.
ذاکر خان (عُرف چھوٹو قریشی) 19 دسمبر بروز جمعرات کو شام 4 بجے سے گُمشدہ تھا. اسکے گمشدہ ہونے کے بعد گھر والوں نے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں سے رابطہ کیا اور پھر گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانِب سے 38 سالہ کند ذہن ذاکر خان (عُرف چھوٹو قریشی) کے گمشدہ ہونے کی پوسٹ گروپ ھذٰا کی جانِب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی. مزید گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانِب سے ذاکر خان کی تلاش کے لئے محلّہ محلّہ چوک چوک پر بھی اور دیگر حکمتِ عملی کا استعمال کرتے ہوئے بھی تلاش جاری رہی مگر ذاکر خان کی تلاش مکمل نہیں ہوسکی-
ذاکر خان کی تلاش کے لئے جہاں ھذٰا گروپ شامل تھا وہیں مُلّا باڑہ کے کامران بھائی (عُرف کمّو) شہر مالیگاؤں کی اپوزیشن لیڈر شانِ ہند بھی ذاکر خان کے تلاش کے لئے کوشاں تھی. آج جب قلعہ پولس اسٹیشن عملہ کو ذاکر خان کی نعش کنویں میں ملنے کی اطلاع ملی تب موقع حادثہ پر معروف سماجی خدمت گار شفیق انٹی کرپشن ، انصاری ضیاء الرحمن مسکان ، اپوزیشن لیڈر شانِ ہند اور دیگر نیک دل سماجی خدمت گاروں کے علاوہ رئیس مولانا (سائیکل والے)، شیخ لئیق، ھارون علی وغیرہ صاحبان نے مل کر نعش کو غسل دینے سے لیکر پولس پنچ نامہ و پوسٹ مارٹم کرنے کے علاوہ نعش کی پیکنگ کرکے تدفین کرنے تک پوری معاونت کی-
تقریبًا 6 دِنوں سے نعش کنویں میں پڑی پڑی پھول کر پانی میں اُوپر آگئی تھی- نعش انتہائی خراب حالت میں تھی- ایسا دِل دہلانے والا معاملہ دیکھ کر ہر سنجیدہ افراد کا دل کانپ جاتا ہے- اللہ تعالٰی ایسے حادثات سے تمام انسانوں کی حفاظت فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرماکر اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے. آمین

جرم

مہاراشٹر کے جالنا میں کشیدگی… اسلم قریشی نامی شخص نے گائے کے ذبیحہ کا ویڈیو بنا کر پوسٹ کیا، ہندو تنظیمیں سڑکوں پر زبردست احتجاجی مظاہرے کیئے۔

Published

on

Aslam-Qureshi

جالنا : مہاراشٹر کے جالنا شہر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ علاقے میں یہ کشیدگی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئی۔ ویڈیو میں اسلم قریشی نامی شخص گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دو برادریوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ جالنا کے ایس پی اجے کمار بنسل نے بتایا کہ صدر بازار تھانے میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حرکتوں کو برداشت نہیں کریں گے جو کمیونٹیز کے درمیان دراڑ پیدا کریں اور امن و امان کے مسائل پیدا کریں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم قریشی کے خاندان کا سیاسی جماعتوں سے تعلق ہے۔ وہ قتل سمیت کئی مجرمانہ مقدمات میں بھی ملزم ہے۔

واقعہ کے خلاف ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احتجاج کو تیز کرنے کا انتباہ دیا۔ تنازعہ بڑھنے سے پہلے جالنا میونسپل کارپوریشن نے شہر کے چمڑا بازار علاقے میں واقع تین مذبح خانوں کو منہدم کر دیا۔ کارروائی منگل کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام تک جاری رہی۔ مذبح خانوں کو بلڈوز کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسمار کیے گئے مذبح خانے خستہ حالت میں تھے۔ یہ مذبح خانے جالنا میونسپل کارپوریشن کے تھے لیکن اسلم قریشی اور دیگر قصاب ان کا غیر قانونی استعمال کر رہے تھے۔ یہ جھگڑا پیر کو شروع ہوا۔ اسلم قریشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں وہ ایک گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ویڈیو اسلم قریشی نے خود بنائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں گائے کو ذبح کرتے وقت وہ ہندو مذہب کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ویڈیو خود بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ تاہم بعد میں اس نے اسے ہٹا دیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ہندو تنظیم برہم ہوگئی۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ ہندو تنظیمیں جالنا میونسپل کارپوریشن کے باہر جمع ہوئیں اور دھرنا بھی دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جالنہ میں چل رہے تمام غیر قانونی مذبح خانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ احتجاج اس وقت مزید بڑھ گیا جب ایک مظاہرین نے میونسپل کمشنر سنتوش کھانڈیکر پر چپل پھینک دی۔ ایس پی کو یادداشت پیش کی گئی۔ مذبح خانوں کو مسمار کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ پیر کی رات ولی مام درگاہ کے علاقے میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔ دونوں برادریوں کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ایس پی نے تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ سابق ایم ایل اے کیلاش گورنتیال نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گنیشوتسو سے پہلے ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور کارروائی نہیں کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مراٹھا مورچہ غیر قانونی مجمع اور راستہ روکو پر ۹ ایف آئی آر درج

Published

on

FIR

‎ممبئی : ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی مجمع جمع کرنا مراٹھا مظاہرین کو مہنگا پڑا ہے. پولس نے ان کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ ممبئی آزاد میدان مراٹھا مورچہ میں غیر قانونی طریقے سے راستہ روکو اور مجمع جمع کرنے کا کیس ممبئی کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں درج کیا گیا ہے۔ مراٹھا مورچہ کے خلاف ممبئی متعدد پولس اسٹیشنوں میں کل 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جس میں مرین ڈرائیو ۲ ، آزاد میدان پولس اسٹیشن میں ۳، ایم آر اے مارگ پولا اسٹیشن میں ایک، جے جے، ڈونگری اور قلابہ پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. اس میں جنوبی ممبئی زون ون کے تحت ۶ مقدمات درج کئے گئے ہیں. ڈی سی پی پروین منڈے نے اس کی تصدیق کی ہے. اس میں بیشتر مقدمات غیر قانونی مجمع جمع کرنے کا درج کیا گیا ہے, جس میں راستہ روکو بھی شامل ہے۔

Continue Reading

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com