(جنرل (عام
ایک بار پھر ثناء خان اور مولانا انس کی تصویر معاشرے میں موضوع بحث
(خیال اثر)
پھر یوں ہوا کہ گلیمر اور امیر و کبیر فلمی دینا کی چکا چوند سے تائب ہو کر ایک خوب صورت ترین اداکارہ ثناء خان نے ایک نائب رسول کی پناہوں میں اپنے لئے گوشہ عافیت تلاش کر لیا. جس لمحہ خوبرو اداکارہ ثناء خان اور نائب رسول مولانا انس نکاح کے مقدس بندھن میں بندھے تھے اس وقت انھوں نے پر لطف و پر تعیش ضیافت و تفریح کا معقول انتظام کیا تھا. اوقات نکاح میں مذکورہ عالم دین اور حیسن و جمیل اداکارہ لازم و ملزوم بنے چاروں طرف بے خودی میں تھرک رہے تھے. ان کی شان بے نیازی اور بے خودی کا اندزاہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چمکتے دمکتے لباس اور میک اپ آمیز تن بدن لئے دونوں کی تصاویر نہ صرف اخبارات کی زینت بنیں بلکہ شوشل میڈیا نے بھی اس دھوم سے ان کی تصاویر کی تشہیر کی کہ جیسے دونوں افراد کسی دوسرے سیارے یا آسمان سے اتری ہوئی مخلوق ہوں. دونوں کی تصاویر جب اخباروں اور شوشل میڈیا کی زینت بنی تو دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوا کہ ثناء خان گلیمر زدہ دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے لیکن نکاح کے مقدس بندھن میں بندھنے کے بعد بھی اس کے ماضی نے اس کا پچھا نہیں چھوڑا ہے. محترم مولانا انس صاحب کے نکاح اور پر تعیش ضیافت کے خوشگوار لمحات گزارنے کے بعد جب یہ دونوں سیر و تفریح کے لئے جنت نشان وادئ کمشیر کی برفاب وادیوں کا رخ کیا تو وہاں سے بھی جو تصاویر مشتہر ہوئیں انھیں دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ انس صاحب اور ثناء خان سیر و تفریح کے نام پر گوشہ عافیت یا حجلہ عروسی سجانے کے لئے نہیں بلکہ کسی فلم کا حصہ بن کر اس کی عکس بندی میں مصروف ہیں. نکاح کے بعد سیر و تفریح نو عروسی جوڑےکا حق ہے لیکن اسلام کی پناہوں میں آنے کے بعد خلوت کے سارے نظارے جلوت میں عام کرنا کہاں تک درست فعل ہے.مولانا انس اور ثناء خان نکاح کے بعد جو کچھ بھی ہنگامہ و تماشہ برپا کررہے ہیں وہ ان کا اپنا ذاتی معاملہ ہے لیکن کیااس کی اس طرح تشہیر کرنا کیا ایک عالم دین کے لئے جائز و درست ہے. کہیں ثناء خان نے کسی سازش کے تحت مولانا انس کو اپنی زلف گرہ گیر کا اسیر تو نہیں بنایا ہے.ثناء خان کے ہمراہ مولانا انس کی بے حیائی کے سارے نظارے دنیا کے سامنے من. و عن آتے جارہے ہیں. ایک ایسے وقت میں جبکہ ساری دنیا مذہب اسلام کو داغ دار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے. ایسے نامساعد حالات میں اسلام کے زرین اصولوں کی پامالی پر مخالفین اسلام بغلیں بجاتے ہوئے دھوم سے زوجین کی تصاویر اور خبریں اس طرح شائع کررہے ہیں جیسے دونوں کسی دوسرے سیارے کی مخلوق ہوں. اگر دونوں کا عالم یہی رہا تو ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں حجلہ عروسی میں انجام پذیر افعال کی تصاویر اور کارہائے نمایاں بھی دنیا کے سامنے مشتہر ہو جائیں گے. ہمیں ثناء خان کی حرکات و سکنات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ وہ جہاں سے آئی ہیں وہاں کا خمیر ہی ایسا ہے کہ وہ مرتے دم تک پچھا نہیں چھوڑتا. ہمیں ایک عالم دین انس صاحب سے کہنا ہے کہ کیا قران سے آپ نے یہی کچھ سیکھا ہے. کیا آپ اسلام کے زرین اصولوں کو ایک عدد محبوبہ دلنواز کی بانہوں میں سمٹ کر دین مبین کی تعلیمات کو بھول بیٹھے. کیا اسلام کا یہی وطیرہ رہا ہے کہ آج ان کی منکوحہ بے حیائی کی فاختہ بنی ڈالی ڈالی چہک رہی ہے. کیا یہ اسلامی اصولوں کے منافی نہیں ہے. کہیں ایسا تو نہیں کہ ثناء خان مذکر بن گئی ہوں اور انس صاحب مونث بن کر بندہ بے دام بن گئے ہوں یا پھر وہ خود کو کسی فلم کا حصہ سمجھ کر اپنے ساتھ گزارے ہوئے خوشگوار لمحات کی عکس بندی میں مصروف سمجھ رہے ہوں .بہرحال جو بھی ہے اس بےجا تشہیر کے پیچھے کون سا راز پوشیدہ ہے. اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود ہماری دعا ہے کہ دونوں سلامت رہیں اور ان کی آنے والی زندگی کے لمحات بھی خوش و خرم رہتے ہوئے گزریں.
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گزشتہ 15 برسوں میں پہاڑی کھسکنے کے مسئلے کا کوئی حل نہیں، شہر و مضافات 22,483 خاندان خطرناک علاقوں میں مقیم

ممبئی پہاڑی گرنے سے جان و مال کا نقصان، نیز معاشی نقصان ممبئی میں کوئی نئی بات نہیں، اس کے باوجود ریاستی حکومت گزشتہ 15 سالوں میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ 34 سالوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 340 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
ممبئی کے 36 اسمبلی حلقوں میں سے 25 میں، پہاڑی علاقوں میں 257 مقامات کو خطرناک کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی نے بتایا کہ ممبئی سلم امپروومنٹ بورڈ نے ترجیحی بنیادوں پر 22,483 شناخت شدہ جھونپڑیوں میں سے 9,657 کو منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ باقی ماندہ جھونپڑیوں کو محفوظ بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی تاکہ پہاڑیوں کے گرد حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں۔ گلگلی نے پہلے مہاراشٹر حکومت کو مانسون کے موسم میں 327 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
1992 سے 2026 کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 340 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ ممبئی سلم امپروومنٹ بورڈ نے نقل مکانی کی سفارش کی تھی۔ 2010 میں ایک جامع سروے کیا گیا تھا۔ اگر اس وقت کارروائی کی جاتی تو ان پہاڑی علاقوں کے مکینوں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکتا تھا۔ بورڈ کی رپورٹ اور انل گلگلی کی خط و کتابت کے بعد، اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان نے یکم ستمبر 2011 کو شہری ترقیات کے محکمے کو ایک ایکشن پلان بنانے کا حکم دیا۔ تاہم، اس کے بعد 15 سال گزر چکے ہیں، اور محکمہ شہری ترقی نے ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، کسی نے بھی چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق ‘ایکشن ٹیکن پلان’ (اے ٹی پی) تیار نہیں کیا،
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں چار دنوں کے اندر انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کو مکمل کرے : چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم

ممبئی : 17 اگست، 2026، انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے حصے کے طور پر گھر گھر جا کر وزٹ (حاضری) کرنے اور گنتی کے فارم بھرنے کا آخری دن ہے۔ نتیجتاً، مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر، ایس چوکلنگم نے ممبئی میں تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز) کو زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے اور بقیہ چار دن کی مدت کے اندر پورے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چوکلنگم نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں آج (12 اگست 2026) کو منعقدہ میٹنگ کے دوران ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے (ممبئی سٹی اور مضافات) کے اندر خصوصی گہری نظرثانی پروگرام سے متعلق جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس میٹنگ کے دوران عہدیداروں سے خطاب کیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نمایاں طور پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) پراجکتا ورما-لاونگیرے بھی موجود تھیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بنگرایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھکنے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ کلکٹر (ممبئی سٹی ڈسٹرکٹ) آنچل گوئل، اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر (ممبئی مضافاتی ضلع) سوربھ کٹیار کے ساتھ تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز) اور ممبئی کے متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔
مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر، ایس چوکلنگم نے کہا کہ ووٹرز کے سوالات کو فوری طور پر حل کرنے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ جو بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کے ذریعے ‘بک اے کال’ کی سہولت کے ذریعے موصول ہوتے ہیں۔ انتخابی حلقوں کے خصوصی گہرے نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت گنتی کے فارم کے بارے میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر التواء گنتی فارموں کی وصولی اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پورا طریقہ کار مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے ‘نشان زدہ انتخاب کنندگان’ کے معاملات کو سنبھالنے میں زیادہ مستعدی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا جائے کہ اہل نشان زد ووٹرز کے نام ڈرافٹ رول میں شامل ہوں جبکہ فوت شدہ ووٹرز کے ناموں کو خارج کر دیا جائے۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ گنتی کے فارموں کی وصولی، ڈیجیٹائزیشن اور گھر گھر دوروں میں صرف چند دن باقی ہیں، انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بقیہ مدت کے دوران اس پورے عمل کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : فرضی سرٹیفکیٹ و سرکاری دستاویزات تیار کرنے والا گروہ بے نقاب، دستاویزات اور دیگر اسباب بھی ضبط، 4 گرفتار ایک ملزم فرار

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ممبئی کے باندرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ۹ کروڑ ۴۰ لاکھ کا ایم ڈی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عنبر ہوٹل باندرہ ایک ٹپری کے سامنے ایک مشتبہ شخص پایا گیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ۲۰۵۰ گرام ایم ڈی میفیڈون برآمد ہوا, جس کے بعد کالا چوکی اے ٹی ایس نے کیس درج کر کے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس مشتبہ دو غیر ملکی خواتین کو بھی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے اس آپریشن میں پیش رفت کے دوران گریٹر نوئیڈا اترپردیش سے ۲۶۸۸ گرام مفیڈون ضبط کیا گیا اور اس معاملہ میں دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا اس معاملہ میں یو پی پولس کی مدد سے جس فیکٹری سے ایم ڈی خریدی جاتی تھی اس پر بھی کریک ڈاؤن کر کے پانچ کروڑ کی ایم ڈی ضبط کی ہے پولس اس معاملہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
