Connect with us
Thursday,13-August-2026
تازہ خبریں

جرم

منشیات بیچنے کے لئے غیر ملکیوں نے سیکھی ہندی، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے ایم ڈی ضبط

Published

on

ممبئی میں منشیات کا ایک بڑا کاروبار ہے۔ اس کاروبار میں زیادہ تر سپلائرس غیر ملکی ہیں۔ سپلائرس کا کاروبار تب ہی پھیل سکتا ہے جب تمام منشیات فروش ان سے منشیات خریدیں۔ ان منشیات فروشوں میں سے زیادہ تر کو انگریزی نہیں آتی ہے، لہذا غیر ملکی سپلائرز نے خود ہندی سیکھنی شروع کردی ہے۔ ممبئی پولیس کو یہ اطلاع اس وقت پہنچی جب ڈی سی پی اکبر پٹھان اور سینئر انسپکٹر سنیل مانے کی ٹیم نے فلوگینس عرف مصطفی اکا اور جرمن جیری نامی دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایم ڈی منشیات پکڑی گئیں۔ ڈی سی پی پٹھان کے مطابق، یہ دونوں آئیوری کوسٹا کے شہری ہیں۔ یہ دونوں ممبئی میں رہنے والے سنی ساہو اور دیناناتھ چوہان کے ذریعہ ڈرگس کا کاروبار کر رہے تھے۔
کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث بہت سے غیر ملکی ہندوستان آکر ہندوستانی لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں، تاکہ وہ اس لڑکی کے نام پر کرایہ پر مکان حاصل کرسکے۔ موبائل کیلئے سم حاصل کرسکے اور بینک اکاؤنٹ کھولا جاسکے. وہ اس ہندوستانی لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے ذریعہ ہندی بھی سیکھ لیتے ہے، تاکہ وہ منشیات فروش سے ہندی میں بات کر سکے۔
فلوگینس عرف مصطفی اکا اور جرمن جیری کی گرفتاری کے دوران کرائم برانچ کے افسران یہ فرض کر رہے تھے کہ وہ صرف انگریزی ہی جانتے ہوں گے ہندی نہیں۔ دونوں غیر ملکیوں نے بھی تفتیشی ٹیم کے سامنے ڈرامہ کیا کہ انہیں ہندی نہیں آتی، لیکن جب کرائم برانچ کے عہدیداروں نے سنی ساہو اور دیناناتھ چوہان سے پوچھا کہ تم دونوں کتنا پڑھے ہو؟ تو ان دونوں نے اسکولی تعلیم حاصل کرنے کی بات کی تو پھر تفتیشی ٹیم نے پوچھا کہ تم کس زبان میں فلوگینس اور جرمن جیری سے بات کرتے ہیں؟ تب ان دونوں نے جواب دیا کہ ہندی میں۔ اس کے بعد، دونوں غیر ملکیوں کی پول کھلی اور ہندی سیکھنے کی اصل وجہ بھی معلوم ہوگئی۔
تمام ملزمان سے تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ پہلے کوکین کے کاروبار میں تھے۔ جنوبی افریقہ سے ممبئی کوکین سپلائی کی جاتی تھی۔ لیکن بعد میں انہوں نے ایم ڈی ڈرگس بنانے پر توجہ مرکوز کردی۔ اس سے قبل میرا روڑ میں ایم ڈی بنتی تھی، لیکن جب میرا روڑ میں مقامی لوگوں نے غیر ملکی منشیات مافیا کو نکال دیا، تب یہ ملزمان پہلے وسئی اور بعد میں خود کو کبھی نالہ سوپارہ، تو کبھی ویرار منتقل کردیا۔ فلوگینس اور جرمن جیری نامی یہ دونوں غیر ملکی سنی ساہو اور دیناناتھ چوہان نامی ہندوستانیوں کو 600 روپے فی گرام میں ایم ڈی فروخت کرتے تھے۔ تب یہ دونوں منشیات فروش صارفین کو یہ منشیات 2000 روپے سے 5000 روپے فی گرام تک فروخت کرتے تھے۔

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان