Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

جمعیت علمإ سلیمانی چوک کی جانب سے مالیگاؤں رمضان پورہ آگ متاثرین کے درمیان اکیاون برتنوں کا سیٹ دری و کمبل تقسیم ہوا

Published

on

(خیال اثر)
جمعیت علمإ مالیگاٶں( سلیمانی چوک) نیاپورہ کی جانب سے رمضان پورہ سنجری چوک میں لگی بھیانک آگ سے متاثرین کی دلجوئی ان کے دکھ درد میں شریک رہتے ہوۓ ان کی داد رسی کی گٸ
مورخہ یکم دسمبر 2020ٕٕ منگل دوپہر تین بجے رحیمی اسکول رمضان پورہ آگ متاثرین کے درمیان جمعیت علمإ مالیگاٶں سلیمانی چوک کی جانب سے روز مرہ گھر میں استعمال ہونے والے چھوٹے بڑے اکیاون برتن کے علاوہ دری اور فی گھر دو کمبل بھی تقسیم کیاگیا.
اس موقع پر ناٸب صدر جمعیت علمإ ضلع ناسک مولانا آصف شعبان نے کہا کہ حالات کا آنا اور جانا اللہ کی جانب سے ہے بے سہارا لوگوں کے کام آنا اور ان کے دکھ درد شریک ہونا مذہب اسلام کی تعلیمات میں سے ہے.
آگ لگنے کی وجہ سے آپ لوگوں کا پورا اثاثہ صرف چند گھنٹوں میں جل کر راکھ ہوگیا ہمیں نماز وں کے اہتمام کے ساتھ پرودگار کو راضی کرنے والے اعمال میں لگے رہنا ہے اللہ کی مددضرور آپ لوگوں کے ساتھ ہوگی.
بعدہ متاثرین میں سے رمضان اور عبدالمجید منصوری صاحبان نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ جمعیت علمإ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ ہمیں حوصلہ ہمت اور صبر کرنا نصیب ہوا اور مزید دعاٶں سے نوازا. پروگرام کی صدارت مفتی عطإالرحمن ابن مولانا عبدالحمید جمالی امام مکرم مسجد نے انجام دی مفتی عبداللہ ہلال کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا
جمعیت علمإ کی مختصر کارکردگی کے ساتھ مولانا جمال ناصر ایوبی نے پروگرام کی نظامت بحسن وخوبی انجام دی. اس موقع پر مولانا نیاز ملی مولانا حسن ملی مولانا ابوزید انوری قاری اخلاق احمد جمالی حافظ انیس اظہر ملی حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا عبدالرحیم بیتی جناب شاکر سر شیخ شاہد ریشم والے کارپوریٹر منصور کارپوریٹر منا ممبر مفتی شاکر خلیل ایم ایم مدنی رفیق بھاٸ عطا بکڈپو اویس بھائی ومحلہ پنچ کمیٹی کے ذمہداران شریک تھے حافظ انیس اظہر ملی کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com