Connect with us
Monday,05-October-2026

(جنرل (عام

نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ہمہ جہت ترقی پر زور دینا ہے: نشینک

Published

on

nishank

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستانی ثقافت اور تعلیم کو شامل کیا گیا ہے اور ہندوستانی زبانوں ، فنون اور ثقافت کے فروغ پر زور دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کی جاسکے۔
ڈاکٹر نشنک نے جمعہ کو ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور ریسرچ فار ریسرجنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ‘قومی ایجوکیشن پالیسی برائے ہولیسٹک ڈویلپمنٹ: مسائل ، چیلنجز اور راستے’ کے عنوان سے ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی میں ہندوستانی ثقافت اور تعلیم کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں ہندوستانی زبانوں ، فنون اور ثقافت کے فروغ پر زور دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ قومی تعلیم کو نئی سمت دینے والی نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔ تعلیم قومی اور انسانی نظریات اور اہداف کے حصول کا ایک ناگزیر ذریعہ ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی ان نظریات اور حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف ایک تاریخی اور مناسب قدم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس تعلیمی پالیسی کے بارے میں عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنا قومی اور سماجی فرض ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ “قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل میں تمام شہریوں کا کردار اہم رہا ہے کیونکہ اس کا مسودہ نہ صرف 130 کروڑ ہندوستانیوں کے مشوروں کے بعد تیار کیا گیا تھا بلکہ مختلف خطوں ، طبقات اور عمر کے لوگوں کو جوڑنے کے لئے بھی تھا۔‘‘

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سی ایس ٹی ایس آئی آر منسوخی کیلئے گرجنا مورچہ کیخلاف کیس درج، نتیش رانے نے کارروائی کو درست قرار دیا, ادیتہ ٹھاکرے کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا بھی مطالبہ

Published

on

nitesh-rane

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایس آئی آر منسوخی کیلئے گرجنا مورچہ کے خلاف کیس درج کر نے کا دعوی کیا ہے ممبئی کے آزاد میدان گراؤنڈ بی ایم سی ہیڈکوارٹر پر بلا اجازت مورچہ نکالنے کے معاملہ میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے اس میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور یہ احتجاجی مظاہرہ شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے اور ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے نے منعقد کیا تھا اور اس احتجاجی مظاہرہ میں ممبئی اور ریاست بھر سے کارکنان شامل ہوئے تھے اب پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ میں ایس آئی آر منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے خطاب میں ایس آئی آر کو ہی غیر قانونی قرار دیا تھا اس کے علاوہ راج ٹھاکرے نے الیکشن بائیکاٹ کی تجویز بھی پیش کی تھی ممبئی پولیس نے بی این ایس کی دفعات 223,189,190 کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے مجمع جمع کر نے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے آزاد میدان پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ منتظمین سمیت دیگر قائدین پر کیس درج کیا گیا ہے۔غیر قانونی مظاہرہ پر کیس درج ہونا لازمی : نتیش رانے بی جے پی لیڈر و وزیر نتیش رانے نے آزاد میدان مظاہرہ کے بعد پولیس کیس درج ہونے پر کہا کہ بلا اجازت غیر قانونی مظاہرہ پر کیس درج ہونا لازمی ہے کیونکہ یہاں بابا صاحب امبیڈکر کا دستور چلے گا انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ ووٹ جہاد کیلئے تھا اس کے ساتھ ہی نتیش رانے نے زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ادھو اور راج ٹھاکرے نے جو احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اس میں ادیتہ ٹھاکرے غائب تھا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اس پر کارروائی ہوگی اور ادیتہ ٹھاکرے فرار ہوسکتا ہے اس لئے اس کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے یہ مطالبہ رانے نے کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کستوربا مارگ پولس ۱۰۰چوری شدہ موبائل برآمد، اصل مالکان کے سپرد

Published

on

Mobile-Recovery

ممبئی کستوربا مارگ پولیس تھانہ کی حد سے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون کے بارے میں موصول شکایتوں کے سلسلے میں سی ای آئی آر پورٹل کے ذریعے دستیاب معلومات کا تجزیہ کرکے اور موبائل فون کی تکنیکی تفتیش کی گئی۔مذکورہ تکنیکی تفتیش کے دوران موبائل فون کی معلومات، آئی ایم ای آئی نمبر اور اس کا استعمال کرنے والے شخص کی معلومات کی تصدیق کرکے کستوربا مارگ پولیس تھانے کے پولیس افسر اور اہلکاروں نے ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر ریاستوں میں تلاش کرکے کل 100 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ برآمد کیے گئے 100 موبائل فون کی اندازاً کل قیمت 22,70,658/- روپے اتنی ہے۔ مذکورہ برآمد 100 موبائل میں سے 18 موبائل شکایت کنندہ / مالکان کو ان کے فون واپس کیے گئے ہیں جن میں 1) راجندر پوری 2) خوش ساو 3) کرپا لودھیا 4) شریا ساٹم 5) اتل ساٹھے 6) پریانکا مستری 7) بنو ترنگ 8) پریم گپتا 9) آدیا شیخ 10) شویتا شاہ 11) سندھیا پنڈت 12) دیپک ساوڈیکر 13) سوربھ جھانگڑ 14) کیتن شیٹے 15) اونکار راؤت 16) جیالال یادو 17) لکشمی اپا کرپا گری 18) پروین دوبے اور باقی شہریوں کو ان کے موبائل فون واپس کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ مذکورہ کارکردگی ڈی سی پی شمالی پری منڈل 3، ممبئی-راجانے کستوربا مارگ پولیس تھانہ، بالاصاحب بنکرانجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر سے مونسون کی مزید واپسی، کونکن علاقے کے لیے گرم اور مرطوب موسم کی الرٹ جاری

Published

on

ممبئی : محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ، 3 اکتوبر 2026 کو اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مونسون مہاراشٹر کے بعض حصوں کے ساتھ ساتھ شمالی ہند کے بقایا علاقوں، پورے گجرات اور مدھیہ پردیش سے مکمل طور پر رخصت ہو چکا ہے۔مونسون کی واپسی کی موجودہ لائن مہاراشٹر میں ہرنائی، بارامتی، پربھنی اور برہماپوری سے گزر رہی ہے، جو آگے بڑھتے ہوئے رائے پور، رانچی اور سپول تک پھیلی ہوئی ہے۔ موسمیاتی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران مراٹھواڑہ، ودربھ اور مدھیہ مہاراشٹر کے مزید علاقوں سے مونسون کی رخصتی کے لیے حالات سازگار ہیں۔ ساحلی مہاراشٹر کے لیے گرم اور مرطوب موسم کا الرٹ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو اس ویک اینڈ پر بڑھتی ہوئی گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی نے 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک کونکن اور گوا کے خطے کے لیے گرم اور مرطوب (ہاٹ اینڈ ہیومیڈ) موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس خشک اور حبس زدہ دور کے بعد علاقے میں معمولی بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔ 6 سے 9 اکتوبر کے درمیان کونکن و گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کی صورتحال ایک طرف جہاں ملک کے مرکزی اور شمالی حصوں سے مونسون رخصت ہو رہا ہے، وہیں جنوبی ریاستوں میں شدید بارش کی تنبیہ کی گئی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں 4 سے 6 اکتوبر کے دوران، جبکہ جنوبی اندرونی کرناٹک میں 5 اور 6 اکتوبر کو بعض مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں، آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں 3 اکتوبر کو متفرق مقامات پر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ ماہی گیروں اور کسانوں کے لیے ہدایت بحر عرب میں چکراتی ہوائی نظام (سائیکلونک سرکولیشن) کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر کو ساحل کیرالہ، لکشدیپ، مالدیپ اور کومورین کے علاقوں سے ملحقہ سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ نیز، بھاری بارش والے علاقوں کے کسانوں کو فصلوں کے نقصان کو روکنے کے لیے کھیتوں سے پانی کے نکاس کا مناسب انتظام کرنے اور کٹی ہوئی فصلوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان