Connect with us
Wednesday,04-November-2026

(جنرل (عام

سابق وزیراعلی ترون گوگوئی کا انتقال

Published

on

آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی کا پیر کے روز انتقال ہوگیا وہ 86 برس کے تھے اور کورونا سے متاثر تھے وزیر صحت ہیمنتا شرما نے سابق وزیراعلی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی مسٹر شرما نے کہا کہ گوہاٹی میڈیکل کالج و اسپتال (جی ایم سی ایچ) کے ڈاکٹروں نے آج شام پانچ بجکر 34 منٹ پر مسٹر گوگوئی کے انتقال کی اطلاع دی۔
مسٹر گوگوئی کا جی ایم سی ایچ کے انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں یکم نومبر سے علاج چل رہا تھا۔ وہ 21 نومبر سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ جے ایم سی ایچ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ماہرین سے رابطہ کرکے ان کی صحت کی نگرانی کررہی تھی۔ مسٹر گوگوئی اگست سے تین بار جے ایم سی ایچ میں داخل ہوچکے تھے۔
ریاست کے تین بار وزیراعلی رہ چکے مسٹر گوگوئی 25 اگست کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں جے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ 20 دنوں تک علاج چلنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔
مسٹر گوگوئی کو آکسیجن کی سطح کم ہونے کے سبب 24 ستمبر کو دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اکتوبر کے آخری ہفتے میں انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ سابق وزیراعلی کو ایک بار پھر یکم نومبر کو اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ۳ گرفتار

Published

on

ممبئی سائبر ساؤتھ نے ممبئی میں شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں بڑی کارروائی انجام دیتے ہوتےسائبر جرائم میں، 3 ملزمان کو ناگپور سے گرفتار کرکے ممبئی کے 06 اور کل 73 جرائم میں حصہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاریخ ۱۰ جون ۲۰۲۶ سے تاریخ۸ ستمبر کے دوران، خاتون میرا آئیر اور ان کے ساتھی دار نے شکایت کنندہ کو شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ کے ذریعے زیادہ نفع کا لالچ دے کر شکایت کنندہ کو مختلف بینک کھاتوں میں کل 58,72,410/- اتنی رقم مختلف بینک کھاتوں میں منتقلی کر شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کی اس معاملہ میں سائبر پولیس تھانہ، ممبئی میں 79/2026، دفعہ 318(4)، 319(2)، 338، 340، 61(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا دفعہ 66(ک)، 66(ڈ) معلوماتی تکنیک قانون کے تحت جرم درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کل رقم میں سے روپے 24,75,000/ رقم سنٹرل بینک آف انڈیا، شاخ، ناگپور اس بینک میں گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی اس کمپنی کے نام سے موجود جاری کھاتہ میں منتقل کی گئی ایسا پایا گیا تکنیکی تجزیہ اور نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر موجود معلومات کی بنیاد پر، مذکورہ بینک کھاتہ دار ملزم کا سراغ ناگپور میں ملا ، ۲ اکتوبر کو مذکورہ جرم کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے سازش رچ کر، ملزم انیرودھ اوکے اور مرکزی سرغنہ ملزم امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم نام رتیک شیلیش دھارگاوے کے نام سے گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی کمپنی قائم کی مذکورہ کمپنی قائم کرنے کے لیے جھوٹا معاہدہ کیامرکزی سرغنہ ملزم نام امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم ساتھی دار نام رتیک دھارگاوے کے نام سے موجود موبائل اپنے میں لاگ ان کرکے استعمال کرکے دھوکہ دہی کا کاروبار انجام دینے کے لیے مذکورہ موبائل نمبر دیگر ساتھی داروں کو دے کر دھوکہ دہی کی رقم آن لائن منتقل کی گئی تفتیش میں اس کا خلاصہ ہوا ۔

گرفتار ملزمین کے پاس سے
1) 11 مختلف بینک کھاتوں کے ضبط کیے گئے چیک بکس اور پاس بکس
2) 25 مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز
3) 11 بناوٹ کمپنیوں کے ربڑ اسٹیمپس اور 03 اسٹیمپ پیڈز
4) ڈیبٹ/اے-ٹی-ایم کارڈز، کیو-آر کوڈ
5) بناوٹ کمپنیوں کے کاغذات و پین کارڈز برآمد ہوئے ہیں ان کی شناخت 1) امیت دلیپ راؤ کالے، عمر- 34 سال، پلاٹ نمبر 18، واٹوڈا روڈ، چیتنیشور نگر، واٹوڈا، ناگپور، رتیک شیلیش دھارگاوے، عمر – 25 سال، نیو اندرا ریپبلکن نگر، لائن نمبر 2، جریپٹکا، ناگپور ، 3) انیرودھ ستیش اوکے، عمر – 30 سال، پلاٹ نمبر 3564 اے/1، بدھ گیا بدھ وہار کے قریب، سرسوتی نگر، جریپٹکا، ناگپور کے طور پر ہوئی ۔ مذکورہ جرم میں مرکزی سرغنہ ملزم اور اس کے دیگر 02 ساتھی داروں کو گرفتار کرنے میں ساؤتھ سائبر پولیس تھانہ،ممبئی کو کامیابی ملی ہے۔ مذکورہ قابل ستائش کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ، ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

بہار کے ضلع بھوجپور میں ماں اور بیٹے کا قتل، بڑا بیٹا اور بہو حراست میں

Published

on

death

پٹنہ : بہار کے بھوجپور ضلع کے جگدیش پور تھانے کی حدود کے تحت ٹینڈونی گاؤں میں بدھ کی صبح ایک 60 سالہ خاتون اور اس کے 30 سالہ بیٹے کو ان کے گھر میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتولین اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر ان پر تیز دھار ہتھیاروں اور ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ ان کی لاشیں بدھ کی صبح گھر کے اندر سے ملی تھیں۔ مرنے والوں کی شناخت آنجہانی وشوامتر سنگھ کی بیوہ راموتی کنور اور اس کے چھوٹے بیٹے سنیل کمار سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ دوہرے قتل نے گاؤں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں ممکنہ جائیداد کے تنازعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے بڑے بیٹے دنیش کمار سنگھ اور اس کی بیوی شانتی دیوی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ دنیش کے ہاتھ پر چوٹ کا نشان بھی ملا ہے جس کی جانچ پڑتال کے حصے کے طور پر کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرین کی گردن، پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے متعدد زخم آئے ہیں۔

موقع سے ایک ہتھوڑا بھی برآمد ہوا ہے جس کا شبہ ہے کہ جرم میں استعمال کیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جگدیش پور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) آشیش کمار اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) روی کمار پولیس ٹیم کے ساتھ گاؤں پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران دنیش نے دعویٰ کیا کہ بدھ کی صبح تقریباً 1.30 بجے آٹھ نقاب پوش لوگ گھر میں داخل ہوئے جب اس کی ماں اور چھوٹا بھائی سو رہے تھے۔ اس نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں نے حملہ کرکے ان دونوں کو ہلاک کردیا اور انہیں بچانے کی کوشش میں اس کے ہاتھ پر چوٹ آئی۔ تاہم، پولیس اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق کر رہی ہے اور جرم میں اس کے ممکنہ ملوث ہونے کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت دنیش اور اس کی بیوی بھی گھر میں موجود تھے۔ پولیس ان حالات کا جائزہ لے رہی ہے کہ یہ حملہ کن حالات میں ہوا، خاص طور پر کسی اطلاع شدہ شور یا ہنگامے کی عدم موجودگی جس سے پڑوسیوں کو آگاہ کیا جا سکتا ہو۔

اس کے بعد دنیش نے ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن، ڈائل 112 سے رابطہ کیا، جس کے بعد جگدیش پور تھانے کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ جائے وقوعہ سے سائنسی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) ٹیم کو بھی بلایا گیا تھا۔ پولیس جائیداد کے تنازعہ سمیت تمام ممکنہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے اور حراست میں لیے گئے دونوں کنبہ کے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیش کار یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس قتل میں دیگر افراد بھی ملوث تھے۔ پولیس متوفی خاتون کی بیٹی کی آمد کا انتظار کر رہی ہے، جس کے بیان سے تفتیش کاروں کو خاندان کے بارے میں مزید تفصیلات اور جرم کے پیچھے ممکنہ محرکات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ اس واقعے نے ٹنڈونی گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑائی ہے، لواحقین اور رہائشیوں نے سفاکانہ دوہرے قتل پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بوریولی ایسٹ میں تجاوزات ہٹانے کی مہم مکمل، 27 تجارتی یونٹس مسمار

Published

on

ممبئی بدھ 4 نومبر 2026کو، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بوریولی ایسٹ میں سوامی وویکانند روڈ پر واقع زمین کے ایک ٹکڑے سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ زمین ” (بیسٹ) بس ڈپو کے لیے مختص ہے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 27 تجارتی یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ یہ تجاوزات تقریباً 3,400 مربع میٹر رقبے پر محیط اس پلاٹ سے ہٹائی گئیں جسے ‘ٹاؤن پلاننگ اسکیم-2’ کے تحت ‘پلاٹ نمبر 7بی، سٹی سروے نمبر 15’ کے طور پر شناخت کیا گیا ہےاور یہ جگہ ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) بس ڈپو کے لیے مختص ہے۔ یہ آپریشن بی ایم سی کے ‘آر-سینٹرل وارڈ’ (آر سینٹرل وارڈ) کی جانب سے انجام دیا گیا، جس میں انجینئرز کے علاوہ 70 کارکنان اور عملے کے ارکان شامل تھے۔ غیر قانونی تجارتی ڈھانچوں کو گرانے کے لیے دو جے سی بی مشینیں اور چار ڈمپر استعمال کیے گئے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان