Connect with us
Friday,19-December-2025

جرم

مالیگاؤں کی مالدہ کالونی میں شہریان کو بھیڑ بکری کی طرح پھینک دیا گیا ہے : (شان ہند)

Published

on

(خیال اثر)
مالیگاؤں شہر میں روڈ پر آباد شہریوں کو مرکزی سرکار کی جانب سے بنائی گئی ناکارہ کالونی بنام مالدہ گیارہ ہزار کالونی میں منتقل کیا گیا. سال ٢٠١٨ میں ساتھی بلند اقبال (گٹ نیتا مہا گٹھ بندھن اگھاڑی) نے مہا سبھا میں سوال اُٹھایا کہ مالدہ گیارہ ہزار کالونی کا پہلے اسٹکچرل آڈٹ کرایا جائے اُسکے بعد روڈ پر آباد شہریان کو منتقل کیا جائے.
ساتھی بلند اقبال کے جدا ہوجانے کے بعد اُن کی ہمشیرہ مہا گٹھ بندھن اگھاڑی گٹ نیتا، اپوزیشن لیڈر، جنتادل سیکولر کار گذار صدر شان ہند اپنے بھائی اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہریان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سرگرم ہے، اسی سوچ و فکر کے ساتھ شان ہند صاحبہ گذشتہ بدھ ١١ نومبر کو سلیم گڑبڑ، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، عبدالماجد، عمران جھوپے کے ہمراہ مالدہ کالونی کا دورہ کرکے مسائل کو سمجھتے ہوئے فوری طور سیکشن پمپ منگوا کر جگہ جگہ بیت الخلاء کا گندہ پانی صاف کروائی. اسی کے ساتھ کالونی میں رہائش پذیر لوگوں کو کہا کہ دیوالی کی تعطیل کے بعد صاف صفائی، جگہ جگہ چوک اپ جیسے مسائل کے حل کے لئے میونسپل کمشنر سے ملاقات کی جائے گی. اب جب کہ دیوالی کی تعطیل ختم ہوچکی تو اپوزیشن لیڈر شان ہند نے کالونی میں رہائشی لوگوں سے رابطہ کرکے اُن کو بلایا اور کالونی میں رہائش پذیر لوگوں کی تکالیف پر مبنی ٢ صفحات پر مشتمل لیٹر کارپوریشن کمشنر کو دیا، اور فوراً کالونی کے مسائل پر ایکشن لینے کی بات کو قبول کرتے ہوئے کل ١٩ نومبر بروز جمعرات شام چار بجے اپوزیشن لیڈر شان ہند کے ساتھ کارپوریشن آفیسران کے ہمراہ ہنگامی دورہ کیا جائے گا. آج کی کمشنر سے ملاقات میں شان ہند صاحبہ نے کمشنر سے کہا کہ ٢٠١٨ میں ساتھی بلند اقبال صاحب نے مہاسبھا میں کہا تھا کہ مالدہ کالونی کا پہلے اسٹکچرل آڈٹ کیا جائے موصوفہ نے کمشنر کو دیئے گئے لیٹر میں کہا کہ اسٹکچرل آڈٹ کی کاپی ہمیں دی جائے. آج کے وفد میں اپوزیشن لیڈر شان ہند کے علاوہ ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، کارپوریٹر اعجاز بیگ، شکیل بھائی، امتیاز بھائی، جاوید گلنار، سلیم گڑبڑ، کارپوریٹر سید سلیم، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری و مالدہ کالونی کے رہائشی افراد شامل تھے.

جرم

ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر : بارامتی کی ایک خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بیڈ میں تین مردوں نے ریپ کیا۔

Published

on

بیڈ (مہاراشٹر) : پولس نے کہا کہ پونے ضلع کے بارامتی کی رہنے والی ایک خاتون کو مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں تین مردوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا تھا اور چند روز قبل ایک خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم خاتون نے متاثرہ کو بیڈ ضلع کے امباجوگئی میں ایک آرٹ سنٹر میں نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ امباجوگئی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متاثرہ کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تاہم، متاثرہ کے پہنچنے کے بعد، خاتون اور دو دیگر مردوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی قصبے کے ایک لاج میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے عصمت دری کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی حال ہی میں اپنی ماں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی، جو فوراً امباجوگئی پہنچی، اپنی بیٹی کو بچایا، اور اسے بارامتی واپس لے آئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں بارامتی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے منگل کو امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

Published

on

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com