سیاست
پونہ کورونا کی دوسری لہر کے لئے تیار، میئر نے تمام شہریوں سے ماسک پہننے کی درخواست کی

اگرچہ اب پونے شہر میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن خطرہ ابھی تک ٹلا نہیں ہے۔ اگلے سال جنوری اور فروری کے مہینے میں کورونا کی دوسری لہر کا امکان ہے۔
کورونا سے بری طرح متاثر رہے، پونہ شہر میں پہلے ہی سے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ انتظامیہ پوری طرح سے مستعد ہے کہ اگر کورونا کی دوسری لہر آجاتی ہے تو اس کو بروقت قابو کیا جاسکے۔ پونے شہر کے میئر مرلی دھر موہول نے تمام شہریوں سے کورونا کی روک تھام کے لئے تمام اصولوں کی پاسداری کی درخواست کی ہے۔
وہ تاجر جو زیادہ دوڑنے والے ہیں، دوسروں کے گھروں میں کام کرنے والے ملازم، محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے یا سرکاری ملازمین، یہ تمام افراد کورونا کیریئر ہوسکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے، شہر میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ لہذا لوگوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مرلی دھر نے کہا کہ اگر ہم تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں تو کورونا پر قابو پانا آسان ہوگا۔
میئر مرلی دھر موہول نے کہا کہ آنے والے وقت میں پونے شہر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے اس کے لئے مکمل تیاری کرلی ہے۔ سب کو اس لڑائی میں حصہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جیت سکیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر میں سوپر اسپیڈر لوگوں کی شناخت کرنے اور ان کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو پولیٹن بلدیہ سمیت ضلعی پنچایتوں کو بھی چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ راجو میں کورونا کی ایک اور لہر کے آنے کا امکان ہے، لیکن ایسا ضروری نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو انتظامیہ اس کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ راجیش ٹوپے نے کہا کہ کورونا کی ویکسین تقسیم کرنے کی تیاریاں بھی زور سے شروع ہو رہی ہیں۔ پہلی فرنٹ لائن کورونا واریئرز کو دی جائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
وانکھیڈے کا کاشف خان اور راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ واپس

ممبئی : این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایس نے فلم اداکار راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف داخل ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان دیشمکھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کر نے کے ساتھ اس سے 11.55 لاکھ کا ہرجانہ بھی طلب کیا تھا، ذاتی نوعیت کی بنیاد پر وانکھیڈے نے یہ کیس واپس لیا ہے۔ شکایت واپسی پر کاشف علی خان نے کہا کہ ہماری ثالثی ہوچکی ہے، آپسی اختلاف کے بجائے ہمارے پوشیدہ دشمنوں کے خلاف ہم لڑائی لڑے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میں سمیر وانکھیڈے کی بہن یاسمین وانکھیڈے کے کیس کی پیروی کی ہے، اور سابق وزیر نواب ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی داخل کیا ہے۔
سمیروانکھنڈے نے کورڈیلیا کروز کیس میں شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو گرفتار کیا تھا اور اس کیس میں گرفتار منمون دھمیچا کے وکیل کاشف علی خان نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف اپنے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا ذرائع پر قابل اعتراض اور نازیبا تبصرہ کئے تھے جس کے بعد وانکھیڈے نے ان پر ہتک عزت کا کیس داخل کیا تھا،اور اسی پوسٹ کو راکھی ساونت نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔چونکہ راکھی ساونت کے کئی معاملہ کی پیروی کاشف علی خان ہی کر رہے ہیں اس لئے وانکھیڈے نے دونوں کے خلاف مقدمہ داخل کیا تھا، لیکن اب وانکھیڈے نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ کیس واپس لے لیا ہے۔ کیس واپسی کیلئے عدالت نے فریقین کو حاضر رہنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں وانکھیڈے نے کہا کہ کاشف علی سے ان کی ثالثی ہوگئی ہے اور اس افہام و تفہیم کے بعد وانکھیڈے نے کیس واپس لے لیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
شرابی ڈرائیوروں کے خلاف پولس کارروائی، سات مقدمہ درج

ممبئی : ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب پی کر ڈرائیورنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی کارروائی کی ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے والوں پر دفعہ 125 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 8 اپریل کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں پر بھارتیہ نیائے سہتا بی این ایس 2023 دفعہ 125 کے تحت 7 مقدمہ درج کیا گیا، ساتھ ہی ان ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ میں ٹریفک پولیس نے ساگر پربھاکر 27 سالہ تھانہ، دلیپ سبھاش یادو 28 سالہ مجگاؤں، راکیش شیواجی راٹھوڑ 22 کف پریڈ ممبئی، رحیم شیخ 30 بیلا پور نئی ممبئی، سرجیت سنگھ 26 ساکی ناکہ، پرکاش یشونت 39 کاجو پاڑہ بوریولی، اجئے کمار رام شنکر سنگھ 40 جوگیشوری ساکن پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا کیس درج کیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران شراب پی کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرہ میں ڈالنے والے ان ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کر کے اس پر قدغن لگانے کی سعی کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے، اور اسی مناسبت سے کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ۵۰ کروڑ روپے کی منشیات ڈرگس تباہ

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ۱۰۰ دنوں کے پروگرام کی مناسبت سے ممبئی پولس کے انسداد منشیات سیل اے این سی نے ممبئی میں درج ۱۳۰عدالتی کیس ضبط شدہ ۵۳۰ کلو وزن ۴۴۳۳ کو ڈین بوتلیں کل ۵۰ کروڑ مالیت کی منشیات کو ضائع اور تباہ کیا گیا۔ یہ کارروائی مہاراشٹر سرکار کی منظور شدہ ویسٹ مینجمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی تلوجہ پنول رائے گڑھ میں مکمل کی گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری، جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم کی ایما پر کی گئی ہے ستیہ نارائن چودھری کمیٹی کے صدر بھی ہے اور یہ کارروائی اے این سی کے ڈی سی پی شیام گھاگھے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا