Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں جلوس عید میلاد النبی ﷺ کے متعلق سنی جمیعت علماء کا مشورتی اجلاس

Published

on

(خیال اثر)
سرورکائنات کا جشن ولادت قریب تر ہے۔ دنیا بھر میں کورونا جیسی خطرناک وبائی بیماری کی وجہ سے عوامی ہجوم یا تقریبات منتخب کرنے پر سبھی ممالک کی حکومتوں نے پابندی عائد کررکھی ہے۔ ہندوستانی مسلمان زائد از ایک صدی کے جشن عید میلاد النبی انتہائی تزک و احتشام سے مناتے آئے ہیں لیکن حالیہ وقت میں مرکزی و ریاستی حکومتوں نے نئی رہنمایانہ پالیسی ظاہرکرتے ہوئے ایسی ہر تقریب اور جشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔ارباب حکومت نے واضح کیا ہے کہ ممبئی خلافت ہاؤس سے نکلنے والے جلوس عید میلاد النبی کے لیے ایک ٹرک پر صرف اور صرف دس آدمی موجود رہیں گے اور وہ بھی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رہنمایا اُصولوں کی پاسداری کے پابند رہیں گے۔ اُمت مسلمہ نے سارے تہوار یا تقریبات کرونائی وباء کی وجہ سے محدود پیمانے پر منعقد کیا تھا۔ جشن عید میلادالنبی پر حکومت کے واضح خطوط کی وجہ سے بے چینی و اضطرابی کیفیت کا طاری ہونا اُمت مسلمہ کی سرورکائناتؐ سے عقیدت کا مظہر ہے یہی وجہ ہے کہ آج مورخہ 26 اکتوبر بروز پیر بعد نماز ظہر آل انڈیا سنی جمعتہ العلماء مالیگاؤں کی جانب ایک ہنگامی مٹینگ خانقاہ کاملیہ حسین سیٹھ کمپاؤنڈ میں منعقد کی گئی. قاضی شہر حضرت علامہ مفتی واجد علی یارعلوی کی صدارت میں منعقدہ مٹینگ میں جشن اور جلوس جشن عید میلاد النبی ﷺ کے تعلق سے غور خوض کیاگیا. اسی طرح فرانس میں ہمارے آقا ﷺکا جو گستاخانہ کارٹون بنایا گیا. اور وہاں کی پاگل حکومت اور وہاں کے صدر نے جس طرح اس کا کارٹون کو بلڈنگوں اور چوراہوں پر لگانے کی بات کررہے ہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور یہ طے کیا گیا 30 اکتوبر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منایا جائے. اس ہنگامی مٹینگ میں حضرت مولانا عبدالحئ نسیم القادری . الحاج محمد یوسف الیاس سیٹھ. قاری ہارون رضوی. حافظ سراج رضوی. صوفی نورالعین صابری. عرفانی آمدنی. سیٹھ اکبر اشرفی. صوفی مختار احمد شمشی. جاوید انور. رئیس رضوی. نصیر احمد انصاری. حاجی محمد رضوی. عقیل کرانتی صاحبان شریک تھے .اس موقع پر آل انڈیا سنی جمعتہ العلماء مالیگاؤں کی جانب سے گذارش کی گئی کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر غریبوں یتیموں مسکینوں کی مدد کریں اور ہاسپٹل میں مریضوں کو پھل فروٹ تقسیم کریں-

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com