Connect with us
Wednesday,12-August-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی جانب سے شان ہند نے کیا دو اہم اعلان

Published

on

(خیال اثر)
ساتھی نہال احمد 65 سالہ بزرگ (مرد و خواتین)، بیوہ، طلاق شدہ، معذور و سنجے گاندھی نِرادھار یوجنا سے ملنے والے فائدے مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی معرفت شہریان کو دلانے کا کام کیا کرتے تھے. ساتھی نہال احمد کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مذکورہ سنگھٹنا کی معرفت ساتھی بلند اقبال مستحقین کو اُن کا حق دلانے کا کام کیا کرتے تھے. ساتھی بلند اقبال کے وصال کو ایک سال ہوگیا اور اِن غریب مستحقین کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی جس کا نتیجہ یہ رہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے سرکاری بھتہ مستحقین کو نہیں مل رہا ہے اور اسی کے ساتھ 8، 10 مہینوں سے نئے عریضے کرنے والوں کے اب تک عریضے منظور نہیں کئے گئے. جنتادل سیکولر کارگذار صدر شان ہند نہال احمد نے لوگوں کی تکالیف کو سمجھتے ہوئے آج شام 5 بجے جنتادل آفس پر مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی میٹنگ بلوائی جس میں بڑی تعداد میں 65 سالہ بزرگ مرد و خواتین نیز بیوہ، طلاق شدہ و معذور افراد نے شرکت کئے. میٹنگ شان ہند کی صدارت میں ہوئی. شان ہند نے میٹنگ میں تمام باتیں سمجھنے کے بعد عوام سے یہ وعدہ کیا کہ میں میرے لیڈر ساتھی نہال احمد کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مستحقین کو حق دلانے کیلئے پیش پیش رہوگی. ساتھ ہی صدر صاحبہ نے اعلان کیا کہ ایسے افراد جو بیوہ ہو یا 65 سالہ بزرگ (مرد و خواتین) اُن کے نئے فام بھرنے کا کام جنتادل آفس سے پیر کے دن سے روزانہ صبح 11 سے 1 بجے تک چالو رہے گا. اور جن لوگوں نے فارم بھر چکے اور اب تک اُن کے فارم کو منظوری نہیں ملی ایسے افراد فارم بھرنے کی پاؤتی لے کر بدھ کے دن شام 4 بجے پرانت آفس پہنچ کر عوامی طاقت سے فارم منظور کرانے کی کوشش میں شامل ہوں
آج کی میٹنگ میں شان ہند نہال احمد، ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، کارپوریٹر منصور شبیر، سہیل عبدالکریم، ہارون ماسٹر، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا ذمہ دار اشتیاق احمد للو، اور کتاب النساء، صغرہ بی، زہرہ خالہ، ریحانہ آپا، وغیرہ شامل تھے.
نوٹ : مزید معلومات کیلئے اشتیاق احمد للو 7972646364 اور ہارون ماسٹر 9326415034 ذمہ داران سے رابطہ کریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

Published

on

ARRESTED..8

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

Published

on

arrested...-1

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پولیس کی کارروائی کے دوران سانتا کروز نقب زنی کا معمہ حل، چوری کی رقومات بینک میں جمع کرنے والے کا بھی خلاصہ، ایک گرفتار

Published

on

Arrest...8

ممبئی : سانتا کروز علاقہ میں نقب زنی کے معمہ کو حل کر کے پولیس نے 76.36 لاکھ روپے کی نقدی سمیت دیگر زیورات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانتا کروز علاقہ میں 20 جون سے 27 جون کے درمیان جوہو تارہ روڈ پر واقع ایک گھر کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چوری نے نقب زنی کے غرض سے داخلہ لیا اور یہاں الماری میں موجود زیورات نقدی اور سونے کے بسکٹ لے کر فرار ہوگیا, اس معاملہ میں پولیس نے ٹیکنیکل تفتیش کے دوران ملزم چندن کملیش مکھیا 26 سالہ دربھنگہ ساکن کو گرفتار کیا کرلیا اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے مبئی میں حاضر کیا گیا اس معاملہ میں مزید مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم کی مدد سے چور نے اپنے شناسا کیلاش شاہ کو رقم اور چوری کا مال سے زمین خریدنے کو کہا تھا اس لئے کیلاش شاہ نے نقدی رقم جمع کی اور اسے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کیلاش شاہ نے چوری کی رقم 46.31 لاکھ روپے جمع کی ہے اس لئے اسے نوٹس دیا ہے۔ پولیس نے 200 گرام سونے کے زیورات رولیکس کمپنی کی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کے ایڈیشنل کمشنر ابھینو دیشمکھ ڈی سی پی موہیت کمار گرگ کی رہنمائی میں انجام دی گئی, جبکہ سانتا کروز کے سنیئر پولیس انسپکٹر دتاترے مسویکر نے اس چوری کے معمہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان