Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

’بزمِ صدف انٹرنیشنل لٹریری فورم آف ویمن‘ کا قیام دیرینہ خواب کی تکمیل۔ شاہدہ حسن

Published

on

عالمی خواتین انجمن’بزمِ صدف انٹرنیشنل لٹریری فورم آف ویمن‘ کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی صدر محترمہ شاہدہ حسن نے بزمِ صدف انٹرنیشنل کے دیرینہ اس خواب کی تکمیل گذشتہ دنوں ہوئی ہے جب اس کا باضابطہ قیام کا اعلان کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے خواتین انجمن کی تاسیسی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں اختصار کے ساتھ بزمِ خواتین کو زیادہ موثر اور سرگرم بنانے کے لیے بعض کارآمد مشورے پیش کیے۔
تنظیمِ خواتین کی جنرل سکریٹری ڈاکٹر افشاں بانو نے آغاز میں اس تنظیم کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی عالمی حیثیت کے پیش نظر کسی بین الاقوامی خواتین ادبی انجمن کی واقعتا ضرورت تھی۔ دنیا میں ادبی رویوں کی تبدیلی اور عالمی سطح پر زبان و ادب کے نئے مسائل کے پیش نظر یہ لازم ہے کہ ایسے ادارے وجود میں آئیں۔انھوں نے دنیا بھر کی خواتین فن کاروں کے اُن مسائل کا ذکر کیا جن کے سبب ان کی تحریروں کی توسیع و اشاعت میں بہت طرح کی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔
بزمِ صدف کے چیرمین شہاب الدین احمد نے ’بزمِ صدف:ایک مشن‘موضوع کے پیش نظر خواتین کی اس انجمن کے اہداف طے کرنے کے لیے مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ کتابوں کی طباعت و اشاعت اور اپنی تخلیقات کی عالمی تشہیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے بزمِ صدف کی اشاعتی سرگرمیوں سے آپ تمام لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
بزمِ صدف کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے تنظیمِ خواتین کی ضرورت کے موضوع پر اپنا کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انھوں نے اردو کی ادبی تاریخ میں خواتین کی گوناگو ں خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اس تنظیم کے مستقبل شناس ہونے اور مختلف انداز کے کاموں کو انجام دینے کے لیے آگے آنے کی ذمہ داری اٹھانے کی گزارش کی۔
پروگرام کا افتتاح بزمِ صدف کے سرپرستِ اعلی محمد صبیح بخاری نے کیااور مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر ارتضیٰ کریم(دہلی)، باصر سلطان کاظمی(برطانیہ) اور ضامن جعفری (کینیڈا) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت ڈاکٹر افشاں بانو نے کامیابی کے ساتھ کی۔ اس پندرہ ممالک کی خواتین جن میں شاعر، نقاد،افسانہ نگار، محقق اور ادب کی مختلف اصناف میں خدمات انجام دینے والی اہلِ قلم اس میں شامل تھیں۔
دوبئی میں مقیم بزمِ خواتین کی پروگرام کوآرڈینیٹر محترمہ عائشہ شیخ آشی کی نظامت میں خواتین کا یہ عالمی مشاعرہ شروع ہوا۔
محترمہ تہمینہ راو
دل ٹوٹا ایسے، کرچیاں ہاتھوں میں رہ گئیں
گھر اس کے بعد مجھ سے سنبھالا نہیں گیا
رفعت جہاں
دل کوئی آیا لے کے رفعتِ جاں
کوئی بیٹھا رہا غبار لیے
ڈاکٹر ثروت زہرا
ثواب کی دعاؤں نے گناہ کردیا مجھے
بڑی ادا سے وقت نے تباہ کردیا مجھے
ڈاکٹر وفا یزدان منش
ایک ہی لمحے میں مجھ کو سوچ نے بھٹکا دیا
یعنی میری زندگی کا ایک ہی لمحہ غلط تھا
امرینہ قیصر
یہ فیصلے بھی بہت کٹھن ہیں تمھی بتاؤ کہ کیا کروں میں
تمھاری عادت ہے کڑھتے رہنا تو میری عادت ہے مسکرانا
تمھیں خوشی تو کبھی نہ ہوگی،جفا کروں یا وفا کروں میں
فریدہ نثار انصاری
سجا کر آنکھ میں آنسو، گلِ ایثار لائی ہوں
میں اب برقِ تپاں سے مانگ کر رفتار لائی ہوں
عنبرین صلاح الدین
اس کا موڈ بھی ایک پہاڑی رستہ ہے
اگلے موڑ پہ جانے کیسا منظر ہو
سمیعہ ناز ملک
خدا نے میری بینائی کو کچھ ایسا ہنر بخشا
میں آنکھیں بند کر کے بھی نظارہ دیکھ سکتی ہوں
ڈاکٹر افشاں بانو
ایسا کوئی کہاں جسے تم سا بتائیں ہم
دل میں بسا کے جس کو غزل گنگنائیں ہم
ڈاکٹر عشرت معین سیما
فصیل رنجش کی آسماں تک کھڑی ہوئی ہے
سو اس کے سینے میں خشتِ گریہ گڑی ہوئی ہے
تسنیم حسن
جو نام لکھ کے درختوں پہ بھول جاتے ہیں
وہاں پہ شاخوں کے سائے اداس ہوتے ہیں
ہ جہاں جعفری حجاب
گئے پردیس تھے تم دھن کمانے
حویلی اپنی کُٹیا کو بنانے
مگر اب خود سنہری قید میں ہو
کہ تم نے کھو دیے اپنے ٹھکانے
حمیرا رحمان
ادھار مانگی ہے کچھ سال زندگی ہم نے
زمیں پہ رہتے ہوئے آسماں کا حصہ ہیں
شاہدہ حسن
میں ٹوٹتے اور بکھرتے رشتوں کو جوڑنے میں مگن ہوں لیکن
ہے یہ بھی سچ کہ مجھی کو مجھ سے ملانے والا کوئی نہیں ہے
اس پروگرام میں اردو ادب و تنقید کی معتبر آواز پروفیسر مظفر حنفی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔
محترمہ شاہدہ حسن نے مظفر حنفی کو یاد کرتے ہوئے اپنی غزل کا ایک شعر انھیں نذر کیا:
دیے لگاتار بجھ رہے ہیں تو بڑھ گیا ہے بہت اندھیرا
چراغ سے اب چراغ شاید جلانے والا کوئی نہیں ہے
اس کے علاوہ کلکتہ سے محترمہ شبانہ آفرین جاوید، موریشس سے ڈاکٹر نازیہ بیگم جافو، بنگلہ دیش سے محترمہ حفصہ اختر اور لکھنؤ سے محترمہ غزال ضیغم نے اختصار کے ساتھ اپنے خیالات اور ادارے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com