Connect with us
Tuesday,09-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

متعدد مرتبہ حتمی بحث ہونے کے باوجود فیصلہ دینے سے قبل ججوں کو ٹرانسفر کردیا گیا، گلزار اعظمی

Published

on

gulzar azmi

ممبئی 16 اکتوبر
اترد یش کے شہر ورانسی میں واقع مشہور سنکٹ موچن مندر میں 2006میں ہوئے دہشت گردانہ واقعہ جس میں 28افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے مقدمہ کے اکلوتے ملزم مفتی ولی اللہ کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے، گذشتہ کل جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کے روبرو ضمانت عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی جس کے دوران جمعیۃ علماء کی جانب سے مقرر کیئے گئے وکیل عارف علی نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں تمام سرکاری گواہوں کے بیانات کا اندراج مکمل ہوچکا ہے نیز فریقین کی جانب سے متعدد مرتبہ حتمی بحث بھی کی گئی لیکن فیصلہ ظاہر کرنے سے قبل ہی ججوں کو منتقل کردیا گیا جس کی وجہ سے مقدمہ ختم نہیں پارہا ہے لہذا ملزم کو ضمانت پررہا کیا جائے۔
ایڈوکیٹ عارف علی نے عدالت کو مزید بتایاکہ گذشتہ دو دسالوں سے اس مقدمہ میں کوئی کا پیش رفت نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملزم ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہوچکا ہے اور اس کے اہل خانہ بھی مایوس ہوتے جارہے ہیں اور دفاعی وکلاء بھی کئی بار حتمی بحث کرچکے ہیں لیکن ججوں کی منتقلی کی وجہ سے مقدمہ فیصل نہیں ہوپارہا ہے۔
ایڈوکیٹ عارف علی کی بحث سماعت کرنے کے بعد تین رکنی بینچ نے نچلی عدالت سے رپورٹ طلب کی ہیکہ آیا ابتک اس معاملے میں کیوں فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ عدالتی ریکارڈ سے لگ رہا ہیکہ متعدد مرتبہ حتمی بحث ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے اپنی سماعت ملتوی کردی۔
اس ضمن میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزم مفتی ولی اللہ کے معاملے میں تمام سرکاری گواہوں کی گواہی مکمل ہوچکی تھی اور استغاثہ اور دفاع کی حتمی بحث کا اختتام بھی ہوچکا تھا بس فیصلہ کا انتظار تھا لیکن سیشن جج کے اچانک تبادلے سے معاملہ التوا ء کا شکار ہوگیا جس کے بعد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا جس پر عدالت عظمی نے نچلی عدالت سے رپورٹ طلب کی ہے۔
گلزار اعظمی نے معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ7مارچ 2006 سنکٹ موچن مندر میں شام چھ بجے بم دھماک ہوا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ ورانسی ریلوے اسٹیشن پر ہوا تھا جبکہ ایف آئی آر کا اندراج بم دھماکوں کے دوسرے دن یعنی کے8/ مارچ کو پولس اسٹیشن لنکا میں سب انسپکٹر سمرجیت کی فریاد پر درج ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مفتی ولی وللہ کو 5/ اپریل 2006ء کو لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر مندر میں بم دھماکہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعات 304,302,307,324 اور آتش گیر مادہ کے قانون کی دفعات 3,4,5 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ملزم ولی وللہ کے خلاف دو مقدما ت کا اندراج کیا گیا تھا جن کے نمبر 1786/2006اور 815/2011 ہیں جو زیر سماعت ہیں۔
سال2011ء میں غازیہ آباد کی خصوصی عدالت نے دونوں مقدمات کو یکجہ کرکے مقدمہ کی سماعت کا آغاز کیا،دوران مقدمہ ملزم کے خلاف گواہ دینے کے لیئے استغاثہ نے 48/ گواہوں کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : میگھواڑی، لال باغ، پریل علاقوں میں اسکولوں اور تفریحی میدانوں کے لیے مختص پلاٹوں پر تعمیرات کی بے دخلی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی کارروائی

Published

on

Demuletion

ممبئی : میونسپل کارپوریشن کے ایف (جنوبی) ڈویژن کی طرف سے کی گئی ایک جرات مندانہ کارروائی میں، میگھواڑی، لال باغ، پریل علاقوں میں اسکولوں اور تفریحی میدانوں کے لیے مختص پلاٹوں پر 4 تعمیرات کو آج (9 جون 2026) کو بے دخل کر دیا گیا۔ مذکورہ پلاٹوں کو خالی کرانے کے لیے گزشتہ 12 سال سے کوششیں جاری تھیں۔ اس کے ساتھ ہی میگھواڑی، لال باغ، پریل اور کالا چوکی علاقوں کے 50 ہزار سے زائد شہریوں کے لیے تفریحی میدان کھل جائیں گے۔

ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) ڈاکٹراشونی جوشی، ڈپٹی کمشنر (زون-2) پرشانت ساپکلے کی رہنمائی میں، یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر (ایف ساؤتھ زون) وروشالی انگولے کی قیادت میں کی گئی۔ ڈیولپمنٹ پلاننگ پلان -2034 کے مطابق، میگھواڑی، لال باغ، پریل اور کالاچوکی علاقوں میں خالی اراضی نمبر 1/118، 1بی/118، 2/118، 3/118، 4/118 اور 7/118 کو تفریحی میدان اور میونسپل اسکول کے طور پر عوامی مقاصد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس پلاٹ کا کل رقبہ 7 ہزار 872.14 مربع میٹر ہے۔ جن میں سے 13 خالی پلاٹ ہولڈرز تقریباً 274 مربع میٹر کے رقبے پر رہائش پذیر تھے۔ مذکورہ کرایہ داروں کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن ہولڈرز کو میونسپل کارپوریشن کی مروجہ پالیسی کے مطابق مقامی ریڈی ریکنر ریٹ کے مطابق متبادل فلیٹ یا مالی معاوضے کا انتخاب کرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ اس کے مطابق، انہیں متعلقہ تعمیرات کو خالی کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔ان 13 تعمیرات میں سے 07 تعمیرات کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ تاہم باقی ماندہ 06 تعمیرات کی بے دخلی کی کارروائی جلد کی جائے گی۔ مذکورہ پلاٹ کو خالی کرانے کے لیے گزشتہ 12 سال سے کوششیں جاری تھیں۔ اس کے ساتھ ہی تفریحی میدان میگھواڑی، لال باغ، پریل اور کالا چوکی علاقوں کے 50 ہزار سے زیادہ شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

تجاوزات کے خاتمے کے لیے 02 جے سی بیز، 01 ڈمپر، 01 ایمبولینس اور دیگر آلات کی مدد سے یہ بے دخلی کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران میونسپل کارپوریشن کے 45 افسران و ملازمین کے ساتھ مناسب پولیس فورس تعینات کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پونہ میونسپل کارپوریشن کی ۹ مذہبی مقامات کے خلاف انہدامی کارروائی، حالات کشیدہ لیکن امن برقرار، پولس سیکورٹی سخت ۴ افراد زیر حراست

Published

on

JCB

ممبئی مہاراشٹر میں غیر قانونی مذہبی مقامات منادر اور مساجد کے خلاف انتظامیہ نے کاروائی تیز کردی ہے۔ پونہ کے چکھلی پمپڑی چنچوڑ میں ۹ مذہبی مقامات منادر اور مساجد پر انہدامی کارروائی کے دوران یہاں واقعہ چشتیہ مسجد پر انہدامی کارروائی کے دوران پر پولس پر پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے, پولس نے حالات کو قابو میں کرتے ہوئے ۴ افراد کو زیر حراست لیا۔ اب حالات پرامن ضرور ہے, لیکن کشیدگی برقرار ہے پولس نے یہاں اضافی بندوبست بھی تعینات کردیا ہے۔ پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن نے ۹ مئی کو رات 02:30 سے ​​5.30 بجے تک چکھلی پولیس اسٹیشن کے تحت کدل واڑی، چکھلی میں غیر مجاز تعمیرات کو بے دخل کرنے کی کارروائی کی۔ مذکورہ غیر مجاز بے دخلی کی کارروائی میں پانچ مساجد اور پانچ مندروں، مذہبی مقامات پر کارروائی کی گئی ہے۔

غیر مجاز تعمیرات کے 10 مذہبی مقامات مندر اور مسجدوں میں مسجد نعیم گروپ نمبر 692، وسوا چوک چکھلی آر سی سی پترشیڈ 12 میٹر x 30 میٹر، مسجد ابوہریرہپلاٹ نمبر 879، نیرہ پٹرول پمپ کے قریب، کدلواڑی، چکھلی آر سی سی(جی) + پہلی منزل کا کاغذی شیڈ 8m × 20m، چشتیہ مسجدگروپ نمبر۔ 878/879، نائرہ پیٹرول پمپ کے بالمقابل، کدلواڑی، چکھلی آر سی سی + لیٹر شیڈ (جی+1) 22m x 12m آر سی سی 32m x 18m لیٹر شیڈ، حضرت شبیر بخاری بابا درگاہ- لاٹ نمبر 896، نزد موہنیشور مہادیو مندر روڈ، کدلواڑی، چکھلی پونے پترشیڈ 2m X 2m،رائل کالونی مسجد گروپ نمبر۔ 903، 904، کستوری فلورا کے بالمقابل، کدلواڑی، چکھلی پونے پتراشیڈ 6 میٹر x 12 میٹر اورشری کاشی کا گروجی مندر موئی پل کے قریب، چکھلی گاؤں آر سی سی(جی) 2.5m X 2.5mشری وٹھل رکمنی مندر – چکھلی اکورڈی روڈ، چکھلی آر سی سی(جی) 2.5m x 2.5m، شری تلجا بھوانی مندر – Sec.No. 16، فائر اسٹیشن کے قریب، چکھلی آر سی سی(جی)، پترا شیڈ 18mx18m سے اوپر،شری ویروبا مندرگروپ نمبر 824، سدھی ونائک اسپتال کے قریب، یادو نگر، چکھلی آر سی سی(جی) 2mx2m

شری ہنومان مندر – گروپ نمبر 908، پدروستی، چکھلی اینٹوں کی تعمیر (جی) 3m x 3m شامل ہے۔ ایک مقام کو چھوڑ کر باقی نو مقامات پر انہدامی کارروائی کو پرامن طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے, جبکہ اس انہدامی کارروائی کے دوران چشتیہ مسجد پر کارروائی کے دوران تشدد پھوٹ پڑا اور پولیس پر پتھراؤ کی واردات انجام دی گئی۔ چشتیہ مسجد گروپ نمبر 878,879 نائرہ پیٹرول پمپ بالمقابل کدلواڑی، چکھلی پترا شیڈ نکالنے کے دوران، کچھ افراد نے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا اور آپریشن کرنے والے افراد پر پتھراؤ کیا۔

مذکورہ پتھراؤ اندھیرے میں اچانک ہوا اور جس میں تین سے چار پولیس والوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ چار سے پانچ پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پتھراؤ کرنے والوں میں تھانہ چکھلی نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس پمپری چنچواڑ نے جائے وقوعہ پر حالات پر قابو پالیا اور جائے وقوعہ پر پولیس کارروائی کی اور چار لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ بے دخلی کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ یہ کارروائی ساڑھے پانچ بجے تک مکمل کرلی گئی ہے۔ چشتیہ مسجد کدلواڑی کے علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فساد مخالف دستہ کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولس نے اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر نگرانی بھی شروع کردی ہے اور شرپسندوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے, پتھراؤ کی واردات میں مزید کتنے افراد شریک تھے, اس کی جانچ بھی جاری ہے۔ پولس نے اس معاملہ میں مزید نامعلوم ملزمین کی گرفتاری سے بھی انکار نہیں کیا ہے محلہ کمیٹی اور امن کمیٹی کی میٹنگ بھی شروع ہے علاقہ میں امن وامان برقرار ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں دیویندر فڈنویس کا اہم فیصلہ, محروم سابقہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری

Published

on

CM-Fadnavis

ممبئی : ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی, جس میں بقیہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری دیدی گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ دیویندر فڑنویس ایکناتھ شندے سنیترا پوار نے کابینہ کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ لیا۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ, ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کابینہ کے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ (مہاراشٹر حکومت) کابینہ اجلاس میں کسانوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وہ کسان جو پچھلی قرض معافی اسکیم سے محروم تھے, اب انہیں بھی قرض معافی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں, بہت سے کسان 2017 اور 2019 کی قرض معافی میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔ ان کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ دلانے کے لیے بار بار مطالبہ کیا جا رہا تھا لہذا، آج ریاستی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں 5 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے, جو 2017 اور 2019 کے قرض معافی سے محروم تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان