Connect with us
Thursday,31-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیونڈی ٹریفک پولیس کی انسانیت نوازی، 2 دن سے بھوکے مزدور خاندان کو کھانا، کپڑا دلایا اور اتر پردیش جانے کے لئے کرایہ، راستہ کے اخراجات دے کر معاونت کی

Published

on

بھیونڈی: غریب، لاوارث اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے میں بھیونڈی کی پولیس ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے انسانیت کی مثال قائم کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ واضح ہو کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس نے بھی ایسے تمام علاقوں میں غریبوں اور مزدوروں کو کھانا فراہم کرنے کا کام کررہی تھی جس پر لوگ کبھی توجہ دینے سے بھی قاصر تھے۔ اسی طرح کلیان ناکہ ٹریفک پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر اور ان کے عملہ نے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے دو دنوں کے بھوکے ایک غریب مزدور خاندان کو کھانا کھلایا، تمام لوگوں کو نئے کپڑے دیئے اور کورونا کے اثرات سے محفوظ رہنے اور اس کی وجہ سے انہیں اتر پردیش کے غازی پور جانے کے لئے کرایے کے ساتھ ہی راستے کے اخراجات کے لئے بھی رقم دی ہیں۔
واضح ہو کہ اترپردیش کے غازی پور واقع محمد آباد کے ربانی خان کو کوئی شخص گاڑی پر ڈرائیونگ کرنے کے لئے بھیونڈی لے کر آیا تھا۔ ربانی خان غازی پور سے اپنی اہلیہ اصغری خان اور 2 بچوں کے ساتھ غازی پور سے بھیونڈی آگئے تھے۔ انہوں نے سوچا تھا کہ پاورلوم صنعت کے شہر بھیونڈی میں ڈرائیونگ کرکے وہ بہتر ڈھنگ سے اپنے کنبہ کی پرورش کرسکے گا لیکن انہیں یہ گمان بھی نہیں تھا کہ وہ کسی فریب کا شکار ہو جائیں گے۔ وہ بھیونڈی کے کلیان ناکہ واقع فلائے اوور کے نیچے اپنے اس شناسا شخص کا انتظار کررہے تھے جس نے انہیں ڈرائیونگ کرنے کے لئے بھیونڈی بلایا تھا۔ وہ شخص کلیان ناکہ پر ان سے ملنے کے لئے آیا اور ان کے کنبے کو کھانا کھلانے کے لئے ان سے ہی 200 روپے لے کر گیا لیکن وہ دوبارہ واپس نہیں آیا۔ ان کے پاس مزید پیسہ نہیں تھا جس سے کہ وہ کچھ خرید کر کھاسکیں اگر کوئی وڑا پاؤ وغیرہ دے دیتا تھا تو وہ کھا لیتے تھے۔
وہ دو دن سے بھوکے تھے نہ تو انہوں نے کچھ کھایا تھا اور نہ ہی ان کی اہلیہ اور بچوں نے کچھ کھایا تھا۔ ان کے بال بچے بھوک سے تڑپ رہے تھے ایسے میں انہیں کچھ بھی نہیں سوجھ رہا تھا جس کی وجہ سے وہ براہ راست کلیان ناکہ ٹریفک پولیس کے دفتر میں پہنچ گئے اور وہاں کرسی پر بیٹھے، سینئر پولیس انسپکٹر راجیندر مائنے سے کام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحب مجھے کوئی کام دلا دیجئے۔ سینئر پولیس انسپکٹر راجیندر مائنے کو جب ان کی درد بھری کہانی کی علم ہوا تو انہیں ان کی حالت پر ترس آیا۔ انہوں نے فوراً سب سے پہلے کھانے کا انتظام کرکے انہیں کھانا کھلایا اور راجیندر مائنے سمیت ان کے عملے نے مل کر ان کے لئے اور ان کی اہلیہ اور بچوں کے لئے کپڑا منگوایا۔ سینئر پولیس انسپکٹر پولیس انسپکٹر راجیندر مائنے نے بتایا کہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ کورونا کے اثرات کا دور شروع ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی اور اپنے کنبہ کی حفاظت کے لئے اترپردیش واپس چلے جانا چاہئے۔ راجیندر مائنے، ان کا عملہ اور سماجی کارکن اختر مومن نے انہیں گھر جانے کے لئے دو ہزار روپے نقد رقم دی۔ سینئر پولیس انسپکٹر مائنے نے بتایا کہ تفتیش کے لئے انہیں شانتی نگر پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے جہاں سے انہیں غازی پور روانہ کردیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

دیونار ڈپو کے قریب جیل کے لیے مختص 65 ایکڑ اراضی پر آرٹس، کامرس، سائنس اور انجینئرنگ کالج کے قیام کا مطالبہ : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

‎ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر کو ایک خط لکھ کر دیونار ڈپو کے قریب بی ایس این ایل کی 65 ایکڑ اراضی پر آرٹس، کامرس، سائنس اور انجینئرنگ کالج قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فی الحال یہ زمین جیل کے لیے مختص ہے، لیکن اعظمیٰ نے اسے تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب کرانے کی درخواست کی ہے۔

‎اعظمی نے خط میں بتایا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بڑی تعداد میں کچی آبادی اور مسلم آبادی ہے اور یہاں کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بہت محدود ہیں انہوں نے بتایاکہ اس مسئلہ پر کئی بار ایوان ودھان سبھا میں محکمہ میں کالج کی قیام کے لیے آواز اٹھائی ہے، لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ جیل اور ارد گرد کے علاقوں میں تجارتی ترقی کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے لیے زمین دستیاب نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی طلبہ کو تعلیم کے لیے دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

‎اعظمی نے کہا، اس کالج کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا، یہ کالج مقامی بچوں کو مختلف شعبوں (جیسے انجینئرنگ، طب، آرٹس، کامرس، سائنس) میں پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

‎اعظمی نے درخواست کی ہے کہ اس اراضی کو جیل کے لیے مختص کرنے پر دوبارہ غور کیا جائے اور اسے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے، تاکہ علاقے کی ہر شعبہ جات میں ترقی ہو۔

Continue Reading

سیاست

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وزیر اعظم کی رکنیت منسوخ ہو، ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے : پرتھوی راج چوہان

Published

on

Prithviraj-Chauhan

‎وزیر اعظم نریندر مودی نے۲۰۲۰ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی لیکن ریاستی الیکشن کمیشن ان کے خلاف شکایت پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ کمیشن نے مان لیا کہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس نے صرف ریلوے انتظامیہ کو وضاحت دی، لیکن مودی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، پھر کمیشن نریندر مودی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہا، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

‎تلک بھون میں ایک پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں مزید معلومات دیتے ہوئے پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ 28 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی، اس وقت کے ریلوے وزیر اور وزیر زراعت نے سولاپور ضلع کے سنگولا حلقہ میں مغربی بنگال کے سنگولا سے شالیمار تک کسان ریلوے کی 100ویں ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس وقت مہاراشٹر میں گرام پنچایت کے انتخابات اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات منعقد تھے یہ پروگرام پورے ملک میں ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اس پروگرام کے لیے الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ سے کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ جب ایک کارکن پرفل کدم نے اس بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی تو شروع میں وقت ضائع کیا گیا لیکن آخر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تسلیم کی گئی اور صرف ریلوے انتظامیہ کو وضاحت دی گئی۔ چوہان نے کہا کہ اگرچہ یہ واضح ہے کہ اس معاملے میں قانون کی پوری طرح خلاف ورزی کی گئی ہے، نریندر مودی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

‎اس معاملے میں شکایت کرنے والے پرفل کدم نے تمام قواعد و ضوابط کے مطابق ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں جانکاری دی۔ یہ انتخابی مدت کے دوران رائے دہندگان کو متاثر کرنے کی کوشش ہے اور چونکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے، اس لیے نریندر مودی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی جانی چاہیے۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان :
‎مہاراشٹر پردیش کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی میں 33 فیصد سینئر اور تجربہ کار لیڈر ہیں، جب کہ 66 فیصد نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔ 41 فیصد او بی سی، 19 فیصد ایس سی ایس ٹی اور 33 خواتین کو موقع دیا گیا ہے۔ ریاستی صدر ہرش وردھن سپکل نے کہا کہ ایگزیکٹو میں جغرافیائی اور سماجی توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

‎متنازعہ وزراء کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ وزرا اسمبلی میں تاش کھیل رہے ہیں جبکہ باہر ڈبلیو ڈبلیو ایف چل رہی ہے۔ وزیر داخلہ کا خاندان ڈانس بار چلاتا ہے لیکن حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ کانگریس پارٹی نے ان وزراء کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے لیے اسمبلی میں اور سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے مسلسل آواز اٹھائی ہے۔ لیکن حکومت کی کھال گینڈے کی کھال سے بھی موٹی ہے۔ دھننجے منڈے کا استعفیٰ بھی اخلاقیات کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں اور سماج کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے لیا گیا تھا۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ دیگر داغدار وزراء کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے۔ کانگریس کی ریاستی صدر پرنیتی شندے نے کہا کہ انہوں نے آپریشن سندوریا فوجیوں کی توہین نہیں کی، ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔ ہمیں فوجیوں کی بہادری پر فخر ہے، لیکن اس کا کریڈٹ لینے کے لیے بی جے پی نے پورے ملک میں فوجی وردی میں مودی کے ہورڈنگز لگا دئیے۔ سپکال نے کہا کہ پرنیتی شندے کا بیان بی جے پی لیڈروں کے ایک خاتون افسر کے بارے میں انتہائی گھٹیا بیان دینے کے سلسلے میں تھا۔

‎آپریشن سندور کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرتھوی راج چوان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کے پوچھے گئے سوال کا واضح جواب نہیں دیا ہے۔ مودی 30 بار کہہ چکے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے لیکن مودی اس پر خاموش ہیں۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردید کیوں نہیں کرتے؟ واضح رہے کہ مودی جھوٹ بول رہے ہیں یا ٹرمپ۔پرتھوی راج چوان نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ کیا مرکز کی بی جے پی حکومت نے شملہ معاہدہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان کو منسوخ کیا ہے۔

دہشت گرد قصاب کے بارے میں اجول نکم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پرتھوی راج چوان نے کہا کہ قصاب کو قانون اور عدالتی عمل کے مطابق موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزائے موت اس وقت دی گئی جب کانگریس کی حکومت تھی۔ اس لیے اجول نکم کے بیان کا کوئی مطلب نہیں ہے، بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا کی رکنیت دی ہے، اس لیے وہ کچھ کہہ رہے ہیں۔ ‎پریس کانفرنس میں ریاستی صدر ہرش وردھن سپکل، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان، سابق رکن پارلیمنٹ کمار کیتکر، ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان اتل لونڈے، اننت گاڈگل اور دیگر موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ٹرین بم دھماکہ ۵۸ دنوں تک غیر قانونی حراست : محمد علی کا سنگین الزام

Published

on

Tain-Bomb-Blast

ممبئی : ممبئی ۷/۱۱ا ٹرین بم دھماکوں میں بری محمد علی شیخ نے پولس پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ظلم و ناانصافی اور منشیات کے خلاف تحریک چلاتے تھے, اسی لئے پولس نے ان پر نظر رکھی اور بم دھماکہ کے مقدمہ میں انہیں ماخوذ کر دیا اور ۵۸ دنوں تک غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھا گیا تھا۔ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ وجئے سالسکر نے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور اہل خانہ کو بارہا یہ بتایا گیا کہ مجھے چھوڑ دیا جائے گا۔ محمد علی نے کہا کہ ٹرین بم دھماکہ کے الزام میں گرفتاری سے میری زندگی تناہ ہوگئی۔ ۱۹ برس تک ناکردہ گناہوں کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اسی گھر میں ۷ پریشر کوکر میں بم کی تنصیب کا الزام اے ٹی ایس نے لگایا تھا, اتنا ہی نہیں ٹارچر کر کے ہمارا اقبال بیان درج کیا گیا تھا۔ ۱۰۰ دنوں کے بعد گواہ نے گواہی دی اور جس پنچ کو شامل کیا گیا تھا وہ پیشہ وارانہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے صحیح فیصلہ دیا اور ہمیں بے گناہ قرار دیا ہے, جبکہ ہم روز اول سے ہی یہ کہتے تھے کہ ہم بے گناہ ہے۔ محمد علی نے بتایا کہ اے ٹی ایس عدالت میں ہمارے رابطے اور ٹیلیفون ریکارڈ پیش کرنے میں بھی ناکام رہی, اے ٹی ایس نے الزام لگایا تھا کہ بم دھماکوں میں ماخوذین ایکدوسرے کے رابطے میں تھا, جبکہ ہماری تو شناسائی تک نہیں تھی, جیل میں ہماری ملاقات ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہائیکورٹ نے ہماری بے گناہی تسلیم کر کے جو حکمنامہ جاری کیا ہے ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھے گا۔ محمد علی نے کہا کہ مجھے اس بم دھماکہ میں منظم طریقے سے پولس نے پھنسایا تھا یہ بات عدالت میں ثابت ہو گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com