Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نوجوانوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی اور بہتر معاشرہ کی تشکیل کے لئے شاہین کلب آف اورنگ آباد کا قیام

Published

on

( نامہ نگار )
نوجوان نسل ملک وملت کے مستقبل کا ایک بیش قیمت سرمایہ ہے، جس پر ملک وملت کی ترقی وتنزل موقوف ہے، یہی نوجوانان اپنی قوم اور اپنے دین وملت کے لیے ناقابلِ فراموش کارنامے انجام دے سکتے ہیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ نوجوان کی تباہی، قوم کی تباہی ہے، اگر نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوجائے تو قوم سے راہِ راست پر رہنے کی توقع بے سود ہے۔تاریخ کے اوراق پلٹے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ معاشرے میں انقلاب اورخوشگوار کے محرک ہمیشہ سے نوجوان ہی رہیںہے۔ لیکن آج ہم معاشرہ پر طائرانہ نگاہ ڈالیں تو دیکھیں گے کہ آج نوجوان نشہ، بے راہ روی اور جہالت و بیروزگاری کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ ہماری ملی جماعتیں اور ادارے اصلاح معاشرہ کے ضمن میں جلسہ جلوس اور تشہیری مہم اور اپنے محدود افرادی قوت کے ذریعہ حتی المقدور کوششیں جاری ہیں۔
انہی حالات کے پیش نظر اورنگ آباد شاہین باغ کے روح رواں نوجوانوں نے نشہ ، بےراہ روی، جہالت اور معاشی استحصال کے خلاف ان چار نکاتی پروگرام کے تحت معاشرہ میں نوجوانوں کی ترقی اور معاشرے کو بہتر بنانے کے ضمن میں ’’شاہین کلب آف اورنگ آباد ‘‘کی بنیاد ڈالی ۔ تاسیسی اجلاس گذشتہ کل بمقام بیت الیتیم (شاہی مسجد) اورنگ آباد میں منعقد ہوا اور ایکزیکیوٹیو کمیٹی کا پہلا اجلاس6؍ اکتوبر 2020ء بروز منگل بمقام سپریم گلوبل انگلش اسکول (ناگسین کالونی)میں منعقد ہوا تھا ،اس اجلاس میں کوآرڈینیٹر کے طور پر شیخ ناصرکا انتخاب عمل میں آیا۔
شاہین کلب آف اورنگ آباد کو مختلف شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کے ذمہ دار بھی مقرر کئے گئے ہیں،سماجی خدمات اور سوشل سرگرمیاں شہاب مرزا کو سونپی گئی۔ تعلیم ،اسپورٹس اور روزگار کے شعبہ کے ذمہ دار طاہر میر قادری کو بنا یا گیا ہے۔ محلہ کمیٹیوں کی تشکیل کی ذمہ داری شائق متین کو دی گئی اسی طرح بطور خزانچی منور خان،قانونی مشیر-ایڈوکیٹ سعید شیخ کی تقرری عمل میں آئی ہےجبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی ذمہ داری عبدالوہاب کو دی گئی۔ شاہین کلب آف اورنگ آباد کے ذمہ داران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان تمام مقاصد کے حصول کے لئے اور معاشرے کو بہتر بنانے کے ضمن میں محلّہ جاتی و علاقائی کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی۔
سر دست اورنگ آباد میں مختلف علاقوں میں حکومت کے مختلف اسکالرشپ اسکیم کے سلسلے میں عوام کو توجہ دلانے کی کوششیں کی جائیں گی سرکاری اسکالرشپ فارم کی بھرنے کے لئے سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیاہے، اس ضمن میں عوام الناس سے درخواست کی گئی کہ وہ اسکالرشپ فارم بھرنے کے لئےآگے آئیں اور محلہ کمیٹیوں و طلباء کا تعاون کریں۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com