(جنرل (عام
امراض قلب, کینسر، گردے سمیت دیگر امراض کے مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے دھانگے ہاسپٹل پوری طرح سے مستعد :ڈاکٹر مصعب خان
(وفا ناہید)
بھیونڈی: عروس البلاد ممبئی سے قریب ترین , آہن گروں کا شہر بھیونڈی پاورلوم صنعت کا مانچسٹر مانا جاتا ہے۔ یہاں کثیر تعداد میں مزدور طبقہ مع اہل وعیال مقیم ہیں۔ لیکن علاج کی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مزدوروں سمیت بھیونڈی کے عام شہریوں کو علاج و معالجے کے لئے بہت ساری پریشانیوں سے نبردآزما ہونا پڑ رہا ہے جو بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے شہر کے نجی دھانگے اسپتال میں امراض قلب سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے علاج و معالجے کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں . بھیونڈی کے ساکن ڈاکٹر حماد سلیم مومن جو کہ امریکہ سے ماہر امراض قلب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آج سے مذکورہ ہاسپٹل میں اپنی طبی خدمات انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور پوری طرح سے مستعد ہیں۔ امراض قلب کے علاج کے لئے خصوصی وارڈ کا افتتاح بروز اتوار کو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر انل پوتدار کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر ذکیہ خان کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر دھریندر کٹکے ، ڈاکٹر اُجولا برداپورکر گائناکولوجسٹ ، ڈاکٹر مصعب احمد خان سی ای او دھانگے اسپتال ، ڈاکٹر حماد سلیم مومن کارڈیالوجسٹ موجود تھے۔ مذکورہ معلومات دیتے ہوئے دھانگے اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر مصعب احمد خان نے بتایا کہ بھیونڈی شہر ایک مزدور اکثریتی شہر ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے اس اسپتال کی سنگ بنیاد گزشتہ سن 1978 میں مرحوم ڈاکٹر ذاکر دھانگے کی جانب سے رکھی گئی تھی جو ایک قابل ماہر ڈاکٹر اور مشہور سرجن تھے۔ ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ہم نے امراض قلب سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے دھانگے اسپتال میں مکمل طور پر تیاری کر لی ہے۔ اس اسپتال میں عام بیماریوں سمیت دیگر تمام مہلک بیماریوں کا علاج کیا جائے گا بالخصوص امراض قلب ، گردے۔ ، کینسر ، نیورولوجی ، خواتین و بچوں کی بیماری وغیرہ کا علاج کیا جائے گا ۔ ہماری یہی کوشش رہے گی کہ بھیونڈی کی عوام کا ممبئی کی طرز پر بہتر اور سہولیات کے ساتھ علاج کیا جائے۔ اس اسپتال میں ہمہ وقت ڈاکٹر مصعب احمد خان ، ڈاکٹر حماد سلیم مومن ، ڈاکٹر ماجد مومن ، ڈاکٹر محمد ذکی بیلاری وغیرہ جیسے ماہرین ہمہ وقت اپنی خدمات بخوبی انجام دینے کے لئے حاضر رہیں گے۔ اسی طرح موصوف نے الانصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی سمیت دیگر سماجی اداروں اور تنظیموں کے ذریعے بھیجے جانے والے غریب مریضوں کا ہم دھانگے اسپتال میں بہتر سہولیات کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے علاج فراہم کر تے آرہے ہیں جو مستقبل میں بھی بدستور جاری رہے گی۔ اس شاندار افتتاحی تقریب میں شہر کے معروف ڈاکٹر اسلم انصاری ، سماجی کارکن سبحان انصاری ، ڈاکٹر شمیم انصاری ، حلیم مومن ، سلیم مومن ، الانصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شاہد فاروقی وغیرہ معزز مہمانان کے علاوہ عمائدین شہر کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایف ڈی اے کا جوگیشوری میں ایک کاسمیٹکس فروخت کرنے والے اسٹاک پر بڑا چھاپہ، بغیر لیبل والا ٹوائلٹ صابن ضبط کیا گیا

ممبئی : فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)، گریٹر ممبئی ڈویژن کی ایک ٹیم نے میسرز جے کے صابن بازار، 10/11، قادر اسماعیل اسٹیٹ، مومن کالونی کے قریب، پٹیل اسٹیٹ روڈ، جوگیشوری (مغربی)، ممبئی – 400102 پر ایک بڑا چھاپہ مارا۔ 14 جولائی 2026 کو کیے گئے آپریشن کے دوران، یہ دیکھا گیا کہ بغیر لیبل والے ٹوائلٹ صابن کو ذخیرہ کیا جا رہا تھا اور اسٹیبلشمنٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا تھا۔ ضبط شدہ صابن میں قانونی معلومات کا فقدان تھا جیسے بیچ/لاٹ نمبر، تیاری کی تاریخ، ‘پہلے استعمال’ کی تاریخ، مینوفیکچرنگ لائسنس نمبر، اور مینوفیکچرر کا نام اور پتہ۔ ایسی لازمی لیبلنگ کے بغیر کاسمیٹکس فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔اس آپریشن کے دوران تقریباً 10,93,692 مالیت کا ٹوائلٹ صابن ضبط کیا گیا، اور جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تجزیہ کے لیے دو نمونے جمع کیے گئے۔ اس کیس کے ملزم نبی اللہ ہیں اور ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔ “فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شہریوں کی صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ قانون کے مطابق لیبلنگ کے بغیر کسی بھی کاسمیٹک مصنوعات کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب کرنا ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ ایسی مصنوعات کے ماخذ، معیار اور حفاظت کی تصدیق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لہٰذا، خلاف ورزی کرنے والے مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کنندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ تکارام منڈھے، کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، مہاراشٹر ریاست نے دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اے آئی ایم آئی ایم گوونڈی کارپوریٹر کے شوہر عتیق خان ایک سال کیلئے شہر بدر، سوشل میڈیا پر عوام سے انتہائی جذباتی اپیل اور معذرت

ممبئی : مہاراشٹر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور گوونڈی سے کارپوریٹر کے شوہر عتیق خان کو ممبئی پولیس نے ایک سال کیلئے تڑی پار شہر بدر کر دیا ہے۔ عتیق خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں یہ کہا ہے کہ انہیں ممبئی شہر و مضافات سے ایک سال کیلئے شہر بدر کر دیا گیا ہے, اس لئے وہ زیر التواء کاموں یا علاقہ میں دورہ کرنے سے قاصر رہیں گے۔ ایک سال تک ان کی علاقہ میں عدم موجودگی کے سبب عوام یا طلباء کو تعلیمی دشواری ہوتی ہے, تو وہ اس کیلئے معذرت خواہ ہے۔ پولیس نے عتیق خان پر تشدد اور فساد برپا کرنے کا کیس درج کیا تھا, اسی مناسبت سے انہیں تڑی پار کیا گیا ہے۔ اس لئے ایک سال تک ان کے علاقہ میں داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس تڑی پار حکمنامہ کی پابندی کا اطلاق آج ہوگا۔ اس لئے عتیق خان نے انتہائی جذباتی ویڈیو تیار کر کے سوشل میڈیا پر عوام سے معذرت بھی طلب کی ہے اور عوامی خدمت کے جذبہ کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی گوونڈی میں قرض لینے پر قتل سے سنسنی

ممبئی : ممبئی کے گوونڈی علاقہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازع میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں حدود میں ایم ایچ ڈی ڈے اے کالونی میں مقیم ریاض شیخ 24 سالہ کو ملزم نے قتل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ مقتول اور ملزم کے گھریلو تعلقات ہے, اس نے ملزم سے قرض لیا تھا, اسی دوران ملزم نے تیز دھار ہتھیار سے ریاض شیخ کا قتل کر دیا۔ اس قتل کے بعد علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی مقتول اور ملزم کے خاندان کے خاندانی مراسم بھی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کی تصدیق ممبئی پولیس کے ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام12 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
بین الاقوامی خبریں11 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
