Connect with us
Friday,11-September-2026

(جنرل (عام

مولانا امین عثمانی ندوی اپنی ذات میں انجمن تھے۔ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں

Published

on

اسلامی فقہ اکیڈمی کے رکن اساسی انتظامی امور کے سکریٹری اور تمام امورپر گہری نظر رکھنے والے مولانا امین عثمانی ندوی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے کہا کہ وہ علم کا دریا بہا ددیتے تھے لیکن وہ ہمیشہ اسٹیج کے پیچھے رہتے تھے۔ یہ بات انہوں نے کل شام فقہ اکیڈمی کی جانب سے مسٹر عثمانی کی یاد میں منعقدہ تعزیت جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ذات میں انجمن تھے جو بات بھی کرتے تھے ان میں زبردست گہرائی ہوتی تھی وہ بات کی تہہ میں چلے جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر عثمانی عالم اسلام کے مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے اور تمام تحریکوں اور شخصیات سے مربوط رہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بیرون ملک فقہ اکیڈمی کا تعارف کرانے اور اسے شناخت عطا کرنے میں زبردست کردار ادا کیا تھا۔اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیشتر موضوعات پر انہیں خط لکھا کرتے تھے اور مسائل کی طرف توجہ دلاتے تھے۔
جماعت اسلامی شرعیہ کونسل سے وابستہ ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ مولانا امین عثمانی ندوی نے اپنے پیچھے تصنیفات تو نہیں چھوڑی لیکن انہوں نے رجال سازی کا کام بڑے پیمانے پر کیا تھاوہ کبھی اسٹیج پر نظر نہیں آتے تھے لیکن وہ اسٹیج کے پیچھے سارا کام کرتے تھے اور ان کے پاس ہر پیچیدہ مسائل حل موجود تھا۔ان کی ملی مسائل پر گہری نظر تھی اور قومی و بین الاقوامی مسائل سے بھی گہری واقفیت رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں کے بارے میں بہت زیادہ معلومات رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ مجھے نئے مسائل کی طرف توجہ دلاتے تھے ان کی باریکیاں بتاتے تھے اور لکھنے کی فرمائش کرتے تھے۔
ڈاکٹر عبدالقادر خاں قاسمی نے کہاکہ امین عثمانی کا انتقال فقہ اکیدمی کا نقصان تو ہے ہی لیکن یہ ہم سب کا خسارہ ہے وہ بے مثال خورد نواز تھے۔تمام مسائل کے بارے میں اتنی وسیع معلومات رکھنے والے شخص کو میں نے نہیں دیکھا۔
مشہور آصف عمر نے امین عثمانی اتنے قابل انصاف تھے جو صدیوں میں پید اہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امین عثمانی فقہی بصیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اجتہاد کا دروازہ کھولنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے فقہ اکیدمی کے توسط سے ایسے ایسے کام کروائے جو اس سے پہلے سوچنا بھی محال تھا اور ہمیشہ نئے نئے موضوعات پر اسلامک فقہ اکیڈمی کے سیمنار کروائے۔ وہ بہت مربوط اور عالم اسلام کی اہم شخصیات کے رابطے میں رہنے والے شخص تھے۔
سینئر صحافی عابد انور نے اپنی 30سالہ رفاقت کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ وہ کچھ کرنا چاہتے تھے جو نہیں کرسکے یا حالات نے انہیں نہیں کرنے دیا۔ان کی نظر بہت آگے دیکھتی تھی جس کے بارے میں عام طور پر لوگ سوچ نہیں پاتے۔وہ مدارس اور مسلمانوں کی عائلی زندگی میں اصلاح کے زبردست حامی تھے۔اسلام میں خواتین کو دئے گئے حقوق کے زبردست حامی تھے اور اس پر عمل چاہتے تھے کہ مسلمان اس پر سختی سے عمل کریں۔اس تعزیتی جلسہ سے خطاب کرنے والوں میں عبدالحق فلاحی، عبدالر کریمی، فیروز اختر قاسمی، ڈاکٹر فضل، شاہ اجمل فاروقی، عبدالباری مسعود، صفی اختر، شمیم قاسمی، ابوالاعلی وغیر ہ شامل تھے۔
اس پروگرام کی نظامت فقہ اکیڈمی کے مفتی نادر قاسمی نے انجام دئے اور کہا کہ فقہ اکیڈمی کے سکریٹرل جنرل مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ ان ہی خیالات و جذبات کا اظہار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : موبائل سم کارڈ اور مختلف بینک اکاؤنٹ کا استعمال کرکے آن لائن سائبر دھوکہ دہی کرنے والی گینگ کا پردہ فاش

Published

on

ممبئی میں سائبر جرائم پر قدغن لگانے کےلیے کرائم برانچ نے اس کے خلاف سخت کارروائی شروع کررکھی ہے اسی مناسبت سے کرائم برانچ نے ایک ایسے گینگ کو بے نقاب کیا ہے جو موبائل سم کارڈ اور مختلف بینک اکاؤنٹس سے دھوکہ دہی کیا کرتی تھی ۔ ممبئی کرائم برانچ یونٹ-5 کو خفیہ معلومات ملی کہ، 03 مرد ملزمین نے خود نیز ان کے دیگر ساتھیوں سمیت خود کے اور دوسروں کے نام پر مختلف بینکوں میں بینک اکاؤنٹ کھول کر مذکورہ بینک اکاؤنٹس سے لنک کرنے کے لیے خود کے اور دوسروں کے نام پر مختلف سم کارڈ خریدےمذکورہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کے بعد مذکورہ کھاتوں کی پاس بک، اے ٹی ایم کارڈ، چیک بک، سم کارڈ نیز متعلقہ بینک اکاؤنٹس سے منسلک دیگر ذرائع کا براہ راست قبضہ اور کنٹرول خود کے پاس رکھ کر مذکورہ اکاؤنٹس کا استعمال سائبر دھوکہ دہی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق مذکورہ معلومات کی تفتیش کرکے مذکورہ 03 ملزمین کو حراست میں لے کر ان سے ابتدائی پوچھ تاچھ کی گئی تو، انہوں نے آن لائن سائبر دھوکہ دہی کرنے کا انکشاف کیا ۔ اس لحاظ سے مذکورہ 03 ملزمان کے خلاف ملاڈ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 318(4), 61, 45, 3(5) بی این ایس دفعہ 66(ڈی) انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید جانچ کرائم برانچ، یونٹ5 کر رہی ہے ۔ مذکورہ مقدمے میں مذکورہ تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے پنچنامہ کے تحت1) مختلف بینکوں کی 88 پاس بک، مختلف بینکوں کی 143 چیک بک، مختلف بینکوں کے 100 اے ٹی ایم کارڈ اور بینک کے دیگر کاغذات،2) مختلف کمپنیوں کے 24 موبائل فون،3) مختلف کمپنی کے 167 سم کارڈز،4) 2 لیپ ٹاپ5) دیگر سامان برآمد کیاگیا ہے۔ اب تک کی جانچ میں مذکورہ ملزمان نے صرف 10 بینک اکاؤنٹس پر روپے 24,00,00,000/- (چوبیس کروڑ روپے) کی سائبر دھوکہ دہی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ نیز مذکورہ اکاؤنٹس کے خلاف 1930 پورٹل پر 32 شکایات درج ہونے کی اطلاع ہے۔

نیز تکنیکی جانچ سے ملزمان نے 2898 سم کارڈ کا استعمال سائبر دھوکہ دہی کے لیے کرنے کا انکشاف ہوا ہےمذکورہ ملزمان کو م عدالت نے تاریخ ۱۹ ستمبر تک پولیس کسٹڈی ریمانڈ منظور کیا ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی پولیس کمشنر،ممبئی، دیوین بھارتی، جناب پولیس جوائنٹ کمشنر (کرائم) ممبئی، انیل کنبھارے، ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم) کرشن کانت اپادھیائے، پولیس ڈپٹی کمشنر راج تلک روشن، سدانند رانے کی رہنمائی میں یونٹ 5 کے پوتدار، رویندر تیلتومبڈے انجام دی گئی ۔ ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے وہ دیگر کے اکاؤنٹس میں رسائی حاصل کر کے دھوکہ دہی کی رقومات اس میں منتقل کیا کرتے تھے ممبئی کرائم اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے اب تک ۲۴ کروڑ روپے کی دھوکہ کا انکشاف ہوا ہے ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں جس میں دھوکہ دہی کی رقومات جمع کی گئی تھی ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اندھیری : کمپنی کے ڈرائیور نے انکم ٹیکس چھاپہ کی سازش کی تیار، ایک کروڑ روپے ہفتہ طلب کر افسر ظاہر کرنے والے گینگ کے تمام ۱۰ ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : پولس نے فلمی انداز میں انکم ٹیکس کا چھاپہ مار کر ہفتہ طلب کرنے والے فرضی افسر و گروہ کو بےنقاب کیا جو اسپشل ۲۶ فلم کے طرز پر ممبئی کے اندھیری میں انکم ٹیکس کا چھاپہ مار کر مالک وملازمین کو یرغمال بنا کر ان کے موبائل بھی چھین لئے تھےاور اسٹاف کو یرغمال بنایا تھا۔ انکم ٹیکس اور کرائم برانچ کے افسر بتاکر جعلی چھاپہ مار کر 1 کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کرنے والی گینگ کو پولس نے بے نقاب کرنے کے ساتھ مفرور ملزمین کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مذکورہ مقدمے کی مختصر تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ راجکمار کنڈاسامی، عمر 49 سال کے پاس پہلے ڈرائیور کے طور پر ملازم شخص سنتوش ادئے کھوپٹکر اور شکایت کنندہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس وجہ سے شکایت کنندہ نے 06 مہینے کی تنخواہ نہ دیتے ہوئے سنتوش کھوپٹکر کو نوکری سے نکال دیا۔ اس بات سے ناراض سنتوش ادئے کھوپٹکر نے اس کے پاس موجود شکایت کنندہ کے متعلق معلومات کا استعمال کرکے اس کے شناسائی 06 مرد اور 3 خواتین کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچ کر انکم ٹیکس اور کرائم برانچ محکمہ کے سرکاری افسر و ملازم ہونے کا جھوٹا دعوی کرکے شکایت کنندہ کی ملکیت کے آفس میں زبردستی غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔ نیز جعلی سرکاری شناختی کارڈ دکھا کر شکایت کنندہ اور اس کی بیوی کا اغوا کرکے نیز شکایت کنندہ اور اس کی بیوی اور دفتر کے دیگر 10 ملازمین کے موبائل چھین کر انہیں دفتر کے باہر جانے سے غیر قانونی طور پر روک کر انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دے کر گالی گلوچ کی۔ نیز کارروائی ٹالنے کے لیے 1 کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کیااس لیے شکایت کنندہ نے مذکورہ نامعلوم اشخاص کے خلاف قانونی شکایت دینے پر ان کا تفصیلی بیان نوٹ کرکے 892/2026 دفعہ 61(2), 204, 205, 233, 140(2), 127(1), 351(2), 308(4) بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مذکورہ مقدمے کے سلسلے میں ملزمان کو تکنیکی جانچ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے ملزمین میں 1) سنتوش ادئے کھوپٹکر عمر 37 سال، 2) ونئے رمیش مورے عمر 37 سال، 3) پریم کسن سبنانی عمر 50 سال، 4) پرگیہ ہریش مائن عمر 27 سال، 5) ریشمہ شامراؤ وارنگ عمر 41 سال، 6) شبنیہ حفیظ شیخ عمر 48 سال, مذکورہ گرفتار ملزمان سے کی گئی پوچھ تاچھ میں مذکورہ ملزمین میں سے ملزم نمبر 7 اور 8 یہ انکم ٹیکس محکمہ میں بالترتیب انکم ٹیکس انسپکٹر اور ٹیکس اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور مذکورہ ملزم یہ مذکورہ ملزم نمبر 02 سے 06 اور ملزم نمبر 09 اور 10 کے ساتھ شکایت کنندہ کے آفس میں جاکر مذکورہ مجرمانہ سازش میں شامل ہونے کی معلومات حاصل ہونے پر مذکورہ ملزمین کی تلاش لے کر انہیں موجودہ مقدمے میں تاریخ ۱۰ ستمبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمین میں7) سریش مہاویر پرساد مشرا عمر 57 سال (انکم ٹیکس انسپکٹر)، 8) سنیل منوہر گورے عمر 59 سال (ٹیکس اسسٹنٹ)، 9) جتو عرف جتیندر نامدیو مورے عمر 52 سال 10) اشوک وٹھوبا شندے عمر 57 سال شامل ہے، یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے اور ملزمین کو گرفتار کر کے اس گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے بتایا کہ اس سے قبل بھی معاملہ میں ۶ ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا, لیکن اس میں انکم ٹیکس انسپکٹر اور اسسٹنٹ کی بھی شمولیت تھی جس کے بعد آج مزید مفرور ملزمین کو بھی گرفتار کر کے اس پورے گینگ پر ہی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جرائم پیشہ موبائل چور گرفتار ، تین چوری کا معمہ حل

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرکے موبائل چوری کے 03 مقدمات کا انکشاف کے بعد اس سے کل 1,48,000/- روپے قیمت کے 09 موبائل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن میں تاریخ ۸ ستمبر کو شکایت کنندہ کی دی گئی شکایت پر دفعہ 305(a) بی این ایس 2023 کے تحت گھر میں داخل ہو کر موبائل چوری کرنے کے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مذکورہ مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔ممبئی پولس کے نتین جھاڈے اور ٹیم نے مقدمے کی جائے وقوعہ اور اس کے احاطے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مقدمے میں مطلوبہ ملزم کا سراغ لگا کر 05 گھنٹے میں پولیس ریکارڈ پر موجود ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا عمر 25 سال، رہنے والا امبیکا نگر چال، اجوا ہوٹل کے پیچھے، اپر ڈپو پاڑہ، پارک سائیٹ، وکرولی (مغرب)، ممبئی 79 کو گرفتار کرکےدفعہ 305(a) بی این ایس جرم نمبر ۲ 879/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس 3) جرم نمبر 880/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس کے 03 مقدمات کا انکشاف ہوا۔ اسی طرح مذکورہ ملزم سے مہارت سے پوچھ تاچھ کرکے روپے 1,48,000/- قیمت کے 09 موبائل برآمد کیے گئے۔

*گرفتار ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا، عمر 25 سال، کے پر پارک سائیٹ، گھاٹکوپر، پنت نگر اور نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں چوری، ڈکیتی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے ایسے کل 20 مقدمات پہلے درج ہیں۔مذکورہ کارروائی دیوین بھارتی، پولیس کمشنر پولیس کمشنر، ممبئی، منوج شرما، پولیس جوائنٹ کمشنر (لا اینڈ آرڈر)، دھننجےکلکرنی، ایڈیشنل پولیس کمشنرمشرقی علاقائی ڈیپارٹمنٹ، چیمبور، ممبئی، جناب ابھے سنگھ دیشمکھ، پولیس ڈپٹی کمشنر، مشرقی کی رہنمائی میں انچارج سینئر پولیس انسپکٹر، پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن، ممبئی،اشوک لانگے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نتین جھاڈے، پولیس سب انسپکٹر اکشے واگھ، پولیس حوالدار وشال گوآرے، پولیس حوالدار راہل نوالے، پولیس سپاہی منوج سرواڈے، پولیس سپاہی روہیداس بھوسارے، پولیس سپاہی دیپک تاڈے نے مذکورہ کارروائی کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان