Connect with us
Wednesday,26-November-2025

سیاست

بہار میں نتیش کی قیادت میں سبھی اتحادی پارٹیاں الیکشن لڑیں گی:نڈا

Published

on

NADDA

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے اتوار کو اعلان کیا کہ بہار اسمبلی الیکشن سبھی اتحادی پارٹیاں وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں لڑیں گی اور جیتیں گی مسٹر نڈا نے آج بہار پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی ورچوؤل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جےپی،جنتا دل(یونائیٹیڈ) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑیں گی اور اسمیں جیتیں گی بھی۔
واضح رہے کہ بہار میں اکتوبر نومبر میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔
بی جےپی صدر نے کہا کہ بہار ہی نہیں ملک میں دیگر ریاستوں میں اپوزیشن اب گزرے وقت کی بات ہوگئی ہے۔
انہوں نے پارٹی کارکنان سے نتیش کمار کی قیادت میں بہار الیکشن میں جیتنے کےلئے ایک ساتھ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی صرف اپنے آپ کو مضبوط کرنے میں لگی رہتی ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس کے اتحادی بھی مضبوط ہوں۔
مسٹر کمار کے ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہاکہ بہار کا ریکوری ریٹ آج 73.48 فی صد ہے۔ بہار میں گھر گھر جا کر دس کروڑ اسکریننگ کی گئی ہیں۔ ریاست میں کورونا جانچ 35 ہزار سے بڑھکر آج ایک لاکھ پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کےلئے بہار حکومت مبارکباد کی حق دار ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس بات کی خوشی ہے کہ بہار نے کوویڈ بحران ،چاہے بجلی گرنےسے لوگوں کے ہلاک ہونے کا بحران ہو یا سیلاب میں راحت کے کام کرن ہو ،سبھی بہت اچھی طرح کیا ہے۔
مسٹرنڈا نے کہا کہ بہار نے سیاسی اور سماجی بیداری کو بہت ہی اوپر رکھا ہے۔چمپارن ستیہ گرہ ہو یا تعمیر نو تحریک یا پھر جے پرکاش جی کو ہم یاد کریں،تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جب سبھی نے سمجھوتہ کرلیا تھا ،تب بہار نے قیادت کی تھی۔ بہار کے سلسلے میں ہم سب جانتے ہیں کہ ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام اس ریاست نے رکھا ہے۔ چاہے وہ سیاسی موضوع ہو،سماجی ہو،ثقافتی ہو ،ہر شعبہ میں بہار نے قیادت کی ہے۔

سیاست

‎شمالی مہاراشٹر میں شیو سینا کی لہر، ڈاکٹر شریکانت شندے نے انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالی

Published

on

‎ممبئی نندوربار شمالی مہاراشٹر میں شیوسینا کی لہر ہے ۔شیو سینا کے نوجوان لیڈر ڈاکٹر شریکانت شندے کے جلسوں میں بڑی تعداد میں "لاڈلی بھینس” اور نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شندے نے آج شمالی مہاراشٹر میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہایوتی حکومت نے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مضبوط قدم اٹھائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر کی لاڈلی بہنا یوجنا خود انحصاری بن رہی ہے۔ اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے اپوزیشن لیڈر "لاڈلی بہنا یوجنا” کی مخالفت کر رہے تھے لیکن نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں اس اسکیم کو نافذ کیا گیا اور اسے کسی بھی صورت میں بند نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن صرف کنفیوژن پھیلا رہی ہے، لاڈلی بہن اپنے ووٹوں سے جواب دیں گے۔ ڈاکٹر شریکانت شندے نے وضاحت کی کہ پچھلے تین سالوں میں ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا مہاراشٹر کے کونے کونے تک پہنچی ہے۔ شندے صاحب روزانہ آٹھ میٹنگ کر کے اپنے کارکنوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ ان کے پاس شہری ترقی کا محکمہ ہے، جس کے نتیجے میں مہاراشٹر کے پسماندہ دیہاتوں کے لیے ریکارڈ توڑ فنڈنگ ​​ہوئی ہے، جس سے دیہی ترقی کی مضبوط راہ ہموار ہوئی ہے۔
‎ڈاکٹر شری کانت شندے نے یو بی ٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ تنقید کرنے میں ماہر ہیں، لیکن انہوں نے عوام کے لیے کبھی کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہر جگہ مہایوتی کے امیدوار نظر آرہے ہیں۔ عوام اپوزیشن کی حالت سے بخوبی واقف ہے۔

Continue Reading

بالی ووڈ

252 کروڑ کا منشیات کیس : سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والا اوری ممبئی کرائم برانچ کی اے این سی گھاٹ کوپر یونٹ کے سامنے پیش ہوا

Published

on

ممبئی : 252 کروڑ روپے کے منشیات کی اسمگلنگ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے اوری آج ممبئی کرائم برانچ کے انسداد منشیات سیل (اے این سی) کے گھاٹ کوپر یونٹ کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے۔ اے این سی نے اوری کو دوسرا سمن جاری کیا تھا، جس میں اسے تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے قبل، انہیں 20 نومبر کو طلب کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایجنسی کو مطلع کیا کہ وہ 25 نومبر تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس کے بعد، دوسرا سمن جاری کیا گیا، جس میں انہیں 26 نومبر کو پیش ہونے کی ضرورت ہے۔ اے این سی سے توقع ہے کہ وہ ہائی پروفائل ڈرگز سنڈیکیٹ میں جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر اوری کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

کلیان کالج نماز تنازع خاطیوں کے خلاف کارروائی کا ایس آئی او کا مطالبہ

Published

on

‎ممبئی کلیان کالج میں نماز ادا کرنے پر بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کی غنڈہ گردی کے خلاف ایس آئی او نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یہاں ریاستی سکریٹری ایس آئی او عزیز احمد نے کہا کہ
‎کلیان کے آئیڈیل کالج آف فارمیسی اینڈ ریسرچ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، جہاں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے غنڈے کالج کیمپس میں داخل ہوئے، نماز ادا کرنے پر مسلم طلباء کو دھمکایا، ہراساں کیا اور یہاں تک کہ انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے ڈنڈ بیٹھک کروانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مذہبی آزادی اور تعلیمی کیمپس کے تقدس پر براہِ راست حملہ ہے۔

‎ایس آئی او اس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم حکومتِ مہاراشٹر اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے، کالج انتظامیہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

‎ہم تمام طلباء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایسے فرقہ وارانہ رویّوں کے خلاف متحد رہیں اور مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com