Connect with us
Wednesday,24-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں کورونا مکت لیکن پھر بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ اور پولیس کی سختیاں برقرار

Published

on

(خیال اثر)
کورونا کی پھیلتی ہوئی وباء نے نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا کی نبض حیات منجمد کرکے رکھ دی تھیں. ایسے خطرناک ایام میں مالیگاؤں شہر نے کسی بھی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے اس خطرناک وباء کو شکست سے دوچار کردیا ہے یہ دیکھ کر سارے ہندوستان میں مالیگاؤں پیٹرن ساری احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنانےکی کوشش گئی لیکن ان ہی ایام میں مالیگاؤں کے قرب و جوار کے دیہی علاقوں میں کورونا وباء کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ارباب حکومت, میونسپل ذمہ داران اور محمکہ پولیس کو مجبور کیا کہ وہ ناسک ضلع اور دیگر دیہی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن یعنی جنتا کرفیو کا نفاذ کردیں. گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن یعنی جنتا کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے محمکہ پولیس نے سختی سے چوک چوراہوں اور سڑکوں پر چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والوں کو اپنے کاروبار بند کر کے گھر لوٹ جانے کا حکم جاری کردیا ہے. پولیس کی اس سختی کی وجہ سے ایک بار پھر شہر کی نبض حیات تھم جانے کی صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے. پولیس کی اس سختی کی وجہ سے سیاسی و سماجی تنظیموں نے سختی کو غیر مناسب قرار دیا ہے. بہر حال محمکہ پولیس کسی بھی اپیل کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سختی برتنے پر سختی سے گامزن ہے.
اس دوران ضلع ناسک میں 4400 کورونا متاثرین زیر علاج ہیں جبکہ ناسک کے مضافاتی علاقوں میں 280,چاندوڑ میں 54,سنر 231,ڈنڈوری53,نپھاڑ 214,دیولہ 70,ناندگاؤں 142,ایولہ24,ترمبکیشور19,سرگانہ10,پیٹھ و کلون 12,باگلان80,اگت پوری 43,مالیگاؤں دیہی علاقوں میں 120یعنی اس طرح 1400 کے قریب کورونا متاثرین کا علاج کویڈ سینٹروں میں جاری ہے. دیکھا جائے تو ضلع ناسک میں اب تک 26000 سے زائد افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں. ان میں سے 21000متاثرین کورونا کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں. مالیگاؤں میونسپل حدود میں تقریباً 625 کی تعداد میں کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں. اب تک ناسک ضلع میں 713متاثرین کی موت واقع ہو چکی ہے. یہ دیکھتے ہوئے شام تا صبح سات بجے تک سختی کے ساتھ لاک ڈاؤن یعنی کرفیو پر عمل در آمد کرتے ہوئے مصروف ترین علاقوں میں پولیس نے سختی سے تمام دوکانوں پر تالا بندی کی نوبت لاد دی ہے اس کرفیو سے چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والے افراد روزی روزگار سے محروم ہوتے جارہے ہیں.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جھوپڑ پٹی علاقوں کے اسکولوں پر درج ایف آئی آر حکومت فوراً واپس لے، شرائط میں نرمی دے کر انہیں مستقل کرے : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ABUASIM

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور مانخورد شیواجی نگر سے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران ایوان میں کچی بستیوں (جھوپڑ پٹی علاقوں) میں چلنے والے پرائیویٹ اسکولوں کا مسئلہ پیش کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اسکولوں کے پرنسپل، سکریٹریوں اور چیئرمین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ان اسکولوں کو بند ہونے سے بچایا جائے۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا، “میرا انتخابی حلقہ مانخورد شیواجی نگر ایک انتہائی غریب و پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں پرائیویٹ اسکولوں میں تقریباً ۳۰ سے ۳۵ ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس علاقے کے بی ایم سی اسکولوں کی گنجائش پوری طرح ختم ہو چکی ہے اور وہاں نئے داخلوں کے لیے بچوں کی طویل ویٹنگ لسٹ ہے۔ ایسے میں یہ پرائیویٹ اسکول ہی غریب بچوں کی تعلیم کا واحد سہارا ہیں۔

اہم مطالبات اور نکات : شرائط میں نرمی اور ریگولرائزیشن
اسکولوں کو منظوری دینے کے لیے حکومت کی جو شرائط ہیں جیسے کھلی جگہ، کھیل کا میدان (پلے گراؤنڈ) وغیرہ وہ جھوپڑ پٹی علاقوں میں پوری ہونا عملی طور پر ناممکن ہے۔ اس لیے حکومت کو ان علاقوں کے لیے خصوصی قوانین بنا کر انہیں ریگولرائز کرنا چاہیے۔شیواجی نگر اور دیونار پولیس اسٹیشنوں میں ان اسکولوں کی مینجمنٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوراً واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کا رزلٹ ۹۰ فیصد سے زیادہ رہتا ہے اور ان کا تعلیمی معیار بی ایم سی اسکولوں سے بہتر ہے۔ یہاں اساتذہ محض ۶,۰۰۰ سے ۷,۰۰۰ روپے کی قلیل تنخواہ میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی تشکیل میں تاخیرہوئی ہےگزشتہ اجلاس میں بھی یہ مسئلہ پر سرکار نے انکوائری کمیٹی بنانے کا یقین دلایا تھا، لیکن اب تک کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

ابو عاصم اعظمی نے وارننگ دی کہ اگر انتظامی کارروائی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہو گئے تو ۳۰ سے ۳۵ ہزار غریب بچوں کا مستقبل مکمل طور پرتاریک ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

فرضی بی ایم سی ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ گرفتار

Published

on

Arrest,

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جو خود کو بی ایم سی کا ڈپٹی کمشنر ظاہر کر کے لوگو ں کو دھوکہ دیا کرتا تھا۔ الطاف شیخ نامی ۴۵ سالہ شخص سے متعلق کرائم برانچ نے تفتیش کی اور شکایت کو درست پایا جس کے بعد کرائم برانچ نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر لیا, یہ بتی والی کار کا بھی استعمال کیا کرتا تھا ۔اس کے علاوہ اس کے قبضے سے شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گورنمنٹ آف انڈیا کا فرضی اسٹیکر اور فرضی کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ ملزم سرکاری ویزیٹنگ کارڈ کا استعمال کرتا تھا اور خود کو بی ایم سی ڈپٹی کمشنر قرار دیا کرتا تھا, اسے ملاڈ سے بتی والی کار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لوکل ٹرین میں بارش کے دوران دروازہ بند کرنے کے تنازع میں قتل

Published

on

ممبئی : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک سنسنی خیز قتل سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کو دوسرے مسافر نے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مسافر کا نام میانک لوہار (22) ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس نے چھ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سفری حفاظت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل 23 جون کی رات تقریباً 10 بجے ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرسٹ کلاس کے ڈبے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ بوریولی اور اندھیری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ شدید بارش کے دوران ٹرین کا دروازہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا اور اس نے شدت اختیار کر لی اسی دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد دیگر افراد نے ملزم کی پٹائی کی۔ مشتعل ملزم نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر مایانک پر حملہ کر دیا جس میں میانک کی موت ہو گئی۔ حملہ آور بوریولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اتر کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور پولس نے سرچ آپریشن اور تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان