Connect with us
Tuesday,09-December-2025

(جنرل (عام

روس کے 39 جنگلاتی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Published

on

Russia

روس کے 39 جنگلاتی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔
ایریل فاریسٹ پروٹیکشن سروس نے یہ اطلاع دی۔ مقامی فارسٹری کنٹرول سینٹروں کے اعداد و شمار کے مطابق جنگلات کے 1715 ہیکٹر رقبے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا میں بلڈر ریاض کی اہلیہ ہاجرہ پر غیر قانونی طریقے سے اسقاط حمل کا الزام، کھیرواڑی پولس کا ماں کے خلاف کیس درج

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی میں ایک ایسا واقعہ سامنےآیا ہے جس میں ایک ماں کے خلاف غیرقانونی طریقے سےمانع حمل ضائع کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ کرلا بلڈر ریاض شاہ کی دوسری اہلیہ کے خلاف کھیرواڑی پولس نے اسقاط حمل کا معاملہ درج کر لیا ہے ۷ دسمبر کو ریاض شاہ کے فرزند نے شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ ہاجرہ شاہ نے۲۴ ماہ کا بچہ ضائع کروایا ہے ۲۰۲۴ میں مانع حمل سے اسقاط کروایا گیا تھا اور یہ غیر قانونی عمل کی شکایت پر پولس نے ہاجرہ اور اس کے بھائی اشفاق کے خلاف بی این ایس کی دفعات ۸۸،۹۱،۲۳۸ کے تحت کیس درج کر لیا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ماں کے خلاف ہی مانع حمل ضائع کر نے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۲۰۲۴ میں جب ریاض شاہ نے اپنی اہلیہ سے یہ دریافت کیا تھا کہ کا بچہ کہاں ہے تو اس نے کہا تھا کہ اس کا اسقاط حمل ہوگیا ہے اور اس نے نومولود کی تدقین کرلا سنی قبرستان میں کی ہے اور اس متعلق اس کے بھائی اشفاق اور عمران لا ڈو کو علم ہے جب ریاض نے قبرستان میں معلوم کیا تو اس کوئی بھی نومولود بچہ کا اندراج نہیں ملا جس کے بعد پولس نےگمراہ کرکے اسقاط حمل کروانے کا کیس درج کر لیا اس کی شکایت جنید ریاض شاہ نے درج کروائی ہےپولس اس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھیونڈی شہر میں خستہ حال سڑکیں کب بنیں گی؟ مہاراشٹر اسمبلی میں رئیس شیخ نے پوچھا سوال، سڑک حادثات پر تشویش کا اظہار

Published

on

ناگپور : سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی مشرق سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ناگپور میں جاری مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے روز بھیونڈی شہر کے خستہ حال راستوں، جگہ جگہ پر پڑے ملبوں اور بڑھتے سڑک حادثات کا معاملہ اٹھایا. رئیس شیخ نے مہاراشٹر اسمبلی کے ایوان میں سوال کیا کہ بھیونڈی میں سڑکیں کب تک بنیں گی اور خراب راستوں کے سبب ہونے والے سڑک حادثات پر کب تک قابو پایا جا سکے گا. رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی شہر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پورے شہر میں جگہ جگہ پر ملبہ پڑا ہوا ہے اور اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ بھیونڈی شہر میں سڑکیں کب تک بنیں گی اور اس کے کام کے لئے فنڈ کہاں سے آئے گا؟ رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی شہر میں سڑکوں کی تعمیر کے تعلق سے وزیر اعلی نے ایک میٹنگ طلب کی تھی اور اس میٹنگ میں وزیر اعلی نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایم ایم آر ڈی اے کے افسران شامل ہیں اور ان راستوں کی تعمیر کے لئے وزیر اعلی نے ایک ہزار کروڑ روپے کی تجویز پیش کرنے کی بات کہی تھی، رئیس شیخ نے کہا کہ ترقیاتی کام کے دوران جو لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور جن کے اسٹرکچر متاثر ہو رہے ہیں، انہیں حکومت کی طرف سے معاوضہ ملنا چاہئے. رئیس شیخ نے یہ بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پر پالیسی رواں اجلاس میں بننا چاہئے اور ممبئی کی سطح پر بننا چاہئے نیز حکومت کی طرف سے یہ بھی واضح کیا جانا چاہئے کہ سڑکیں کب تک بنیں گی؟

رئیس شیخ نے سڑک حادثات کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا رئیس شیخ نے مہاراشٹر اسمبلی میں بھیونڈی شہر کے خستہ حال راستوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بھیونڈی شہر میں ڈاکٹر عمر اپنی پانچ سال کی بیٹی کو اسکول سے گھر لے جا رہے تھے، اس دوران ایک درد ناک سڑک حادثے میں ان کی پانچ سال کی بیٹی خدیجہ کی موت ہو گئی جبکہ وہ بھی شدید طور پر زخمی ہوئے. اس کے علاوہ راج سنگھ نامی شخص کی بھی سڑک حادثے کی وجہ سے جان چلی گئی. انہوں نے کہا کہ بھیونڈی شہر میں خستہ حال راستوں اور کھڈوں کے سبب بڑھتے سڑک حادثات کے معاملات بہت ہی تشویس کی بات ہے لہذا ان حادثات پر کب تک قابو پایا جا سکے گا اور کب تک سڑکوں کی تعمیر ہوگی اس پر حکومت کو وضاحت کرنا چاہئے.

Continue Reading

(جنرل (عام

سی بی آئی نے 57.47 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ریلائنس کمرشیل فائنانس اور اس کے پروموٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا

Published

on

ممبئی، 9 دسمبر، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو کہا کہ اس نے بینک آف مہاراشٹر کو مبینہ طور پر 57.47 کروڑ روپے کا غلط نقصان پہنچانے پر ریلائنس کمرشل فائنانس لمیٹڈ (آر سی ایف ایل) اور اس کے پروموٹرز اور ڈائریکٹرز کے خلاف ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کیس آر سی ایف ایل – ریلائنس اے ڈی اے گروپ کی ایک کمپنی، اس کے پروموٹرز/ڈائریکٹرز اور بینک کے نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور مجرمانہ بدانتظامی کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق، ریلائنس کمرشل فائنانس لمیٹڈ کے لون اکاؤنٹ کو 25 مارچ 2020 کو بینک نے این پی اےقرار دیا تھا اور 4 اکتوبر 2025 کو بینک آف مہاراشٹر کو 57.47 کروڑ روپے کا غلط نقصان پہنچانے کے لیے اسے دھوکہ دہی کے طور پر بھی قرار دیا گیا تھا۔ "آر سی ایف ایل بینک آف مہاراشٹرا سمیت 31 بینکوں/ایف آئیز/این بی ایف سی/کارپوریٹ باڈیز وغیرہ سے 9,280 کروڑ روپے کا قرض حاصل کر رہا تھا۔ ملزم کمپنی کی طرف سے تمام بینکوں/ایف آئیز وغیرہ کو دھوکہ دینے کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائے گی،” سی بی آئی نے کہا۔ جانچ ایجنسی نے خصوصی سی بی آئی جج، ممبئی کی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے اور 9 دسمبر کو ممبئی میں آر سی ایف ایل کے سرکاری احاطے اور پونے میں کمپنی کے ڈائریکٹر دیوانگ پروین مودی کے رہائشی احاطے کی تلاشی شروع کی۔ "کئی مجرمانہ دستاویزات دیکھی گئی ہیں اور انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریلائنس پاور لمیٹڈ اور 10 دیگر کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ دائر کی ہے، ریلائنس پاور لمیٹڈ کی جانب سے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کو اس کے جاری کردہ ٹینڈر کو حاصل کرنے کے مقصد سے 68 کروڑ روپے کی جعلی بینک گارنٹی کے معاملے میں۔ ای ڈی نے جرم کی 5.15 کروڑ روپے کی رقم کو بھی منسلک کیا۔ ریلائنس پاور لمیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ "ای ڈی کے الزامات ابھی تک عدالتی جانچ سے نہیں گزرے ہیں اور کمپنی کو کسی غلط کام کا قصوروار نہیں ٹھہرایا گیا ہے”۔ "سپریم کورٹ کی طرف سے طے شدہ قانون کے مطابق، کمپنی کو اپنے کیس اور حقائق کو عدالت کے سامنے رکھنے کا موقع ملے گا، یہاں تک کہ علم سے پہلے، اس لیے اس شکایت کا دائر کرنے سے کمپنی کے معاملات پر کسی بھی طرح سے اثر نہیں پڑتا ہے،” کمپنی نے ایک ایکسچینج فائلنگ میں کہا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com