(جنرل (عام
دھولیہ:کورونا جیسی خطرناک بیماری میں مستعدی سے خدمت انجام دینے والے پولیس افسران، اہلکاروں کو جمعیتہ علماء نے دیسی منصوری جوشاندہ(کاڑھا) بطور عطیہ تقسیم
(خیال اثر)
کورونا جیسی مہلک وبائی میں بھی مستعدی کے ساتھ شہر و ضلع میں خدمت انجام دینے والے پولیس افسران، اہلکاروں کو جمعیتہ علماء ہند ضلع یونٹ کی جانب سے ضلعی صدر سید مفتی محمد قاسم جیلانی کی رہنمائی میں ڈاکٹر وحکیم محمدعمران انصاری نے یونانی کالج منصورہ جوشاندہ کے طرز پر تیار کیا گیا “دیسی منصورہ جوشاندہ(کاڑھا)بطور عطیہ دیا گیا۔
٧/جولائی بروز منگل کو سٹی پولیس کے احاطے میں جمعیتہ علماء ہند ضلع یونٹ کے صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی کی سرپرستی میں ضلع ایس پی چینمئے پنڈت کی قیادت میں کورونا جیسی خطرناک بیماری میں مستعدی کے ساتھ شہر میں خدمت انجام دینے پولیس افسران، اہلکاروں کی “ہمت افزائی” تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تقریب میں جمعیتہ علماء ضلع یونٹ کی جانب سے اپنی صحت و جان کی پرواہ کئے بغیر شہریان کی صحت و جان کی فکر کے لئے رات دن ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران، پولیس اہلکاروں کی کورونا بیماری سے حفاظت اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے مالیگاؤں کے یونانی کالج کے تیار کردہ منصوری یونانی جوشاندہ (کاڑھا)کی طرز پر شہر کے معروف ڈاکٹر و حکیم محمد عمران انصاری کا تیار کردہ یونانی دیسی منصورہ جوشاندہ (کاڑھا)سیکڑوں کی تعداد میں پاؤچ بطور عطیہ تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ضلع ایس پی چینمئے پنڈت نے پولیس کی خدمات کی قدر کرنے اور تندرستی، وصحت مندی کے لئے دیسی جوشاندہ مفت دئیے جانے پر جمعیتہ علماء ضلع یونٹ کے صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی اور ان کی پوری ٹیم کا ساتھ ہی جوشاندہ تیار کرنے والے ڈاکٹر و حکیم محمد عمران انصاری کا شکریہ ادا کیا۔شہر میں جب کبھی وبائی بیماری، سیلاب، قحط سالی، فساد و دیگر حالات پیش آئے ہیں جمعیتہ علماء نے ان حالات میں رفائی کام انجام دے کر انسانیت کا فرض ادا کیا ہے اور کرتے آرہی ہے۔شہر و ضلع میں امن امان کے لئے ہندو مسلم اتحاد کے لئے جمعیتہ علماء کی خدمات کو پولیس انتظامیہ اور شہریان کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ضلع ایس پی نے جمعیتہ کے ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی اور پوری ٹیم کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔مستقبل میں بھی جمعیتہ علماء کا اسی طرح سے پولیس انتظامیہ اور شہر و ضلع میں فلاحی کاموں کا جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی نے کورونا جیسی مہلک خطرناک وبائی بیماری میں شہریان کی جان و صحت کی فکر کے لئے اپنی جان و صحت کی پراوہ کئے بغیر مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس انتظامیہ کو جمعیتہ علماء اور شہریان کی جانب سے مبارک باد پیش کیں۔تندرست و صحت مندی کے لئے دعا کیں۔
ڈاکٹر وحکیم محمد عمران انصاری نے جو جوشاندہ تیار کیا اس میں استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیاں، دواؤں سے پولیس کو 7روشناس کیا۔اس کے استعمال کا طریقہ سمجھایا۔معلوم ہوکہ شہر میں جتنے بھی پولیس اسٹیشن ہیں ان میں مامور سبھی پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کو یونانی دیسی منصورہ جوشاندہ مفت دیا جانے والا ہے
اس پروگرام میں جمیعتہ علماء ذمہ داران, جمیعتہ علماء کے نائب صدر حاجی غفران سیٹھ پوپٹ والے۔ عبدالاحد اسعدی۔ راجو رستم۔ عالمگیر ماسٹر۔ حسین پھلے سیٹھ۔ انیس احمد۔ شاہد سر۔ جمیل میٹھائی۔ شمس الضحی ٹیلر۔ رضوان الدین سر وغیرہ موجود تھے
ممبئی پریس خصوصی خبر
سماج وادی پارٹی کا ایس آئی آر ‘ (ووٹر لسٹ) گھوٹالے میں ملوث گیانیش کمار کے خلاف پر زور احتجاج

ممبئی : آج ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے مرکزی دفتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے ممبئی/مہاراشٹر ریاستی صدر اور رکن اسمبلی (ایم ایل اے) ابو عاصم اعظمی نے کی۔ اس مظاہرے میں گیانیش کمار کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا گیا، جنہیں ‘ایس آئی آر ‘ گھوٹالے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس گھوٹالے کے نتیجے میں انتخابی فہرستوں سے لاکھوں نام خارج کر دیے گئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کمار کو سخت ترین سزا دے اور اس بات پر زور دیا کہ انتخابات عدالتی نگرانی میں منصفانہ طور پر منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سماج وادی پارٹی ملک بھر میں اس معاملے کی شدید مخالفت کرتی ہے اور احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ احتجاج میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابراہانی، چیف جنرل سیکریٹری معراج صدیقی، ریاستی جنرل سیکریٹری فرحان اعظمی، ویمنز ونگ کی صدر رخسانہ صدیقی اور یوتھ ونگ کے صدر ریاض خان سمیت پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
65 سالہ ضعیف شخص کی رہائی کی راہ ہموار، بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت

ممبئی : دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ پندرہ سالوں سے جیل میں مقید ایک 65 سالہ ضعیف شخص کی جیل سے رہائی کی راہ آج بامبے ہائی کورٹ نے ہموار کردی ہے۔ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس سارنگ وجئے کمار کوتوال اور جسٹس رنجیت سنہا راجا بھوسلے نے ملزم کفیل احمد کو بیرون مہاراشٹر کے ضامندار کو عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس سے قبل بامبے ہائی کورٹ نے اسے بطور ضامن کسی مقامی شخص کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے ملزم کفیل احمد نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی تھی جس پر آج سماعت کے دوران ایڈوکیٹ متین شیخ نے عدالت کو بتایا کہ تقریباً ایک سال قبل ضمانت منظور کیئے جانے کے باوجود ملزم ابتک جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہے کیونکہ ملزم کا تعلق صوبہ بہار سے ہے اور مہاراشٹر میں اس کا کوئی نہیں ہے جو اس کی ضمانت لے سکے۔ ایڈوکیٹ متین شیخ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کی عمر 65/ سال ہوچکی ہے، ملزم پہلے ہی کئی طرح کی بیماریوں سے جیل میں پریشان ہے لہذا ملزم کی ضمانت کی شرط میں تبدیلی کی جائے۔ عدالت نے پہلے تو جھجک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سنگین الزامات کا سامنا کررہا ہے لہذا اس کی ضمانت کی شرائط میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی لیکن پھر بعد میں ایڈوکیٹ متین شیخ کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کو راحت دے دی۔ حالانکہ سرکاری وکیل نے ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کیئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی تھی۔ خیال رہے کہ دو ہفتہ قبل ملزم کفیل احمد کے لڑکے نے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات کرکے اس کے ضعیف والد کی جیل سے رہائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد بامبے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ ملزم کفیل احمد پر عروس البلاد ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکہ معاملہ بنام 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ میں دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم کفیل احمد سمیت دیگر تمام گیارہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302,307,326,325,324,379,109,120-B ,اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، دھماکہ خیز مادہ کے قانون اور مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چارج فریم کیا تھا۔ اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، ہارون عبدالرشید نائیک، کفیل احمد محمد ایوب انصاری، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔ سیشن عدالت میں ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ حسنین قاضی و دیگر پیش ہورہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ملکیت کا تنازع : وارث پٹھان نے خلافت ہاؤس پر تالا لگا دیا

ممبئی خلافت ہاؤس پر ایم آئی ایم کے قفل کو راشٹریہ مسلم منچ نے توڑ دیا بھارت ماتا کی جئے کے نعرہ کے ساتھ ایم آئی ایم کے قفل کو توڑ کر طالبات اور راشٹریہ مسلم منچ کے کارکنان نے داخلہ لیا اس سے قبل سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے خلافت ہاؤس پر تالا لگایا تھا اور اس دوران خلافت ہاؤس کے ٹرسٹی اور کارگزار صدر سرفراز آرزو اور وارث پٹھان کے مابین لفظی جھڑپ بھی ہوئی تھی آج راشٹریہ مسلم منچ نے قفل توڑ کر وارث پٹھان کے اس عمل کو غیر قانون قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وارث پٹھان کون ہوتا ہے, یہاں تالا لگانے والا۔ وارث پٹھان نے بتایا کہ چونکہ خلافت ہاؤس وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے اور یہ وقف کی ملکیت ہے اس لئے یہاں تعمیراتی کام پر روک لگانے کیلئے انہوں نے بطور احتجاج یہ قفل لگایا ہے جبکہ سر فراز آزرو نے اسی دوران کہا تھا کہ یہ وقف کی جگہ یا ملکیت ہے تو وقف ڈیڈ بتائی جائے وقف کی نوٹس کے بعد وارث پٹھان نے بائیکلہ خلافت ہاؤس کو تالا لگایا تھا لیکن آج اس قفل کو راشٹریہ مسلم منچ نے توڑ دیا اور خلافت ہاؤس میں داخلہ لیا۔ سر فراز آرزو نے بتایا کہ خلافت ہاؤس میں فلک شگاف عمارت کی تعمیر ہوگی اور یہاں اسپتال اور کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ وقف کی ملکیت سے متعلق خلافت ہاؤس تنازع کا شکار ہے لیکن خلافت ہاؤس نے اس ملکیت کو وقف کی ملکیت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے, جبکہ وقف بورڈ نے نوٹس جاری کیا ہے اور خلافت ہاؤس سے گوشوارہ طلب کیا ہے۔ خلافت ہاؤس کے تعمیراتی کاموں پر روک لگانے کیلئے وارث پٹھان نے اسے مقفل کیا تھا جو آج کھول دیا گیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
