سیاست
ڈری ہوئی ہے یوگی حکومت:للو

اترپردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پولیس کے دم پر جمہوریت کو کچلنے والی یوگی حکومت حقیقت میں کانگریس سےڈر گئی ہے۔
پارٹی کے ریاستی دفتر پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں مسٹر للو نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت زیادتی کا چرخہ چلارہی ہے۔آئے دن پولیس کے دم پر جمہوریت کو کچلا جارہا ہے۔ کانگریس اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم کی دیر رات گرفتاری غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گانگریس لیڈر اور کارکن عوامی کی آواز اٹھانے کے لئے کمربستہ ہیں۔ بی جے پی حکومت یوپی پولیس کو زیادتی ہتھیار بنا کر دوسری پارٹیوں کی آواز کو دبا سکتی ہے لیکن وہ کانگریس کو نہیں ڈرا سکتی۔یوپی کی یک طرفہ کاروائی غیر جمہوری ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر کانگریس کے سپاہیوں پر فرضی مقدمے درج کر کے انہیں جیل بھیجا جارہا ہے۔ پارٹی کارکنوں کو ستایا و ڈرایا جارہا ہے۔ اقلیتی سیل کے چیئر مین کا نام کسی بھی ایف آئی آر اور چارج شیٹ میں نہیں تھا پھر بھی زبردستی انہیں دیر رات اٹھا لیا گیا۔
انہوں نے دعوی کیاکہ کانگریس کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے بی جے پی حکومت کے حواس باختہ ہیں۔ یہ ڈری ہوئی حکومت ہے۔ ہم کانگریس ،راہل اور پرینکا کے سپاہی ہیں ڈرنے والے نہیں ہیں۔یوگی حکومت فرضی گرفتاریوں سے ہمیں ڈرانا چاہ رہی ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم سڑکوں پر جدوجہد کریں گے۔
مسٹر للو نے کہا کہ کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں پر فرضی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری منوج یادو پر جھوٹا مقدمہ لگایا گیا ہے جب وہ پولیس کی حراس تمیں ایکو گارڈن میں تھے۔ سوشل میڈیا انچارج موہت پانڈے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ وہ اس وقت دہلی سے لکھنؤ کے راستے میں تھے۔جس کی تصدیق ٹول پلازہ پر کٹی رسید سے ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیسے اور کس کے اشارے پر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت کے اشارے پر ریاستی کانگریس دفتر کی مخبر کرائی جارہی ہے۔مہینے بھر سے پولیس گیٹ پر تعینات ہے۔ دیر رات تک پولیس ہمارے دفتر پر کیا کرتی ہے۔
اسمبلی میں کانگریس کی لیڈر آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ کانگریس لیڈروں و کارکنوں کے خلاف یوگی حکومت کی کاروائی سیاسی دشمنی اور بزدلی بھرا قدم ہے۔ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ کانگریس کے بڑھتے دائرے سے یوگی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس میں جدوجہد کی لمبی اور شاندار روایت رہی ہے۔ جمہوریت کو بچانے کے لئے دلت،پسماندہ طبقات مخالفت یوگی حکومت کے خلاف اب ہم سڑکیں گرم کریں گے۔
(جنرل (عام
مہاراشٹر مراٹھواڑہ بیڑ سیلاب زدگان میں امداد تقسیم، بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ نے کسانوں کو مویشی فراہم کئے

مہاراشٹر مراٹھواڑہ میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہزاروں کسان تباہ ہوگئے۔ گھر، کھیت، جانور سب کچھ بہہ گیا۔ اس وقت کچھ لوگ صرف وعدے کرتے تھے۔ لیکن ایک شخص واقعی میدان عمل میں سرگرم ہے. اس نے کسانوں کی “حقیقی ضرورت” کو پہچانا اور مالی امداد سے آگے بڑھ کر ایک ایسی پہل کی جس نے بہت سے کسانوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔
ریاستی مسلم کھٹک سماج کی جانب سے، نیز نو بھارتی شیو ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن اور بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کے سربراہ، حاجی عرفات شیخ نے مراٹھواڑہ میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں جانور، اناج کی کٹس اور ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ “کسان صرف مدد نہیں چاہتا، وہ اپنی زندگی میں نئی امید کی کرن بھی چاہتا ہے، یہ جذباتی پیغام نے سب کے دلوں کو چھو لیا
سیلاب کے باعث ہزاروں جانور بہہ گئے۔ کسانوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی۔ ایسے میں حاجی عرفات شیخ نے ’مویشیوں کی تقسیم‘ کر کے نہ صرف جانور دئیے بلکہ کسانوں کی روزی روٹی میں بھی تعاون دیا۔ دیہاتیوں کی آنکھوں میں آنسو، چہروں پر اطمینان اور حاجی عرفات شیخ کا کسانوں نے شکریہ ادا کیا۔
اس مویشی تقسیم کے دوران اداکار شہزاد خان، مراٹھواڑہ رابطہ سربراہ جاوید قریشی، ورکنگ صدر پروین اکھڑے، جنرل سکریٹری ونے مورے اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ آخر میں حاجی عرفات شیخ کے کہے گئے الفاظ سیدھے دل میں اتر گئے’’ میں آپ کے خاندان کا فرد ہوں، بہت جلد طلبا میں ضروری سامان اور کتابیں تقسیم کروں گا۔‘‘ یہ اقدام صرف مدد ہی نہیں بلکہ انسانیت کا زندہ پیغام تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مسلمانوں کو ‘آئی لو محمد’ کے اسٹیکرز چسپاں کرنا بند کرنا چاہیے، سومیا اور نتیش رانے کی تنقید، ابو عاصم اعظمی پر نفرت کے ایجنڈے پر عمل کرنے کا الزام

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم و تعلیمات پر عمل پیرا ہو اور آئی لو محمد کے اسٹیکر چسپاں کرنا بند کرے, کیونکہ یہ سرکار اسٹیکر چسپاں کرنے پر کارروائی کرنے کے ساتھ ڈنڈے برسا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ آئی لو محمد کے اسٹیکر پر جو بدامنی پیدا کی جارہی ہے وہ ملک کیلئے خطرہ ہے, لیکن اس کے باوجود سرکار مسلمانوں پر ہی کارروائی کر رہی ہے. بریلی تشدد پر اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد اب فرقہ پرستوں کیلئے ایک موقع ہے جس کی آڑ میں وہ نفرتی ایجنڈہ چلا رہے ہیں, اس لئے اب مسلمانوں کو آئی لو محمد کے اسٹیکر چسپاں کرنے کے بجائے ان کی حقیقی تعلیمات اور دل سے ان سے سچی محبت کرنی چاہئے اور اسٹیکر چسپاں کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کریٹ سومیا روزانہ آئی لو محمد اور مسلمانوں سے متعلق اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں. اس کے ساتھ ہی کرلا میں جو اسٹیکر چسپاں کئے گئے تھے وہ گاڑی والوں کی مرضی سے چسپاں کئے گئے تھے, اس پر واویلا اور ہنگامہ برپا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. لیکن کریٹ سومیا کی کوئی وقعت نہیں ہے اس لئے وہ روزانہ نفرتی ایجنڈہ چلاتے ہیں۔
بی جے پی لیڈر نتیش رانے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ تیش رانے کے پاس نفرت پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام دھندہ نہیں ہے, اس لئے میں ان کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا. ہاتھی چلتا ہے کتے بھونکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ نتیش رانے ہنومان چالیسہ اور بھگوت گیتا پوجا پاٹ بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر سکتے ہیں وہ صرف رام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔
(جنرل (عام
ممبئی کے بازار دیوالی کی خریداری کے لیے سجے ہوئے ہیں، ممبئی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ڈرون اور فلائنگ لالٹین کے حوالے سے قواعد جاری کر رہی ہے۔

ممبئی : گنیشوتسو، درگا پوجا اور دسہرہ کے تہواروں کے بعد اب ممبئی کے بازار دیوالی کی خریداری کے لیے سج گئے ہیں۔ جیسے ہی روشنیوں کے تہوار دیوالی 2025 کی خریداری شروع ہو چکی ہے، ممبئی پولیس نے کچھ اصول جاری کیے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی پولیس نے ڈرون اور فلائنگ لالٹین کے اڑنے اور بیچنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس نے یہ قدم آتش زنی، فسادات اور امن کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر تعزیرات ہند کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے ممبئی والوں سے محفوظ دیوالی منانے کی اپیل کی ہے۔
دیوالی کے موقع پر سڑکوں کو لالٹینوں، چراغوں اور پٹاخوں کی روشنی سے جگمگا دیا جاتا ہے، لیکن پولیس نے بی ایم سی سے بات چیت کے بعد دیوالی کے لیے کچھ اصول جاری کیے ہیں۔ ان میں ممبئی میں ڈرون اور دیا کے استعمال پر پابندی بھی شامل ہے۔ دیوالی کے دوران شہریوں کی حفاظت اور امن کو یقینی بنانے کے لیے، پولیس نے برہان ممبئی پولیس کمشنریٹ کے علاقے میں ڈرون اور دیا کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 223 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں دیوالی کے موقع پر بڑی تعداد میں پٹاخے پھوٹے جاتے ہیں اور ان دنوں ڈرون اور دیے کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے، بہت سے لوگ ڈرون اور دیے اڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جس سے آگ لگنے اور بڑے حادثات کا خطرہ ہے۔
اس لیے ممبئی پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور برہان ممبئی پولیس کمشنریٹ کے علاقے میں امن و امان کی خرابی کو روکنے کے لیے، 7 اکتوبر سے 5 نومبر تک ڈرون، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینڈ گلائیڈرز، گرم ہوا کے غبارے وغیرہ پر پرواز کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ اس مدت کے دوران، ممبئی پولیس کی جانب سے فضائی نگرانی یا ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز)، برہان ممبئی سے تحریری اجازت کے ساتھ کی گئی کارروائی کے لیے مستثنیات کی جائیں گی۔ دریں اثنا، برہان ممبئی پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں 12 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک 30 دنوں کے لیے لالٹینوں کو اڑنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ مزید برآں، لالٹینوں کو ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا