جرم
3دن میں 13 مریضوں کی موت، بھیونڈی بن رہا ہے کورونا کا ہاٹ سپاٹ
مہاراشٹر کے تھانہ ضلع بھیونڈی میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ شہر کے عیدگاہ، میلّت نگر، ندی ناکا، پدم نگر اور کامت گھرہیلتھ سینٹر کورونا انفیکشن کا مرکز بن رہے ہیں۔ جبکہ تین دن میں بھیونڈی میں 423 نئے مریض پائے گئے ہیں، 13 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
اتوار کے روز 209 کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کو موصول ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1472 ہوگئی ہے۔ ان مریضوں میں سے 170 مریضوں کا تعلق میٹروپولیٹن علاقہ سے ہے، جبکہ 39 مریض دیہی علاقوں سے ہیں۔ اتوار کے روز میٹرو پولیٹن علاقے میں پانچ مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 71 ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز، بھیونڈی میں 117 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے، جن میں 81 مریضوں کا تعلق میٹروپولیٹن علاقہ اور 36 کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا۔ کورونا میں 1472 مریض متاثر ہوئے، 597 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے اور 79 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
بھیونڈی میٹروپولیٹن علاقے میں اتوار کو 170کورونا سے متاثرہ نئے مریض پائے جانے سے کورونا کے مریضوں کی تعداد 1045 تک پہنچ گئی ہیں۔ ان میں سے 450 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں، 71 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن کے 15 صحت مراکز اتوار کے کو کوروناانفیکشن سب سے زیادہ 32 نئے مریضندی ناکا ہیلتھ سنٹر میں 28 نئے مریض انجورفاٹا ہیلتھ سنٹر میں 21 نئے مریض، کامت گھر ہیلتھ سنٹر میں 19نئے مریضوں، عیدگاہ ہیلتھ سنٹر میں 17 نئے مریضوں پدم نگر ہیلتھ سینٹر میں پائےگئے۔ 170 مریضوں میں 57 خواتین اور 104 مرد ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا سےمتاثر نو بچےپائے گئے ہیں، جن کی عمر 10 سال سے کم ہے۔
اسی طرح ہفتے کے روز 81 کورونا سے متاثرہ نئے مریض پائے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ 18 مریض پدم نگر نگر ہیلتھ سینٹر، 16 مریض ملّت نگرہیلتھ سینٹر،11 مریض کامت گھر ہیلتھ سینٹر اور 10مریض ندی ناکا ہیلتھ سینٹر کے تحت پائے گئے تھے۔ اس وقت الگ الگ اسپتالوں میں 524 مریضوں کا علاج چل رہا ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے 518 لوگوں کو کورینٹن کیا گیا ہیں۔
میٹروپولیٹن ایریا کی طرح دیہی علاقوں میں بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز دیہی علاقوں میں 39 مریض پائے جانے سے مریضوں کی تعداد 427 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 147 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ آٹھ مریض دم توڑ چکے ہیں۔
جرم
ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
(جنرل (عام
مشرقی مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے سب سے زیادہ شیروں کے گھنے علاقے میں ایک شیر نے ایک ہی حملے میں چار خواتین کو ہلاک کر دیا۔

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور کے گنجواہی گاؤں کی شیرنی نے چار خواتین کو مار ڈالا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق یہ خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ چندر پور کی سندواہی تحصیل تاڈوبا ٹائیگر پروجیکٹ کے قریب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اکثر وائلڈ لائف آتے ہیں۔ ان چار اموات سے اس سال چندر پور ضلع میں انسانی وجنگلی حیات کے تنازعہ میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ناگپور سے تقریباً 200 کلومیٹر دور سندھواہی تحصیل کے گنجے واہی جنگلاتی علاقے میں شیرنی نے چار خواتین پر حملہ کیا۔ گاؤں کی چار خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں۔ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے جنگل پر انحصار کرتے ہیں۔ خواتین کی شناخت کاودوبائی داداجی موہورلے (45)، انوبائی داداجی موہورلے (46)، سنگیتا سنتوش چوہدری (36) اور سنیتا کوشک موہورلے (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ شیرنی کا چار خواتین پر حملہ انتہائی غیر معمولی تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ شیرنی نے خود کو بچانے یا اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک ایک کر کے خواتین پر حملہ کیا ہو گا۔ اس واقعہ سے گنجواہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ جنگلات کے خلاف عوام میں ایک بار پھر غصہ پیدا ہوا۔
سندھواہی رینج فاریسٹ آفیسر انجلی سیانکر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اور فاریسٹ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔ محکمہ جنگلات نے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 25,000 روپے کا معاوضہ فراہم کیا۔ جنگلاتی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کو کم کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پانچ دن پہلے 18 مئی کو ناگبھیڈ تعلقہ میں 55 سالہ ونیتا شنکر یوکی کو ٹندو کے پتے جمع کرنے کے دوران ایک شیر نے مار ڈالا تھا۔
جرم
مغربی بنگال فائرنگ اور بم دھماکہ میں ملوث تین مفرور ملزمین ممبئی سے گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ۷ مئی کو مغربی بنگال ہاوڑا میں فائرنگ اور بم دھماکہ میں مطلوب تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, مغربی بنگال کے شیبوپور پولس اسٹیشن کی حدود میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی, اس میں مطلوب ملزمین ممبئی کے دیونار ایس آر اے کی بلڈنگ میں روپوش ہے اس بنیاد پر ۲۱ مئی کو کرائم برانچ نے یہاں چھاپہ مار کر تین مفرور ملزمین شمیم احمد عبدالرشید ۴۰ سال، جمیل اختر علی ۴۳ سالہ، آفتاب انور خورشید ۴۴ سالہ کو ممبئی میں گرفتار کر لیا۔ ان مفرور ملزمین پر شیبو پور پولس اسٹیشن میں کئی تقریبا ۵ معاملات بھی درج ہیں, یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
