Connect with us
Wednesday,30-September-2026
تازہ خبریں

سیاست

ممتا بنرجی کی تنگ نظری نے ریاست کے عوام کو مرکزی اسکیموں سے محروم کردیا ہے, بی جے پی سونار بنگلہ کے خواب کی تعبیر کرے گی

Published

on

amit

کورونا بحران اور امفان طوفان کی تباہی کے درمیان مغربی بنگال میں پہلی ورچوئیل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ممتا حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا کہ پورے ملک میں جمہوری روایات مضبوط ہورہی ہے مگر مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں سیاسی تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے اور یہاں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
.2014سے2020تک سیاسی تشدد میں مرنے والے پارٹی ورکروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک پارٹی ورکروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عزیزوں نے ”سونار بنگلہ“ کی تعبیر کیلئے اپنی جان قربان پیش کی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔
امیت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ہیروں کو خراج عقیدت اور امفان طوفان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ممتا حکومت نے ’آیوشمان بھارت یوجنا“ سے بنگال کے عوام کو محروم کردیا جب کہ اس سے ملک بھر کے لاکھوں شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے انا کی وجہ سے ریاست کے لاکھوں شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میں ریاست کے کروڑوں شہریوں کی طرف سے حکومت بنگال سے سوال کررہاں ہوں کہ آخر اس اسکیم کو نافذ کرنے سے انکار کیوں کیا گیا۔
امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں اپوزیشن کی سیاست کیلئے کام نہیں کررہی ہے بلکہ 2021کے اسمبلی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آتے ہی آیوشمان بھارت یوجنا اور دیگر مرکزی حکومت کی اسکیمیں جس سے ملک بھر لاکھوں شہری فائدہ اٹھارہے ہیں مگر بنگال کے عوام محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلف برداری کی تقریب کے فوری بعد ریاست میں آیوشمان بھارت اسکیم کو نافذ کردیا جائے گا۔
ممتا جی بنگال کے عوام کو صحیح اور معیاری دوائیاں نہیں مل رہی ہے۔آخربنگال میں آیوشمان اسکیم کو نافذ کیوں نہیں کیا گیا۔ممتا جی غریب عوام کے حقوق کے ساتھ سیاست نہیں کی جاتی ہے۔
امیت شاہ نے دو دن قبل بہار میں اپنی پہلی ورچوئیل ریلی کی تھی اس کے بعد سوموار کو اڑیسہ میں اور اب بنگال میں ورچوئیل ریلی سے خطاب کیا ہے۔اس موقع پر بنگال کے سینر لیڈران دلیپ گھوش، مکل رائے اور راہل سنہا بھی موجود تھے
امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی ورکروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بنگال میں تبدیلی کی دستک ہوچکی ہے اور ہم پارٹی ورکروں کے خواب کو شاہکار کریں گی۔ مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تین طلاق بل کے ذریعہ مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کیا ہے۔کشمیر کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے 370ایکٹ کو ہٹایا اور شہری ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ لاکھوں ہندو رفیوجیوں کو ہندوستانی شہریت کی راہ ہموار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت کی وجہ سے ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
شاہ نے دعوی کیا کہ ممتا بنرجی کی وجہ سے بنگال کے کسانوں کو مرکز کے منصوبے سے محروم کردیا گیا ہے غیر منظم سیکٹر سے وابستہ مزدوروں کے اکاؤنٹ میں دس دس ہزار روپے بھیجنے کے ترنمول کانگریس کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی چاہیں تو بھی، مرکز دو دن کے اندر بنگال کے کاشتکاروں کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ ریاست کے کسان ممتا بنرجی کی وجہ سے مرکز کے فوائد سے محروم ہیں۔ممتا بنرجی کی تنگ سیاست کی وجہ سے بنگال کے کسانوں کو مرکز کے منصوبے سے محروم کیا جارہا ہے۔
امت شاہ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ بنگال کی عظمت کو بحال کرنے کیلئے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو ایک موقع دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی جن ریاستوں میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے وہاں ترقیاتی کام بڑی پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کو ایک بار موقع دیں۔ بی جے پی سونار بنگلہ بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کو سیاسی تشدد سے پاک کیا جائے گا اور جموریت کو بحال کیا جائے گا۔
امیت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بحران کے اس دور میں ریاست کے عوام کی مدد کرنے کے بجائے سیاست کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن دھن یوجنا کے تحت60 ملین غریب افراد کی زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کورونا بحران میں جندھن منصوبے کے کھاتوں میں 51 کروڑ روپے لوگوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے ہیں۔

قومی خبریں

بلیو ڈرم قتل کیس کا آج فیصلہ: مقتول کے بھائی نے ملزم کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا

Published

on

میرٹھ : سرخیوں میں رہنے والے سنسنی خیز سوربھ راجپوت قتل کیس کا فیصلہ بدھ کو میرٹھ کی ایک عدالت میں سنایا جائے گا۔ فیصلے سے پہلے، متاثرہ کے خاندان نے ملزم کو سخت ترین سزا دینے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔ سوربھ کے بڑے بھائی راہول نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، “ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں: جو کچھ انہوں نے میرے بھائی کے ساتھ کیا، وہی ان کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔” “اس کیس کے آغاز سے ہی، ہم انصاف کی امید کر رہے ہیں۔ ہم نے ان سے جو مطالبہ کیا ہے، کم از کم میرے بھائی کو وہی کرنا چاہیے جو انہوں نے کیا۔ اس کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس کی وجہ سے میرا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، ہم صبح 11 بجے عدالت جاتے تھے اور شام کو صرف 5 بجے واپس آتے تھے۔ راہل نے کہا کہ 22 گواہوں نے گواہی دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملزم کو سزائے موت سے کم سزا دی گئی تو ہم ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اس کیس میں 126 سماعتیں اور گواہی دی گئی ہیں، جس میں استغاثہ اور دفاع نے ڈسٹرکٹ جج اروند کمار مشرا کے سامنے اپنے دلائل پیش کیے ہیں۔ سوربھ کی بیوی، مسکان رستوگی، اور ساحل شکلا، جنہیں استغاثہ نے اس کا مبینہ عاشق اور شریک ملزم بتایا ہے، مقدمہ میں زیر سماعت ہیں۔ استغاثہ نے دونوں کے لیے سزائے موت مانگی ہے، جب کہ دفاع نے استدلال کیا ہے کہ قتل کا کوئی عینی شاہد نہیں تھا اور اس نے ملزمان کے لیے نرمی کی درخواست کی ہے۔ کیس کو 17 مارچ 2025 کو عدالت میں پیش کیا گیا، جب کہ مسکان اور ساحل کو دو دن بعد میرٹھ جیل بھیج دیا گیا۔ مقدمے کی سماعت جولائی 2025 میں ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں منتقل کر دی گئی، جس میں تقریباً 13 ماہ تک دلائل جاری رہے۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ یہ قتل پہلے سے کیا گیا تھا اور ملزم نے جرم کرنے سے پہلے ایک چاقو، استرا، سیمنٹ، ریت اور ایک بڑا نیلا ڈرم خریدا تھا۔ پولیس اور فرانزک گواہوں نے عدالت کو بتایا کہ لاش کو ڈرم سے برآمد کیا گیا تھا، جبکہ پوسٹ مارٹم کے شواہد میں مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیاروں سے لگائے گئے زخم درج کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، سوربھ کی والدہ رینو راجپوت نے بھی مسکان اور ساحل پر اپنے بیٹے کے قتل کا الزام لگایا تھا۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ سوربھ نے اپنے گھر والوں کی مخالفت کے باوجود مسکان سے شادی کی اور الزام لگایا کہ مسکان شادی کے بعد بھی ساحل سے ملتی رہی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سماج وادی پارٹی کا ایس آئی آر ‘ (ووٹر لسٹ) گھوٹالے میں ملوث گیانیش کمار کے خلاف پر زور احتجاج

Published

on

ممبئی : آج ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے مرکزی دفتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے ممبئی/مہاراشٹر ریاستی صدر اور رکن اسمبلی (ایم ایل اے) ابو عاصم اعظمی نے کی۔ اس مظاہرے میں گیانیش کمار کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا گیا، جنہیں ‘ایس آئی آر ‘ گھوٹالے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس گھوٹالے کے نتیجے میں انتخابی فہرستوں سے لاکھوں نام خارج کر دیے گئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کمار کو سخت ترین سزا دے اور اس بات پر زور دیا کہ انتخابات عدالتی نگرانی میں منصفانہ طور پر منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سماج وادی پارٹی ملک بھر میں اس معاملے کی شدید مخالفت کرتی ہے اور احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ احتجاج میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابراہانی، چیف جنرل سیکریٹری معراج صدیقی، ریاستی جنرل سیکریٹری فرحان اعظمی، ویمنز ونگ کی صدر رخسانہ صدیقی اور یوتھ ونگ کے صدر ریاض خان سمیت پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔

Continue Reading

قومی خبریں

بہار : نوادہ میں ڈی جے میوزک کے تنازعے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی۔

Published

on

death

پٹنہ : سوموار کی رات نوادہ ضلع میں چھٹھی کی تقریب میں ڈی جے میوزک پر جھگڑے کے دوران تین بھائیوں کو مبینہ طور پر چاقو مارنے کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ قادر گنج تھانے کی حدود میں دیوان پورہ گاؤں میں پیش آیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر نوادہ صدر اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ایک بھائی سندیپ کمار منگل کو پٹنہ میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، باقی دو نوادہ صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق بچی کی پیدائش کے بعد پردیپ مانجھی کی رہائش گاہ پر چھٹھی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ انہوں نے موسیقی اور رقص کے ساتھ ایک دعوت کا اہتمام کیا۔ تقریبات کے دوران مبینہ طور پر ایک نوجوان نے ڈی جے کی موسیقی پر طویل عرصے تک رقص کیا۔ گھر والوں نے مبینہ طور پر اسے پہلے کھانا کھانے اور پھر ناچنے کو کہا۔ اس تبصرہ پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔

تنازعہ بڑھ گیا، اور نوجوانوں میں سے ایک نے مبینہ طور پر سندیپ کمار پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ جب اس کے دو بھائیوں نے مداخلت کی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ تینوں بھائیوں کو نوادہ صدر اسپتال لے جایا گیا۔ ان کے زخموں کی سنگینی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا۔ بھولا مانجھی کا بیٹا اور دیوان پورہ گاؤں کا رہنے والا سندیپ کمار بعد میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ اس کے بھائی سورج کمار اور پردیپ مانجھی کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ نوادہ صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعے نے خاندان کو گہرے غم میں ڈال دیا ہے اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے تیزی سے کام کیا اور حملے میں مبینہ طور پر ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد سندیپ کمار کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے تنازعہ کی وجہ بننے والے حالات کا تعین کرنے اور گرفتار افراد کے مخصوص کرداروں کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نتائج کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان