(جنرل (عام
لاک ڈاؤن کی پٹری پر آہستہ آہستہ دوڑ رہی ہے زندگی کی نئی ریل، لاک ڈاؤن 4 کے خاتمے کے بعد لوٹ رہی ہیں شہر کی رونقیں
اسپیشل رپورٹ :وفا ناہید
وقت کیسا بھی ہو اچھا یا برا کٹ ہی جاتا ہے . اسی طرح کورونا بحران کا یہ برا وقت بھی گزر ہی گیا . 2 ماہ سے زائد عرصے سے پورا ملک کورونا کے قہر کا شکار تھا . ناسک ضلع کے مالیگاؤں شہر میں کورونا جیسے بے قابو ہوگیا تھا . روزانہ آنے والے کورونا کے آنکڑوں سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول تھا . یہاں تک اس وباء نے عوام کے ساتھ پولس اہلکاروں اور میونسپل کمشنر کو بھی نہیں بخشا تھا . کورونا کی اس تباہی کاری کے دوران مسلمانوں کے ماہ مقدس کا بھی آغاز ہوگیا . رمضان المبارک میں بھی کورونا کے مریضوں کا شرح تناسب بڑھتا ہی رہا . اس کے علاوہ شہر میں ہاسپٹل اور کلینک بند ہونے کی وجہ سے کئی افراد بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب لقمہ اجل ہوگئے . جس سے شہر میں شرح اموات کا تناسب بڑھ گیا تھا. جس کی وجہ مالیگاؤں شہر شہ سرخیوں میں آگیا . تب ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے کو شہر کا ہنگامی دورہ کرنا پڑا . جس کے بعد موصوف نے ڈاکٹرس کو انتباہ دیا کہ جو ڈاکٹر اپنا ہاسپٹل اور کلینک بند رکھے گے ان پر کاروائی ہوگی . ہیلتھ منسٹر کے انتباہ کے ساتھ ہی شہر میں کلینک اور ہاسپٹل کھل گئے . کورونا کی وباء کے ساتھ ہی مریضوں کے ساتھ کووڈ سینٹروں میں تعصب کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں . علاوہ ازیں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ اموات جیون ہاسپٹل میں ہونے کی وجہ سے افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا کیونکہ اس سے قبل جیون ہاسپٹل میں مریضوں کو جو کھانا دیا جاتا تھا اس میں کیڑے بھی پائے گئے تھے . تب سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید کی کاوشوں سے جیون ہاسپٹل بند ہوگیا . اس کی جدید کاری کرکے کچھ دنوں بعد آؤٹر کے مریضوں کو وہاں داخل کیا جانے لگا . بہت سے مریض جن کو کوارنٹائن ہو کر 14 سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا تھا مگر انہیں گھر جانے کی اجازت نہیں تھی . ایسے میں شہر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی بروقت کاروائی سے کوارنٹائن افراد کو بحفاظت ان گھروں کو رخصت کیا گیا . جب تک کورونا ندی کے اس پار نہیں گیا تھا . گھٹیا سیاست کرکے مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا تھا . اس طرح رمضان المبارک کے آخری عشرہ رہ گیا تھا . اس کے باوجود شہر میں سنناٹا چھایا ہوا تھا . اب جب کہ عیدالفطر قریب تھی اچانک کورونا کے گراف میں گراوٹ آتی گئی . ساتھ ہی 600 میں سے 500 مریضوں کی صحت یابی کی خبریں شہر میں گشت کرنے لگیں . پھر کیا تھا کبھی 2 تو کبھی 3 یاتو سرے سے ایک بھی مریض نہیں ملتا تھا . یہ سلسلہ الوداع جمعہ تک چلتا رہا اور الوداع جمعہ کو ایک ساتھ 14 مریضوں کی پوزیٹیو رپورٹ سے شہر میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی . خیر کورونا کی تباہی میں عید سعید بھی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی . مسلمانوں نے
عید الفطر کے پرمسرت موقع پر بھی لاک ڈاؤن کی پاسداری کی اور گھروں میں عید الفطر کی نماز ادا کرکے سادگی سے عید منائی اور وطن سے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا .
عید الفطر کے اختتام کے بعد 30 مئی کو لاک ڈاؤن 4 کا مرحلہ مکمل ہوا اور 31 مئی سے 30 جون تک لاک ڈاؤن 5 کا آغاز ہوگیا . مگر لاک ڈاؤن 5 عوام کے لئے خوش آئند ثابت ہوا . جس سے ساکت زندگی کا جمود ٹوٹا اور لاک ڈاؤن کی پٹری پر زندگی کی ریل آہستہ آہستہ ہی صحیح آگے بڑھنے لگی . شہر پر چھایا ہوا ویرانی کا سایہ دور ہوا . وہ شہر جو راتوں کو بھی جاگتا تھا . پاورلوم کا شور جہاں زندگی کی رمق کو ظاہر کرتا تھا . تھوڑا بہت ہی سہی وہ شور لاک ڈاؤن کے سنناٹے کو چیر کر زیست کا نغمہ گانے لگا ہے . اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ماہ مقدس میں مالیگاؤں کے مسلمان اپنے روٹھے رب کو منانے میں کامیاب ہوگئے . ورنہ تو بقول عمران پڑتاپ گڑھی اہل دنیا نے تیری بات نہیں مانی ہے تو ہے ناراض تو ویرانی ہی ویرانی ہے-
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی بی ایم سی ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ میں جونیئر کے جی سے گریڈ 4 کے لیے داخلے مطلوب

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیش پانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، ممبئی (04 ڈبلیو)، گوونڈی 04، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، میں نئی تعمیر شدہ عمارت میں ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ کے نام سے ایک انگلش میڈیم اسکول شروع کیا ہے۔
یہ اسکول مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے نصاب کی پیروی کرتا ہے اور جونیئر کے جی سے گریڈ 4 تک کلاسز کا انعقاد کرے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت گوونڈی اور آس پاس کے علاقوں میں غیر مجاز اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو ترجیحی داخلہ دیا جائے گا۔ سیٹوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ والدین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔
خواہشمند والدین داخلہ کے لیے درج ذیل پتے پر رابطہ کریں
پتہ : پہلی منزل، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیشپانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، گوونڈی (مغربی)، ممبئی – 400 043۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ایف-ساؤتھ’ اور ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈوں کی طرف سے کی گئی کارروائی، دادر اور سانتا کروز علاقوں میں 15 دکانیں ہٹا دی گئیں

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ راہگیر پہلے مہم کے ایک حصے کے طور پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فٹ پاتھوں سے رکاوٹیں ہٹانا اور پیدل چلنے والوں کے لیے چلنے کے قابل بنانا ہے۔ اس اقدام کے تحت، دادر کے علاقے (‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کی طرف سے) اور سانتاکروز کے علاقے (‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ کی طرف سے) میں فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والی 15 غیر مجاز دکانوں اور 15 غیر مجاز ہاکروں کو آج (13 اگست 2026) ہٹا دیا گیا۔ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق میونسپل کمشنر اشونی بھیڈےکی رہنمائی میں۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) کی قیادت پراجکتا ورمالاونگیرے، ممبئی میونسپل کارپوریشن غیر مجاز ہاکروں اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ مہم کو نافذ کر رہی ہے، اس طرح رکاوٹوں سے پاک فٹ پاتھوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (زون-2) پرشانت ساپکلے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایف-ساؤتھ وارڈ) کی قیادت میں ‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کے ذریعہ دادر (مشرقی) علاقے میں کارروائی کی گئی اس مہم کے دوران، دادر (مشرق) میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والے 04 غیر مجاز دکانوں، 12 عارضی ترپالوں کے شیڈ، 06 غیر مجاز پلیٹ فارم (کٹے*) اور 15 ہاکروں کو ہٹا دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (زون-3) وشواس موٹے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایچ-ایسٹ) کی قیادت میں۔ مردولا اینڈے، ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ نے آج سانتا کروز (ایسٹ) کے علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی۔ اس کارروائی میں ٹی پی ایس-3 علاقے میں سڑک 6، 7 اور 11 کے ساتھ واقع چھ غیر مجاز دکانوں کے ساتھ ساتھ نانا صاحب دھرمادھیکاری مارگ کے ساتھ فٹ پاتھ پر واقع پانچ غیر مجاز دکانوں کو مسمار کرنا شامل ہے۔ اس آپریشن میں ایک فوڈ وین بھی شامل تھی۔ اس ڈرائیو نے تقریباً 500 میٹر فٹ پاتھ کی جگہ صاف کر دی ہے، جس سے پیدل چلنے والوں کے لیے پیدل چلنا آسان ہو گیا ہے۔
دریں اثنا، میونسپل کارپوریشن پیدل چلنے والوں کے لیے صاف اور قابل رسائی فٹ پاتھوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ نتیجتاً، انتظامیہ نے فٹ پاتھوں میں رکاوٹ بننے والی غیر مجاز تعمیرات یا ان پر کوئی مواد رکھنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ایسی خلاف ورزیاں دیکھنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ہوٹل بل کی ادائیگی پر تنازع قتل سے سنسنی، پولس کی بڑی کارروائی ۲۴ گھنٹے میں قتل کا معمہ حل، دو گرفتار ملزمین کا اعتراف جرم

ممبئی میں ایک ہوٹل میں بل کی ادائیگی کے تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کا سنسنی خیزواقعہ پیش آیا جس کے بعد یہاں کشیدگی پھیل گئی, جبکہ پولس نے ۲۴ گھنٹے کے اندر ہی ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ گوریگاؤں پولس اسٹیشن کی حدود میں ۱۱ اگست کو رات میں سلمان ہوٹل کے قریب ایک شخص کو شدید طور سے زدوکوب کیا گیا۔ عزیز محمد عتیق خان ۳۰ سالہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ پولس نے اس قتل کی انکوائری شروع کر دی۔ پولس میں مقتول کے بھائی کے بتایا کہ عزیز خان نے سلمان ہوٹل کے مالک دانش خان کو دو افراد کو ہوٹل کے بل کی ادائیگی کرنے کو کہا اس دوران مقتول سے اس دونوں نے حجت کی اور کہاُ کہ اس سے تیرا کیا تعلق ہے تو ہم کو نہیں جانتا۔ تیرے کو دیکھ لیں گے۔۔۔ پھر ان دونوں نے متاثرہ پر حملہ کر دیا عزیز خان کے سر پر لکڑی کا باکس مار دیا جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا اور ڈاکٹروں نے اسے علاج کے دوران مردہ قرار دیا۔ پولس نے قتل کا معاملہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردیا ملزمین کی گرفتاری کے لئے ۶ ٹیمیں تشکیل دی گئی اس کے بعد پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور پولس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزمین کی شناخت اجئے منی اپادھیائے ۳۹ سالہ اور وکاس دیوراج پاسوان ۳۲ آفس بوائے کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۴ گھنٹے کےاندر ہی پولس نے اس قتل کے معمہ کو حل کر کے ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
