Connect with us
Monday,01-September-2025
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں میں سالے نے کیا اپنے سابق بہنوئی کا کیا قتل، راجو بانگڑو کو دوسری شادی راس نہیں آئی

Published

on

(وفا ناہید)
کسی کا مرڈر کرنا آج کل بہت آسان ہوگیا ہے. ذرا ذرا سی بات ہر مشتعل ہوکر لوگ کسی کی زندگی کا چراغ گل کر دیتے ہیں. دینی شہر مالیگاؤں میں بھی اب کسی کا مرڈر کرنا ایک دم آسان ہوگیا ہے. ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کل رات 11بج کر 20 منٹ پر پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حد میں زیتون حجن مسجد کے پیچھے گلشن مدینہ گلی نمبر 4, میں گھر نمبر 1034 کمال پورہ, حافظ شیرا علی چوک کا ساکن 40 سالہ شاہداحمد محمد سلیم المعروف راجو بانگڑو دادا کے مرڈر سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے. اس ضمن میں جب نمائندے نے راجو بانگڑو کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ راجو بانگڑو کے والدین کافی ضعیف ہے. نوجوان بیٹے کے قتل کی خبر سن کر بوڑھے باپ کے کندھے جھک گئے. راجو بانگڑو کی والدہ بیٹے کی مرگ ناگہانی سے نڈھال ہے . مقتول کا بھائی اس صدمے کو برداشت نہیں کرپارہا ہے اور بار بار بے ہوش ہو رہا ہے تو دوسری طرف مقتول کی بیوی اپنے شوہر کی اچانک موت کی وجہ سے غموں سے چور ہے. اس کی آنکھوں کے سوتے خشک ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں. راجو بانگڑو کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ گھر میں یہ کہرام کیوں مچا ہوا ہے. معصوم بچے اپنے باپ کی راہ تک رہے ہیں. اس غم زدہ ماحول میں نمائندے کو کوئی بھی کچھ بتانے سے قاصر تھا. تب پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئی گلاب راؤ پاٹل سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے اس قتل کے رازسے پردہ اٹھایا. پی آئی پاٹل صاحب نے بتایا کہ شاہد عرف راجو بانگڑو پہلے سے شادی شدہ تھا. 2 سال قبل اس نے مالدہ شیوار کے گلشن مدینہ گٹ نمبر 41 گھر نمبر 46 کے ساکن اخلاق احمد کی صاحبزادی سے نکاح ثانی کیا. شادی تو کافی ارمانوں سے ہوئی مگر راجو بانگڑو کو یہ دوسری شادی راس نہیں آئی. کچھ ہی دنوں میں میاں بیوی کے اختلافات منظر عام پر آنے لگے . کسی طرح کچھ دنوں تک ان کی شادی شدہ زندگی کی گاڑی ڈگمگاتی ,لڑکھڑاتی چلتی رہی. آخر ایک دن اس رشتے کا دی اینڈ ہوگیا. راجو بانگڑو نے اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے دی. دوسری بیوی سے مقتول کو ایک بچہ بھی ہوا مگر وہ بدنصیب بچہ اپنے والدین کے درمیان کی خلیج کو پاٹ نہیں سکا. غصے میں راجو بانگڑو نے 6 ماہ قبل اپنے سسر کے آٹو رکشے میں آگ لگادی تھی. گذشتہ دنوں عیدالفطر پر راجو بانگڑو کو بیٹے کی یاد آئی. باپ کی شفقت کو راجو بانگڑو دبا نہیں پایا اور بروز بدھ مورخہ 27 مئی کو اپنے بچے کے لئے کپڑے لے کر اس سے ملنے اپنی سابقہ بیوی کے گھر پہنچ گیا. اب ایسا ہوگیا کہ راجو بانگڑو کو اس کے سالے سعود مشیر اخلاق احمد نے روک دیا. اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ راجو بانگڑو اس سے قبل اس کے والد کی آٹو رکشا جلا چکا ہے. اس لئے اب اسے یہاں نہیں آنا چاہئے. جس پر دونوں میں تکرار ہوئی . بہن کے طلاق سے سعود مشیر , راجو بانگڑو سے دل میں بغض رکھے ہوئے تھا. جب قاتل اور مقتول میں تکرار ہونے لگی تو سعود مشیر نے پہلے راجو بانگڑو کی آنکھوں میں لال مرچ ہاؤڈر ڈال کر اسے بے بس کیا . اس کے بعد تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ دیا. خون میں لت پت راجو بانگڑو کٹے ہوئے شہتیر کی طرح زمین بوس ہوگیا. راجو بانگڑو کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا. فورا پوار واڑی ہولس کے پی آئی گلاب راؤ پاٹل اپنے پولس عملے کے ساتھ پہنچ گئے. لاش کا پنچ نامہ کرکے اسے دھولیہ سول ہاسپٹل بھیج دیا. کورونا وائرس کی وجہ سے مقتول کا سویپ نمونہ لیا گیا ہے. رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا پوسٹ مارٹم کرنا ہے یا نہیں. کیونکہ اگر کورونا ہوزیٹیو آتا ہے تو پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا اور لاش کی تدفین سویپ رپورٹ آنے کے بعد ہی عمل میں آئے گی. پوار واڑی پولس نے گناہ رجسٹر نمبر 53/2020 تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت سعود مشیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے. راجو بانگڑو قتل کی تحقیقات پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئی گلاب راؤ پاٹل کررہے ہیں.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

Published

on

cyber Attack

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com