Connect with us
Monday,06-April-2026

سیاست

بی جے پی حکومتوں نے مزدوروں کے حقوق پر شدید حملہ کیا: کانگریس

Published

on

congress

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی اترپردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات حکومتوں پر لاک ڈاؤن کے دوران مزدور سے متعلق قوانین میں ترمیم کرکے ان کے حقوق پرشدید حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان ترمیمات کو فوراً رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے پیر کے روز یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ پورا ملک کووِڈ۔19کی وبا کا سامنا کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے غریب مزدوروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں تو ایسے میں متاثرہ مزدوروں کو راحت دینے کے بجائے بی جے پی کی حکومتوں نے کورونا کی آڑ میں خاموشی سے ان کے حقوق پر قینچی چلا کر انھیں بندھوا بنانے کا راستہ نکالا ہے۔
انہوں نے اس اقدام کے باعث بی جے پی حکومتوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا،’ صنعتی تنازعہ قانون اور کم از کم معاوضہ قانون جیسے مزدور سے متعلق قوانین کمزور اور استحصال کے شکار طبقات کو بنیادی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ یہ قانون آئین کی جانب سے زندگی کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے مزدوروں کو کم معاوضہ دے کر ان سے زیادہ کام لینے، ان کا استحصال کیے جانے سے انھیں تفحظ فراہم کرتے ہیں اور بندھوا مزدور بننے سے روکتے ہیں‘۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : آن لائن دہشت گرد ‘سولجرز آف خلافت’ نامی گروپ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے تھانہ اور ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان دونوں کی شناخت کرلا کے ساکن18 سالہ حماد صدیقی اور کلیان میں معصیب احمد عرف افتحار احمدعرف کلام سونو 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں کے پاس سے الیکٹرک گزٹ کو بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں کے موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 3 اپریل کو علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی اس دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی تھانہ سے یاسر مسلم خان کو زیر حراست لیا گیا اور کاندیولی سے ایک 15 سالہ نابالغ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی اس دوران ان کے گھروں سے بھی سامان ضبط کئے گئے ہیں اے ٹی ایس نے بتایا کہ دلی اسپیشل سیل نے ان دونوں کو تفتیش کیلئے طلب کیا ہے اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ان کے رابطہ میں مزید کون تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ فعال تھے اتنا ہی نہیں خلافت سولجزر نامی گروپ سے بھی یہ وابستہ تھے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں کا بھی اندیشہ ہے اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے کئی ایسے نوجوان بھی اب اے ٹی ایس کے رڈار پر ہے جو مشتبہ اور دہشت گرد تنظیموں کے گروپ پر اس تنظیموں کے رابطے میں ہے بتایا جاتا ہے کہ جیش محمد اور داعش نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے ایسے میں اے ٹی ایس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے شدت پسند گروپ سے اجتناب کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : جئے شری رام پر تنازع 5 گرفتار, ملزمین کے گھر پر بلڈزور کارروائی, حالات کشیدہ امن برقرار۔

Published

on

mumbai police

ممبئی: ممبئی کے ڈنڈوشی کے پوجا کی تقریب میں جئے شری رام کاگانا بجانے پر اعتراض کو لے کر تنازع کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے یہ تنازع گزشتہ شب اس وقت پیدا ہوا جب یہاں گانے پر اعتراض کیا گیا اس کے بعد وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کیا نصف شب پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے اس معاملہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ شب دو فرقوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے حالات کنٹرول کر نے کیلئے ہلکا لا ٹھی چارج کیا تھا کے جس پر وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل نے ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو اس کارروائی میں شریک تھے اور 12 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ ڈنڈوشی سنتوش نگر میں گز شتہ شب فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے اس واقعہ کے بعد بی ایم سی بھی حرکت میں آگئی اور بی ایم سی نے یہاں ملزمین کے غیرقانونی تعمیرات دکان پر بلڈوز چلایا ہے جس سے اب یہ سوال پیدا ہو رہاہے کہ کیا اب فیصلہ بلڈوزر سے ہوگا یو پی کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلڈروز ایکشن کو فوقیت دی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس متعلق بحث بھی جاری ہے۔ ڈی سی پی مہیش چمٹے نے کہا کہ ڈنڈوشی میں حالات پرامن ہے اور اس معاملہ میں پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا جبکہ اب تک اس معاملہ میں 5 افراد کی گرفتاری بھی میں لائی گئی ہے پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈنڈوشی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ آج بی ایم سی نے بھی کارروائی کی ہے اور اس پر بھی پولیس کا بھاری بندوبست تعینات تھا۔ اس واقعہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا سے حماد صدیقی کی گرفتار پر والد جلال الدین صدیقی کی التجا, میرا بیٹا بے قصور ہے اس پر ایجنسیاں رحم کرے

Published

on

Arrest

ممبئی: دلی کو دہلانے کی سازش کے الزام میں گرفتار حماد کے والد جلال الدین صدیقی نے تمام الزامات کو بے بیناد قرار دیتے ہوئے اسے بے قصور قرار دیا اور کہا کہ حماد موبائل فون پر فعال ضرور تھا لیکن وہ اس قسم کی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوسکتا وہ فون پر گیمگ ایپ پر فعال تھا۔ ۱۸ سالہ حماد کرلا اسٹیشن کے قریب ایک قدیم عمارت میں اپنے والدین اور بھائیوں کے ہمراہ مقیم تھا ۔ جلال الدین صدیقی نے اس سے لاعلمی ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا کس کے رابطے میں تھا اور وہ سوشل میڈیا پر کس گروپ کے رابطے میں تھے وہ اس سے واقف نہیں ہے فون پر رابطہ رکھتا تھا لیکن وہ بے قصور ہے دبلے پتلا کمزور لاغر بچہ میرا ہر برائی سے دور رہتا تھا موبائل سے ہی وہ برائی کی جانب مائل ہوسکتا ہے اگر اس سے کوئی غلطی ہے تو اس کا معاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حماد نے کبھی بھی پولس اسٹیشن تک نہیں دیکھا والد نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پولس و ایجنسیاں میرے بچے پر رحم کرے انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت پر بھروسہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو پھنسایا جارہا ہے میرے بیٹا ممبئی تک تنہا سفر نہیں کرسکتا ہے تو پھر وہ دلی یا دیگر صوبہ کیسے جاسکتا ہے اس کی گرفتاری کی خبر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے میں یومیہ کام کر تا ہوں اور اتنا پیسہ بھی میسر نہیں تھا کہ اپنے فرزند کی کالج کی فیس اداکرتا اس لئے وہ پرائیوٹ امتحان دینے کی کوشش کررہا تھا میرے بچہ پڑھائی میں اچھا تھا اور وہ پڑھ لکھ کر ملک کی خدمت کرنے کیلئے وکیل جج بننے کے متمنی تھا لیکن بدقسمتی سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرلا سے حماد کی گرفتاری سے سنسنی پھیل گئی ہے سوشل میڈیا پر رابطہ میں رہ کر حماد جہادی چیٹ اور گروپ میں شریک تھا یہ الزام اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے عائد کیا ہے جبکہ ان تمام الزامات سے والد نے انکار کیا ہے فی الوقت این آئی اے کے کھلونا بم دھماکہ کیس میں حماد ریمانڈ پر ہے اور اس معاملہ میں کلیان سے مشید احمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان