(جنرل (عام
ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگ 28مئی تک شہاب ثاقب کی بارش کی نظارہ کرسکیں گے
شہروں کی روشنیوں سے دور، طلوع آفتاب سے دو گھنٹے پہلے ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگ 28مئی تک سالانہ شہاب ثاقب کی بارش کی نظارہ کرسکیں گے۔اس کو Eta Aquarids کا نام دیاگیا ہے۔ یہ شہاب ثاقب کی بارش دمدار تارہ /سیارچہ کی مٹی کے زرات ہیں جو کرہ ارض میں داخل ہوں گے۔ سالانہ شہاب ثاقب کی بارش بدھ کو 02.30بجے شب اپنی عروج پر ہوگی۔ شہاب ثاقب کی بارش 28مئی تک جاری رہے گی،عوام ہر دن انوکھا آسمانی نظارہ کرسکیں گے۔ پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر این سری رگھونندن کمار نے یہ بات بتائی۔ انٹرنیشنل میٹیور آرگنائزیشن کے مطابق ہر گھنٹہ ٹوٹا ہواشہاب ثاقب آج دیکھا جاسکے گا۔ یہ تعداد ہر گذرتے دن کے ساتھ 28مئی تک مختلف ہوگی کیونکہ زمین اپنے مدار میں دمدار ستارہ کے ملبہ سے گذرے گی۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ان دنوں دنیا بھر کے لوگ کورونا کی وجہ سے تناو کا شکار ہیں اور آلودگی سے پاک آسمان سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے تیسرے ہفتہ میں صبح کے اوقات میں شہاب ثاقب کی بارش نے دنیا بھر کے لوگوں کی خوشی کو دوبالاکردیا ہے۔پی ایس آئی کے ڈائرکٹر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ لوگ اُس وقت پُرجوش رہے جب انہیں ستارہ ہیلی سے نکلنے والی دھول کے غبار کے آغاز کا پتہ چلا۔ آئی ایم او کے مطابق زمین میں داخل ہونے والے سیارہ ہیلی کے ذرات کی رفتار آسمان میں 66کیلومیٹر فی سکنڈ رہی۔ اس کا آغاز4.30بجے صبح آسمان کی مشرقی اور جنوب مشرقی سمت سے ہوا۔ سادہ آنکھ سے اس کا مشاہدہ کیاجاسکتا ہے اور ٹیلی اسکوپ یا نائینوکولرس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلی ستارہ شہاب ثاقب کا اصل ہے۔ ہر سال دو مرتبہ زمین، دھول کے بادل سے گذرتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
یوم عاشورہ زہریلی گولی تقسیم کرنے والا فیاض نے الیکشن میں لیا تھا حصہ, تفتیش میں اہم خلاصہ

ممبئی : ممبئی یوم عاشورہ پر زہریلی کیسپول تقسیم کرنے والا فیاض پریم جی ذہنی طور پر پریشان تھا اس نے یہاں خوجہ کمیٹی کےلئے الیکشن بھی لڑا تھا اور اس میں شکست کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا وہ 2005 سے ہی ملحد تھا اس نے شیعہ طبقہ اور عالم دین کو بھی اپنی تنقیدوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا خوجہ کمیٹی میں اپنی موجودگی درج کروانے کےلئے اس نے یہ واردات انجام دی ہے اس کا مقصد عزاداروں کو قتل کرنا نہیں تھا اس نے مدھیہ پردیش کے ایم ایم ریشم والا سے زہریلا مادہ چوہے مارنے کی ادویات منگوائی تھی اور 40 کلو مادہ کےلئے آن لائن رقم بھی منتقل کی تھی۔
فیاض یہاں پونہ کے ویمن نگر میں رہائش پذیر ہے شیعہ طبقہ کے خلاف اس نے جب سے متنازع بیانات جاری کرنا شروع کیا تھا اس کے بعد سے ہی اس کے اہل خانہ نے بھی اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی فیاض نے اسی دوران 2025 ئ میں ایران کا بھی دورہ کیا تھا ممبئی پولیس کے روبرو اس نے اعتراف کیا کہ اس کا مقصد عزاداروں کی جان لینا یا انہیں قتل کرنا نہیں تھا اس لئے اس نے جو کیپسول گولی تقسیم کی اس میں صرف 1.5 یا 1.1 گرام ہی چوہے مارنے کی ادویات کی آمیزش کی تھی تاکہ عزادار صرف بیمار ہو ان کی جانیں تلف نہ ہو ۔ اس معاملہ میں پولیس نے یہ بھی معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ آیا فیاض کا منصوبہ اس نے تنہا تیار کیا تھا اس کے پس پشت مزید افراد ملوث ہے اور کیا یہ لون وولف اٹیک کی سازش تو نہیں ہے کیونکہ یہ عالمی دہشت گردی کا ایک حصہ بھی ہے اےسے میں پولیس نے ہر زاوےے سے اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے لیکن اس معاملہ میں پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ فیاض کی ذہنی حالت بھی غیر مستحکم ہے اور اس سے تفتیش میں نت نئے خلاصے بھی ہو رہے ہیں اس معاملہ میں مزید افراد کے ملوث ہونے سے بھی پولیس نے انکار نہیں کیا ہے لیکن اب تک کی تفتیش میں صرف فیاض کے ہی اس معاملہ میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سیاسی جماعتوں کو ووٹر لسٹوں کے خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں تعاون کرنا چاہئے : ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و میونسپل کمشنر

ممبئی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، پروگرام کے تحت ممبئی کے علاقے (ممبئی شہر اور مضافات) میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اس سلسلے میں جاری مختلف عمل میں تعاون کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنراشونی بھیڈے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 جون سے 29 جولائی 2026 کے دوران پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کے گھر کے دورے میں مدد فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ گنتی کو یقینی بنایا جا سکےووٹر لسٹوں کے خصوصی گہرائی سے نظرثانی کے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے، آج (30 جون، 2026) ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
ڈپٹی میئر سنجے گاڈی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پراجکتا ورما-لاونگارے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے، ڈسٹرکٹ کلکٹر (ممبئی سٹی ڈسٹرکٹ) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ایس ایم ایس۔ آنچل گوئل، جوائنٹ کمشنر (ٹیکس اسیسمنٹ اینڈ کلیکشن) مسٹر وشواس شنکروار وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (بی ایل اوز) 30 جون سے 29 جولائی 2026 کے درمیان گھر کا دورہ کریں گے۔ ووٹرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ بی ایل اوز کو ضروری معلومات فراہم کریں۔ اس پورے عمل کا مقصد یہ ہے کہ کوئی اہل ووٹر محروم نہ رہے اور کسی نااہل شخص کو شامل نہ کیا جائے۔ لہذا، سمت. بھیڈے نے تمام سیاسی جماعتوں سے اس عمل میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ووٹر لسٹ پروگرام کے خصوصی انٹینسیو ریویژن (سر
) کے تحت عمل، شیڈول اور کارروائی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بھیونڈی میں غیر قانونی ڈانس بار پر کارروائی ہو, ٹورنیٹ کی بجائے دیگر بجلی کمپنی کو سپلائی کی ذمہ داری دینے کا مطالبہ : رئیس شیخ

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رئیس شیخ نے بھیونڈی دیہی میں غیر قانونی بار پر کارروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی اس پر توجہ طلب کروائی اور کہا کہ بھیونڈی میں شب بھر بار جاری رہتے ہیں اور یہ علاقہ جرائم پیشہ کا اڈہ بن گیا ہے یہاں جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے جب اس معاملہ میں پولیس میں شکایت کی جاتی ہے تو پولیس کا یہ جواب ہوتے ہیں کہ یہ علاقہ مزدور طبقہ پر محیط ہے اس لئے کھانے کی ہوٹلیں شب چائے خانے رات میں جاری رہتے ہیں اگر ہوٹلیں یا کھانے کے مراکز رات بھر جاری رہتے ہیں تو اس کےلئے بھی اصول و ضوابط مرتب کئے جائیں جبکہ رات بھر ڈانس بار شروع ہونے کے سبب یہ علاقہ جرائم کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے اس لئے اس پر توجہ دی چاہئے ۔ جس پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے رئیس شیخ کو کارروائی کا یقین دلایا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بھیونڈی میں بجلی کمپنیوں پر رئیس شیخ نے وزیر اعلی کی توجہ مرکوز کر تے ہوئے کہا کہ بھیونڈی میں پاورلوم صنعتیں آباد ہیں یہاں ٹورینٹ کی دادگیری سے عوام پریشان ہے کیونکہ بلوں کی شرح میں اضافہ سے وہ بلوں کی ادائیگی سے قاصر ہے بھیونڈی میں بجلی کی ذمہ داری دیگر کمپنیوں کو فراہم کی جائے اس میں ٹاٹا پاور اور اڈانی کو بھی بھیونڈی میں لایا جاسکتا ہے اس کے ساتھد ہی ٹورینٹ کمپنی کو ہٹا کر دیگر کمپنی کو بھی یہ ذمہ داری دی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی بھیونڈی کے عوام اور کاروباری کو بجلی کی بل میں رعایت اور سبسڈی کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ اس پر مثبت اقدامات کئے جائیں گے ساتھ ہی بجلی بل سے متعلق بھی ضروری احکامات جاری کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی رئیس شیخ نے کہا کہ ٹورینٹ پاور کمپنی کا عجب رول ہے اگر کوئی بجلی چوری ہوتی ہے تو اس کی ادائیگی دوسروں سے کرواتی ہے بجلی کوئی اور استعمال کرے اور اس کی ادائیگی کوئی دوسرا یہ کہاں کا انصاف ہے جس پر وزیر اعلی نے ضروری توجہ دےنے کی یقین دلائی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
