Connect with us
Saturday,31-May-2025
تازہ خبریں

جرم

راجستھان میں کورونا پوزیٹیو مریض بڑھ کر 2556، تین کی موت

Published

on

راجستھان میں 118 نئے کورونا متاثرہ مریض کے سامنے آنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر جمعرات کو 2556 پہنچ گئی وہیں تین افراد کی موت ہو گئی۔
طبی شعبہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ریاست کے دارالحکومت جے پور میں 21، جودھپور میں 83 اجمیر میں چار، چتتوڑگڑ ھ تین، کوٹہ میں دو اور بانرا، دھول پور اور الور میں ایک ایک نیا کورونا متاثرہ مریض سامنے آیا ہے۔
شعبہ کے مطابق اس دوران جے پور میں چاندی کی ٹکسال رہائشی 67 سالہ مرد اور سوڈالا رہائشی 54 سالہ مرد کی سوائی مان سنگھ ہاسپٹل میں موت ہو گئی۔ اسی طرح ادھے پور کے مہارانا بھوپالپبلک کلینک میں داخل چتتوڑگڑھ کے نمباہیڑا رہائشی 58 مرد کی موت ہو گئی۔ محکمہ کے مطابق اس جان لیوا وائرس سے ریاست میں اب تک 57 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
شعبہ کے مطابق اب تک اجمیر میں 150، الور میں آٹھ، بانسواڑا میں 64، بانرا ایک، باڑمیر میں دو، بھرت پور میں 111، بھیلواڑا میں 37، بیکانیر میں 37، چتتوڑگڑھ میں 19، چورو میں 14، دوسہ 21، دھول پور میں 12، ڈونگرپور میں چھ ہنومان گڑھ میں 11، جے پور میں 899، جیسلمیر میں 35، جھالاواڈ 40، جھنجھنو میں 42، جودھپور میں 472، کرولی میں تین، کوٹہ میں 194، ناگور میں 118،، پالی میں 12، پرتاپ گڑھ میں دو، راجسمند ایک، سوائی مادھوپور میں آٹھ، سیکر میں چھ، ٹونک میں 134، اودھے پور میں آٹھ پوزیٹو سامنے آیا ہے۔
شعبہ کے مطابق اب تک 98 ہزار 231 سیمپل لئے گئے جس میں سے 2556 پوزیٹیو 90 ہزار 549 منفی اور پانچ ہزار 158 کی رپورٹ آنی باقی ہیں۔

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading

جرم

مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔

گرفتار ملزمان یہ ہیں :

  1. سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
  2. حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔

دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com