سیاست
وزیر اعظم نریندر مودی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کرنے کے بعد وزیر اعلی کا اعلان
(محمد یوسف رانا)
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیرسطح پر لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں۲۱؍دنوں کا لاک ڈاون اس کے بعد دوسرے مرحلے میں۱۹؍دنوں کا لاک ڈاون پورے ملک میں کیا گیا تھاجوں جوں لاک ڈاون ختم ہونے کی تاریخ قریب آرہی ہے عوام میں لاک ڈاون کو لے کر تذبذب کا ماحول بنا ہوا ہے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاؤن اور مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاست کے ان اضلاع میں لاک ڈاون میں توسیع کی جاسکتی ہے جہاں کرونا کے واقعات زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض ممبئی اور پونے میں پائے جا رہے ہیں۔ لہذا اگر لاک ڈاؤن کو ریاست میں بڑھانا ہے تو، یہ ممبئی اور پونے میں مستقل رہنے کا امکان ہے۔ ریاست کے دیگر اضلاع جو ریڈ زون میں ہیں انہیں بھی لاک ڈاؤن 3 کے تیسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تیسرے مرحلے میں لاک ڈاؤن مزید دو ہفتوں تک رہنے کا امکان ہے۔ ممبئی اور پونے میں دن بدن کرونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ ریاست میں ان دو اضلاع میں یقینی طور سے لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ریاست میں جو زون بنائے گئے ہیں ان میں لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ یہاں پر پائے جانے والوں مریضوں کی تعداد پر منحصر ہوگا۔
میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر امیت دیشمکھ نے کہا ہے کہ جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ کرنا چاہئے اسی کے ساتھ جن علاقوں میں مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور ہاٹ ا سپاٹ بھی کم ہورہے ہیں، وہاں 3 مئی کے بعد لاک ڈائون میں تھوڑی راحت دی جانی چاہئے۔
دریں اثنا ملک کی متعدد ریاستیں آئندہ چند روز کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں ۱۸ ؍ مئی تک توسیع پر غور کررہی ہیں۔ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں پہلے ہی اضافہ کیا جا چکا ہے۔ آج ہونے والی وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کے دوران دہلی، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب اور اڈیشہ کی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔جبکہ دہلی حکومت نے کہا ہے کہ وہ دہلی میں لاک ڈاؤن کو۱۶ ؍مئی تک بڑھانا چاہتی ہے۔پانچ ریاستوں مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب اور ا ڑیسہ نے۳؍ مئی کے بعد اپنی اپنی ریاستوں میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے وہاں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔اس کے علاوہ گجرات، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، ہماچل پردیش اور کرناٹک نے کہا ہے کہ مرکز کے حکم کی پاسداری کریں گی۔ دوسری طرف آسام، کیرالہ اور بہار کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ریاست اور مرکزی وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کریں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹروں نے ٹائیگر شراف فائرنگ سے قبل آر اے کالونی جنگل میں شوٹنگ پریکٹس کی تھی

ممبئی : ٹائیگر شراف فائرنگ کے بعد تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی کے نشانے پر پونے میں ایک تاجر اور ممبئی میں ایک فلم اسٹارتھاگینگ کا مقصد فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف پیدا کر کے ہفتہ وصولی یا تاوان وصولی کرنا ہے لارنس بشنوئی گینگ کا مقصد قتل نہیں بلکہ فلم انڈسٹری اور تاجروں میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے ۔ لارنس بشنوئی گینگ کے 56 کارندے ممبئی کی مختلف جیلوں میں بند ہیں اور انہوں نے گزشتہ 2-3 برسوں میں ممبئی پونے میں 10 سے زیادہ جرائم کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ بالی ووڈ کو نشانہ بنانا لارنس گینگ کا مقصد ہے اور تاجر برادری میں خو ف و دہشت پیدا کرنے کے لئے گینگ فلم اداکار کو نشانہ بنانے کی سازش میں ملوث ہے ۔
ٹائیگر شراف کیس میں آر اے کالونی جنگل میں شوٹروں نے فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی ایک چرواہے نے ان شوٹروں کو فائرنگ کرتے ہوتے دیکھا تھا وہ اس میں چشم دید گواہ کی حیثیت رکھتا ہے چرواہے کے مطابق تین سے چار افراد نے یہاں فائرنگ کی تربیت حاصل کی تھی اس نے ان شوٹروں کو گولی داغتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ٹائیگر شراف سے متعلق کیس میں نت نئے خلاصے ہو رہے ہیں کرائم برانچ کی تفتیش میں کئی اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے اس معاملہ میں اسلحہ جات کی برآمدگی بھی ہوئی ہے اس کے علاوہ پولس نے اس معاملہ میں جن شوٹروں کو گرفتار کیا ہے ان سے تفتیش میں لارنس بشنوئی گینگ کے انیل پنڈت سے متعلق بھی انکشاف ہوا ہے شوٹر انیل پنڈت کے رابطے میں تھے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اے این سی کی بڑی کارروائی منشیات فروشوں کی گرفتاری

ممبئی : ۲۵ اکتوبر کو انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے قتل میں مطلوب ملزمین کو منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ممبئی گھاٹکوپر یونٹ ٹیم نے گشت کے دوران شری کرشنا کامپلیکس کے مین گیٹ قریب نیشنل پارک سامنے، مغربی بوریولی ممبئی یہاں ایم ڈی فروخت کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے کران کی تلاشی لی اور ان کے قبضے سے ان کے قبضے سے 01 کلو 028 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات برآمد ہوئی پولس نے(کستوربا مارگ پولس 728/2026) دفعہ 8(ک) سہ 22(ک)، 29 این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت جرم درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ گرفتار ملزمان سے کی گئی تفتیش کے دوران یہ پایا گیا کہ وہ قتل میں بھی ملوث ہے ملزمین نے نالاسوپارہ سے منشیات لایا تھااور یہاں فروخت کرنے کی غرض سےآئے تھے
گرفتار ملزمین ایک 28 سالہ شخص ، 2) ایک شخص، 28 سالہ 3) ایک شخص، عمر 39 سال شامل ہے ۔ تینوں ملزمان سے 01 کلو 28 گرام وزنی ‘ایم ڈی میفیڈرون منشیات ضبط کی گئی۔مذکورہ کامیاب کارکردگی یہ پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل کمشنر کانت اپادھیائے، ڈی سی پی پورنیما چوگلےشرینگی کی رہنمائی میں انجام دی ہے ۔
سیاست
او پی راج بھر کا اکھلیش یادو کو مشورہ: ’سماج وادی‘ پارٹی کا نام بدل کر ’اے آئی وادی‘ رکھ لیں

نئی دہلی : اترپردیش کے وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ او پی راج بھر نے اتوار کے روز سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے بعد کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اے آئی-ویڈیو کے استعمال پر طنز کیا، اور مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی کا نام “سماج وادی سے بدل کر اے آئی وادی ” کر دیں۔ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں، راج بھر نے ایس پی سربراہ کو اپنا “دوست” کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا: “ایسا لگتا ہے کہ چونکہ آپ سیفائی مہوتسو نہیں منا سکے، اس لیے اب آپ اے آئی کے ذریعے تہواروں کے لیے اپنا شوق پورا کر رہے ہیں۔” “اگر آپ کو اس کا اتنا ہی شوق ہے تو آپ اپنی پارٹی کا نام “سماج وادی” سے بدل کر “اے آئی وادی” کیوں نہیں کرتے؟” اس نے پوچھا. یاد کرتے ہوئے کہ سماج وادی پارٹی کی بنیاد آنجہانی ملائم سنگھ یادو نے جئے پرکاش نارائن، رام منوہر لوہیا، آچاریہ نریندر دیو، کرپوری ٹھاکر، چودھری چرن سنگھ، اور جنیشور مشرا کے اصولوں پر رکھی تھی، وزیر نے اکھلیش یادو پر الزام لگایا کہ وہ پارٹی کو ایک “اے آئی سی” میں تبدیل کر رہے ہیں۔
“جو بھی سچا سوشلسٹ ہے وہ اب یہ دیکھ کر مایوس ہو گیا ہے کہ آنجہانی ملائم سنگھ یادو کا بیٹا، جسے ‘مٹی کا آدمی’ کہا جاتا تھا، ایک ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کر اے آئی ویڈیوز بناتا ہے اور وہم میں رہتا ہے۔ آپ انگریزی گانوں پر مبنی جعلی ویڈیوز بنانے اور ہوا میں قلعے بنانے میں مصروف ہیں،” راجبھر نے کہا۔ مزید، انہوں نے اکھلیش یادو کو “چاندی کے چمچے کے ساتھ پیدا ہونے والے” کے طور پر مخاطب کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ سیاست گاؤں، غریبوں اور کسانوں کے درمیان جا کر، اور زمین پر پسینہ بہا کر کی جاتی ہے، نہ کہ “موبائل اسکرینوں پر ناچنے اور گانا یا اے آئی ریلز بنا کر”۔
اتر پردیش کے وزیر نے کہا کہ دیہات میں لوگ اب پوچھ رہے ہیں کہ، پچھلے 10 سالوں سے، ایس پی اقتدار سے باہر ہے، اس کے پاس کوئی سرکاری ذمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جوابدہ ہے۔ انہوں نے کہا، “اگر آپ چاہتے تو آپ ہر روز ریاست کے ایک مختلف گاؤں کا دورہ کر سکتے تھے اور ایک ایک کر کے لوگوں سے مل سکتے تھے۔ اس کے بجائے، آپ نے ایئر کنڈیشنڈ آرام سے بیٹھ کر اور ٹویٹر پر دس سال ضائع کیے،” انہوں نے کہا۔ راج بھر نے مزید ریمارکس دیے کہ چونکہ ایس پی کے پیروں کے نیچے سے “زمین کھسک گئی ہے”، “لوگوں کے درمیان جانے کے بجائے، آپ اے آئی کے چشمے پہن کر محض اپنے سفاکوں اور وفاداروں کی تفریح کر رہے ہیں”۔ اکھلیش یادو کو متنبہ کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، “یہ یاد رکھیں، غیر یادو پسماندہ طبقات اور اتر پردیش کی بہوجن کمیونٹی اب آپ کی چالوں میں نہیں پڑیں گی۔” ہمیں، انتہائی پسماندہ طبقات اور بہوجنوں کو ایسے لیڈر کی ضرورت نہیں ہے جو کھیتوں اور کھیتوں کو چھوڑ کر انٹرنیٹ پر حرکات میں ملوث ہو۔ 2027 میں، اتر پردیش کے غریب لوگ آپ کی اے آئی-ویڈیو سیاست کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ آپ کو اپنی سائیکل کے نشان کے ہینڈل بار تک تلاش کرنا چھوڑ دیا جائے گا،” انہوں نے ایس پی سربراہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
