Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ایڈیشنل کلکٹر کی صدارت میں شیخ آصف کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ، شہر بھر میں فروٹ اور کجھور کی سپلائی کا انتظام

Published

on

(نامہ نگار)
مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوچکی ہے ایسے میں رمضان المبارک کی آمد سے شہریان میں مزید فکر مندی نظر آرہی ہے کہ کس طرح افطاری کے سازو سامان کا نظم کیا جائے؟ اس ضمن میں گزشتہ دو روز قبل کئے گئے شیخ آصف کے مطالبہ پر آج پرانت آفس میں ایڈیشنل کلکٹر نکم کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں آصف شیخ رشید، پرانت آفیسر وجئے آنند شرما، شہری ڈی وائے ایس پی رتناکر نولے، آواڑ کنٹھے، مارکیٹ کمیٹی کے چیئر مین، فقیرہ حاجی، کارپوریٹر فقیر محمد، نہال باغبان، شبیر بھائی فروٹ والے موجود تھے ۔ اس میٹنگ میں یہ طئے پایا کہ شہر کے باہر اسٹار ہوٹل کے سامنے ہوٹل شاہیں گولڈ کے پیچھے بڑے میدان میں ایک بہت بڑا مارکیٹ کجھور اور پھلوں کا لگایا جائے گا جہاں سے مال برادر گاڑیوں پر مال شہر کی دس اہم جگہوں پر لاتے ہوئے یہاں سے پھیری والوں کو فروخت کرنے کے لئے دیا جائے گا اور یہی پھیری والے حضرات شہر بھر میں گھوم گھوم کر عوام میں کجھور اور پھل فروخت کرینگے اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی اور کہا کہ یہ سب اس اہم میٹنگ میں طئے کیا گیا ہے جسکا باقاعدہ سرکاری طور پر اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو پھلوں اور کجھور کو لیکر فکر مندی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے سرکاری طور پر باغبان اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے میٹنگ کرتے ہوئے اسطرح کا فیصلہ لیا ہے۔ وہیں اس میٹنگ میں مالیگاؤں شہر کی تمام میڈیکل اسٹور میں ختم ہورہی دوا گولیوں کے اسٹاک میں اضافہ کرنے کے لئے میڈیکل مالکان کو ایجنسی سے دوا گولیاں لانے کے لئے میڈیکل اسٹاف کے لئے 300 پاس بنا کردیا جائے گا اور انکی گاڑیوں کے لئے پیٹرول کا نظم بھی کیا گیا ہے اسطرح کی بھی تفصیل آصف شیخ نے دی، یہاں میڈیکل تنظیموں کی نمائندگی عبدالماجد JS فارما اور اخلاق ممتا میڈیکل اسٹور نے کی۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com